90s کےکڈز نے آرکٹ، مائی سپیس، ہائی فائیو، گوگل پلس جیسے جنات شروع اور ختم ہوتے دیکھے ہیں اور اس کے علاوہ اردو فارمز میں بھی ہلہ گلہ، اردو پیجز اور دیگر کئی فارمز آخری سانس لے چکے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ترجیحات بدل جاتی ہیں جو کہ ہم پرانوں کی بدل چکی ہیں یعنی پہلے میں ہر وقت کتب، ناول، طویل سلسلے، فلم بینی، ٹی وی سیریز کے ساتھ ساتھ مختلف ڈسکشن فارمز پر مراسلہ بازی کی تاک میں رہتا تھا یا یوں کہیئے کہ اوڑھنا بچھونا تھا یہ سب کچھ۔ لیکن اب اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اوران کی بہتر پرورش کے لیے ویلتھ گروتھ ہی ترجیحاتی مدار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پروفیشنل اور کارپوریٹ لائف کی مشینی اورنا ختم ہونے والی دوڑ۔
ہم لوگوں نے اپنے دور میں خوب رونقیں لگائی تھیں لیکن سوال یہ کہ آج کل کے بچوں کے لئیے کیا محفل یا ایسے دوسرے فارمز دلچسپی کا سامان نہیں رکھتے؟ ٹک ٹاک پر شارٹ سپین وڈیوز کے زیر اثر اب بچوں کی دلچسپی ایک منٹ سے زیادہ حاصل کرنا مشکل ہے۔
مائی سپیس، آرکٹ کے برعکس فیس بک یا انسٹا نے ہر دوسرے مہینے نت نئے فیچرز اور بدلتے زمانے کی دلچسپیوں کا سامان کرنا جاری رکھا اور آج تک جاری ہے۔