بھائی ۔۔۔۔ میرا مراسلے کا ہر گز یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ شمشاد بھائی کو ہٹا کر ان کی گدی پر براجمان ہوجائیں گے ۔
کہنا صرف یہ تھا کہ جس طرح شمشاد بھائی محفل پر اتنی توجہ دیتے ہیں ۔ روز باقاعدگی سے آتے ہیں ۔ ہر کسی کے خطوط پڑھتے ہیں ۔ ہر کسی کی خیریت پوچھتے ہیں ۔ اب میں اور کیا کہوں کہ تم نے خود ہی شمشاد بھائی کے مقام کی صحیح تشریح کردی ہے ۔ تو میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ اس کے بعد کسی میں اگر میں نے یہ اوصاف دیکھے ہیں تو وہ تم ہو ۔مطلب یہ کہ محفل سے تمہاری انسیت اور لگن ظاہر کرتی ہے کہ مستقبل بعید میں شمشاد بھائی کے پیغامات کے بعد تمہارے پیغامات کی تعداد زیادہ ہوگی ۔ یعنی آپ ان کے گدی نشین کے لیئے منتخب ہوجائیں گے ۔ بس اتنی سی بات تھی ۔
بہت بہت مبارکباد
عنوان دیکھ کر میں سمجھا یہ موضوع عمار کے متعلق ہے
کیونکہ وہ آج کل بڑھاپے کی تسبیح پڑھتے نظر آتے ہیں
کیا ہوگیا باسم بھائی۔۔۔۔بہت بہت مبارکباد
عنوان دیکھ کر میں سمجھا یہ موضوع عمار کے متعلق ہے
کیونکہ وہ آج کل بڑھاپے کی تسبیح پڑھتے نظر آتے ہیں
ہاں نا شمشاد بھائی جان۔۔۔ دیکھیں تو سہی۔۔۔کچھ تو خدا خوفی کریں باسم بھائی ابھی تو عمار کے دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے اور آپ انہیں بڑھاپے کی تسبیح پڑھا رہے ہیں۔ ابھی تو دانت توڑنے والی۔۔۔۔ میرا مطلب ہے بھابھی نے بھی آنا ہے۔
ہاہاہا۔۔۔ تمہیں تو اب تک نہیں کہا نا آنٹی؟کہاں اس کا بڑھاپے کے بارے میں سوچنے کا بھی دور دور تاک کوئی ارادہ نظر نہیں آتا ۔وہ تو دوسروں کو ہی انکل/آنٹی کہہ کے خود کو یقین دلاتا ہے۔"ابھی تو میں جوان ہوں"
الحمد للہ اپیا! ہم بخیر ہیں۔
آپ کیسی ہیں؟ اور بچیوں کے کیا حال ہیں؟
دعاؤں میں یاد رکھئے۔
کیا ہوگیا باسم بھائی۔۔۔۔
ہاں نا شمشاد بھائی جان۔۔۔ دیکھیں تو سہی۔۔۔
ہاہاہا۔۔۔ تمہیں تو اب تک نہیں کہا نا آنٹی؟
کیا رکھا ہے ان باتوں میں اپیا۔
آپ کو پتہ ہے، آپ کا ایک پیغام میرے پانچ پیغامات پر بھاری ہوتا ہے۔ حجم کی اعتبار سے بھی، معنویت اور افادیت کے اعتبار سے بھی۔ میرے مراسلے عموماً ایک مخصوص حلقے کے لئے ہوتے ہیں جبکہ آپ کے پیغامات سبھی کے لئے۔ آخر کو آپ اپیا ہیں ناں۔