محفل کی ایک ڈراؤنی شخصیت

زیک

مسافر
موصوف کو کسی نے کہہ دیا کہ اب آپ بوڑھے ہوتے جا رہے ہو، اس لیے خود کو جوان ثابت کرنے کے لیے آج کل موصوف بچوں والی حرکتیں کرتے پائے جا رہے ہیں۔۔ ان کو کسی نے کہہ دیا کہ واک کرنا بھی ایکسرسائز ہوتی ہے اور اس سے بھی بندہ جلدی بوڑھا نہیں ہوتا تب سے ایکسرسائز کے طور پر محفل میں اکثر واک کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے تو کسی نے اینگری ینگ مین کہا تھا۔
 
فاتح

لائبریرین
ویسے موصوف کی ان تمام صفات کو یکجا کر کے ایک تصویر بنوائی جانی چاہیے کسی مصور سے
  1. پوسٹ کا جواب دینے سے پہلے دانتوں تلے کریلے کچلے جا رہے ہیں۔
  2. سر پر جیمز بانڈ کی ٹوپی
  3. بچوں کو ڈرانے والی ڈراؤنی تصویر
  4. کھجور میں اٹکے بغیر آسمان سے گرتے ہوئے یعنی۔۔۔ (سکائی ڈائیونگ)
  5. الٹا اوتار / الٹی کھوپڑی
  6. 72 دانت
مصور کی بجائے چشمِ تصور کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور پس منظر میں امریکی جھنڈے اور اُبامے کی تصویر لگانا مت بھولیے گا۔ اور کیا ہی بھلا ہو کہ اگر ان صفات کی حاملہ تصویر Fawad کے گلے میں بانہیں ڈالے کھڑی ہو کہ محفل میں عالی حضرت جہاں پناہ فواد کے واحد چشم براہ یہی ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
محفل کی ایک ڈراؤنی شخصیت

ارے ارے کیا ہوا۔۔ آپ سمجھتے ہیں کہ محفل میں ایسی شخصیت کا کیا کام۔۔ محفل تو چلتی ہی ان کے سہارے ہے۔۔ زبان کے تھوڑے سے کڑوے ارے میرا مطلب وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں، بس میرا ماننا یہ ہے کہ موصوف کسی پوسٹ کا ریپلائی کرنے سے پہلے منہ میں ایک عدد کریلا رکھ لیتے ہیں، اور اس پوسٹ کا جواب دینے میں کریلے جب ان کے دانتوں تلے کچلے جاتے ہیں تو ان کی کڑواہٹ اوہو میرا مطلب ان کی مٹھاس ان کی پوسٹ سے ظاہر ہوئے جاتی ہے۔

تھوڑے اسے اکڑو اور خشک مزاج والے ہیں۔ ذرا ہنس کے بات کر لیں تو ایک دوسرے سے پوچھنا پڑتا ہے کہ یار! آج سورج کس طرف سے نکلا ہے۔

باتیں کم کرتے ہیں۔ زیاہ تر ان کے جوابات ایک دو لائنز پر ہی مشتمل ہوتے ہیں۔۔ لیکن دیکھنے والوں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ اگر موضوع کوئی پھڈے آئی مین ان کی پسند کا ہو تو وہاں بلاتکان بھی بول لیتے ہیں۔

ویسے دیکھنے میں پکے انگریز لگتے ہیں۔ سر پر جیمز بانڈ کی ٹوپی پہنے شاید خود کو جیمز بانڈ ہی تصور کرتے ہیں، سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ محفل کے شروع کے دنوں میں وہ اپنی ڈراؤنی تصویریں لگا کر محفل کے بچوں کو ڈرایا کرتے تھے۔ جب ان سے فرمائش کی گی کہ ہمیں بھی تصویریں دیکھنی ہیں تو فرمائش کرنے والوں کو فیس بک کا راستہ دکھا دیا گیا۔ غالب گمان ہے کہ بچوں کو ڈرانے کے جرم میں یہ کوئی سزا پا چکے ہیں اس لیے محفل میں دوبارہ تصویریں لگانے سے اجتناب برتا جا رہا ہے۔

ویسے اپنے آپ کو فٹ بھی رکھنے میں انہی کا کمال ہے کبھی تو جہازوں سے چھلانگیں لگا کر اسکائی ڈائیونگ کرتے نظر آئیں گے اور کبھی ہائیکنگ کا پروگرام اور کبھی کیمپنگ لیکن اس سب کے پیچھے جو راز ہے وہ یہی ہے کہ موصوف کو کسی نے کہہ دیا کہ اب آپ بوڑھے ہوتے جا رہے ہو، اس لیے خود کو جوان ثابت کرنے کے لیے آج کل موصوف بچوں والی حرکتیں کرتے پائے جا رہے ہیں۔۔ ان کو کسی نے کہہ دیا کہ واک کرنا بھی ایکسرسائز ہوتی ہے اور اس سے بھی بندہ جلدی بوڑھا نہیں ہوتا تب سے ایکسرسائز کے طور پر محفل میں اکثر واک کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔

یوں تو ان کا قصور نہیں لیکن عادت سے مجبور ہو کر اکثر سیاسی اور اسلامک سیکشن میں کچھ ایسا پوسٹ کر کے آتے ہیں جو باقیوں کو خاصے دن مصروف رکھتا ہے۔ کبھی کبھی ان کو ایسا کرتے دیکھ کر میرے اندر بھی یہ خواہش ابھرتی ہے کہ ارے واہ اگر یہ کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ویسے بھی آج کل محفل میں یہ خبر گرم ہے کہ مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں۔۔

ویسے اس محترم اور معزز ہستی کو آپ پہچان تو گئے ہوں گے اب میں نام لے کر کیوں خود کو مصیبت میں ڈالوں۔ اس لیے، اس سے پہلے کہ میری کلاس لی جائے ، مجھے یہاں سے بھاگ جانا چاہیے کہ موصوف ہاتھ میں لاٹھی لیے میری خبر لینے نہ پہنچ جائیں

اچھا اور پرمزاح لکھا میمی :)
 
فرحت کیانی

مقدس آپ تو ماشاءاللہ خوب لکھتی ہیں :) اچھا بلکہ بہت اچھا لکھا۔ :)
ویسے زیک کے ون لائنرز کلاسک ہوتے ہیں :)
زکریا کی کافی اور کافی مشین کے بارے میں کچھ لکھنا تھا ناں۔
 
محترم ہم نے کسی کا نام نہیں بگاڑا۔۔۔ شاید آپ اردو سے پوری طرح واقف نہیں۔ امالے کے قاعدے کو گوگل کیجیے۔

ابھی پچھلے ہفتے ہی کی تو بات ہے جب بھولا اور بھولے پر بات چھڑی تھی کہ اسم معرفہ کے ساتھ امالے استعمال بہت عام نہیں ہے۔ :) :) :)
 
Top