->نبیل: کرلپ کی لغت صرف اردو کے لحاظ سے تو کافی عمدہ ہے البتہ اردو انگریزی کے اعتبار سے ابھی بہت پیچھے ہے۔دوسری طرف ایک روزمرہ استعمال کی لغت کے اعتبار سے بھی مناسب نہیں ہے۔ ایک عام استعمال کنندہ کیلئے اتنی تفصیل غیر ضروری ہے۔ کلین ٹچ بھی صرف انگریزی سے اردو ہی ہے اصل میں۔ اردو سے انگریزی تو لگتا ہے صرف grep وغیرہ ہی سے کام چلایا گیا ہے۔
میرا خیال ہے ابھی تک کسی نے بھی "صحیح" انگریزی-اردو-انگریزی لغت پر کام نہیں کیا ہے۔ اور ویب لغت تو بعد کی بات ہے۔
میرا خیال ہے ان لوگوں کو چھوڑ کر اپنی لغت ہی بنائی جائے۔ کام لمبا ہے لیکن انشاءاللہ ہو ہی جائے گا۔ بس اب مزید ہم کسی اور کی طرف نہیں دیکھیں گے۔
صرف تھیسارس پر کام سے ابتدا کرنا بھی اچھا خیال ہے۔ اس کیلئے میں مندرجہ ذیل طریقہ کار تجویز کرتا ہوں:
1) اردو الفاظ کی فہرست انٹرنیٹ پر موجود ڈیٹا بیس میں ڈال دی جائے۔ اس کام کیلئے ہم اردو ویب پر ایک بالکل علیحدہ عارضی صفحہ بنا سکتے ہیں۔
2)اس صفحہ پر دو کالموں میں الفاظ کی فہرست مہیا کی جائے۔
3) استعمال کنندہ پہلی فہرست میں سے وہ لفظ منتخب کرے جس کے مترادفات کی وہ نشاندہی کرنا چاہتا ہے۔
4) پھر دوسری فہرست میں سے Ctrl دبا کر وہ لفظ منتخب کرے جو پہلی فہرست میں منتخب کئے گئے لفظ کے مترادف ہیں۔
5) محفوظ کے بٹن سے اپنی سیلیکشن کو محفوظ کردے۔
6) اس میں سب سے بڑا فائدہ ہے کہ کسی بھی مرحلے پر ہمیں ٹائپ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ سارا کام خودکار ہوگا۔
اس میں کچھ چیزوں کا ہمیں خیال رکھنا ہو گا۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ مکمل فہرست بہت بڑی ہوگی اسلئے اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔ دوسرا ایک ایسا ذریعہ بھی مہیا کرنا ہوگا کہ اگر کسی لفظ میں املاء کی غلطی ہو تو اس کو درست کر دیا جائے۔
آپ کے خیالات کا انتظار رہے گا۔
انشاءاللہ بعد میں ہم اس تھیسارس کو انٹرنیٹ پر بھی دستیاب کردیں گے اور ڈیسکٹاپ کیلئے بھی مہیا کریں گے۔