محفل کا ترانہ

کیا خیال ہے ترانہ باقاعدہ گا کر نہ محفوظ کیا جائے ، میرے ایک دوست موسیقار ہیں دھن بنواتے ہیں پھر گا کر یہاں پرپیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ شکریہ سعود بھائی

اوہو میری نگاہ اس پیغام پر تو پڑی ہی نہیں۔

برادرم محفل آپ کی ہے ترانہ آپ کا ہے اب جو مرضی کیجئے۔

اللہ جانے آپ ان دنوں محفل گردی کو آتے بھی ہیں یا نہیں۔ خیر ممکن ہے کسی وقت نگاہ پڑ ہی جائے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے!!! کیا میں نے یہاں تبصرہ نہیں کیا تھا؟ :eek:


اوہ یاد آیا میں نے تو خرم بھیا والے دھاگے پر تبصرہ کیا تھا۔۔ میری پسندیدہ شاعری میں محفل کا ترانہ بھی شامل ہے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
تمہارے حیران ہونے پر ہنسرہی تھی وہ آئکنز الٹ پلٹ ہو گئے:atwitsend:
ہائیں:eek::eek::eek:
یہ دھاگہ میں نے اب تک کیوں نہیں دیکھا:unsure:
بہت خوب سعود بھائی(y)(y):applause::applause:
اور بچو! آپ لوگوں نے ابھی تک یہ ترانہ بھیا کی آواز میں نہیں سنا :)
 

گل بانو

محفلین

محفل کا ترانہ


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


یہ بحر وفا کا ہے سنگم
گل بار یہاں کا ہے موسم
احساس کے نازک محلوں پر
لہراتا یہاں کا ہے پرچم


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


ہر بات مثالی ہے اپنی
ہر بات نرالی ہے اپنی
ہر دن ہے مثال عید یہاں
ہر رات دیوالی ہے اپنی


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


ہم سبھی کو عزت دیتے ہیں
اور سب سے محبت لیتے ہیں
دلجوئی ہمارا مسلک ہے
پیغام اخوت دیتے ہیں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


ہم راگ بھی ہیں ہم رنگ بھی ہیں
ہم ساز بھی ہم آہنگ بھی ہیں
خوشبو کی طرح حساس ہیں ہم
پھولوں کی طرح خوش رنگ بھی ہیں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


الفاظ کے جادوگر ہم میں
شعراءِ حسیں پیکر ہم میں
ہم میں ہیں قتیل غالب بھی
نباضِ سخن جوہر ہم میں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


تکنیک و ادب کی ہولی میں
خطاطی کی رنگولی میں
انگنت تحائف کے ڈبے
ڈالے اردو کی جھولی میں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


اقدار نہ گرنے دینگے ہم
افکار نہ مٹنے دینگے ہم
تکنیک کی آندھی میں اپنی
اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے

--
ابن سعید
ارے وا ہ اردو محفل کا ترانہ مارکیٹ میں آگیا ہے اور ہم نے اتنی دیر کردی اسے پڑھنے میں
خوب :)
 
بہت خوبصورت۔ موتی پرو دیے ہیں سعود بھائی، آپ نے تو۔
تکنیک و ادب کی ہولی میں
خطاطی کی رنگولی میں
انگنت تحائف کے ڈبے
ڈالے اردو کی جھولی میں


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے


اقدار نہ گرنے دینگے ہم
افکار نہ مٹنے دینگے ہم
تکنیک کی آندھی میں اپنی
اردو کو نہ اڑنے دینگے ہم


ہم اردو ویب کے شیدائی
محفل کی شمع کے پروانے
 

یاز

محفلین
بہت ہی خوب جناب۔ شاندار ترانہ لکھا ہے (بلکہ لکھا تھا) سرزمینِ محفل کی خاطر۔
 
Top