ظفری

لائبریرین
جذبہ اتنا بے ربط ہوتا ہے کہ تحریر کا لمس پا نَہ سکے. آپ کی لکھت معیاری ہی ہوتی ہے اور چند جملے بڑے باوزن ہیں. تشنگی تو نُمایاں ہے مگر حسن بے ساختگی کی ملاحت لیے ہے.....

اردو محفل ایک خاندان کیطرح ہے جہاں دل مل جائیں تو رشتے بن جاتے ہیں ...مجھے لگتا ہے کہ ابھی وہ آنلائن نہیں وگرنہ پیار کا جواب ہمیشہ چائے کافی کے ساتھ دیتی ہیں ....
جذبے ہوتے ہی بے ربط ہیں ۔ تحریر کا کیا ، اکثر تو روح کے لمس سے بھی محروم ہوجاتے ہیں ۔ تشنگی نمایاں ہو تو پھر سیرا بی اتنی آسان نہیں ہوتی ۔ حسن بے ساختگی کا پرچار تو کر بیٹھتی ہے ۔ مگر اکثرحسن بے روح اُجالوں کی مانند ہوتاہے ۔ خیر ۔۔۔۔ یہ باتیں شروع ہوگئیں ہیں ۔ اتنئ دنوں بعد آئیں ہیں ۔ چائے وغیر ہ آپ کو پیش کی جائے ۔ سیما علی آپا نہیں ورنہ وہ ہی آپ کو پوچھ لیتیں ۔
 
نور وجدان

حسن بے روح اجالا نہیں ہوتا بلکہ یہ اجالا صورت ڈھال دیتا ہے.بس باریک سا نقطہ ہے. .....روح خدائی احساس ہے اور جس کو جو ملتا ہے وہ شہ پارہ دیکھ کے جان لیتا ہے.احساس کے موتی جب جوار بھاٹے کے بعد نکلتے ہیں تو جامع و مرصع حکمت لیے ہوتے ہیں ...تشنگی حسن بے ساختگی ہے اور ضابطے میں یہ بات کم سما پاتی ہے...

بس چائےپینے بیٹھ گئے
کچھ میٹھی میٹھی کسک کے سموسے
کچھ چاشنی بھرے گلاب جامن
قہقہوں سے لبالب رس گلے
کچھ گفتگو کے بسکٹس
 
ظفری

لائبریرین
جن خوابوں کو انجوائے کیا۔ وہ آنکھ کھلنے پر ایک انجان سی اداسی لائے ہیں۔
خواب انجوائے کرنے کے لیئے ہی ہوتے ہیں ۔ اور پھر ہر لطف اندوزی کی ایک عمر بھی ہوتی ہے ۔ تو اداس نہ ہوا کرو۔ رات پھر آتی ہے ۔ خواب بھی روز نظر آتے ہیں ۔
 
Top