ساتویں سالگرہ محفل کی ساتویں سالگرہ کا لائحہ عمل

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
پہلے تو برادرم ابن سعید کا شکریہ کہ انہوں نے محفل فورم کی سالگرہ کی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ اس بار بھی کچھ ٹیوٹوریل اور مضامین پیش کر سکوں، لیکن اس کے لیے میں کسی خاص ہفتے کے شروع یا ختم ہونے کا انتظار نہیں کروں گا۔ :) جیسے وقت اجازت دے گا اور سہولت رہے گی ویسے ہی شراکت کرتا رہوں گا۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
مین یہ مشورہ دینا چاہوں گا کہ ایک ڈیزائننگ کا مقابلہ بھی ہونا چاہئے۔ جس میں ڈیزائنر حضرات محفل کی سالگرہ کے موقع پر اپنی پسند سے شاعری ڈیزائن کر کے دیں۔

بہت اچھی تجویز ہے۔ میں پہلے بھی گرافکس کے ماہرین سے کہتا رہا ہوں کہ اردو گرافکس ڈیزائننگ کے سلسلے پیش کیے جانے چاہییں۔ آپ چاہیں تو اس سلسلے میں initiative لے سکتے ہیں اور اس کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔

منصوبے تو بنالیئے گئے ہیں لیکن ان پر عمل کون کون کرے گا مطلب کہ ان کی دیکھ بھال اور ہوسٹ کون ہوگا ؟؟

ہم اور آپ۔ :) آپ بتائیے کہ آپ کن منصوبوں کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں؟
 
بہت اچھی تجویز ہے۔ میں پہلے بھی گرافکس کے ماہرین سے کہتا رہا ہوں کہ اردو گرافکس ڈیزائننگ کے سلسلے پیش کیے جانے چاہییں۔ آپ چاہیں تو اس سلسلے میں initiative لے سکتے ہیں اور اس کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔

بھائی میں پوری کوشش کروں گا۔ میں اس کا بہت حامی ہوں کے گرافکس کے سلسلے بھی ہونے چاہیئں ۔ اور میں اس طرح کا سلسلہ شروع کرنے میں آپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
انشااللہ محفل کی سالگرہ کے لئے ہم بھی حاضر ہیں، اپنے وقت میں سے ممکنہ وقت اس سلسلے میں ہم بھی لگائیں گے۔ اللہ نے چاہ تو۔

بہت اچھا خیال ہے بھائی۔۔۔ !

لیکن میری ذاتی رائے میں یہ مصرعہ بہت زیادہ عام ہے اور اس پر بہت سارے طرحی مشاعرے بھی ہوئے ہیں۔ پھر احمد فراز کسی کے لئے گنجائش ہی کہاں چھوڑتے ہیں۔ ممکن ہو تو مصرعہ ایسا ہونا چاہیے جو جاندار تو ہو لیکن بہت زیادہ عام نہ ہو۔ غیر معروف مصرعے سے فائدہ یہ ہوگا کہ زیادہ تر دوستوں کو اصل غزل کے اشعار پریشان نہیں کریں گے۔

ویسے یہ میرا ذاتی خیال ہے دیگر احباب اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

احمد بھائی آ پ کی تجویز مجھے بھی پسند آئی۔ اور اس مصرعے پہ جو طُرحی مشاعرے ہوئے ہیںَ کیا آپ ان کے لنکس دے سکتے ہیں، مجھے فراز کے مصرعوں پہ طرحی مشاعرے پڑھنے اور سننے کا بہت شوق ہے۔
تجویز کے متعلق محفل ادب کے منتظمِ اعلیٰ کے مطابق، احباب دلچسپی نہیں لیتے۔
مگر کاش کہ ایسا ہو جائے کہ اس دفعہ یہ مشاعرہ منعقد ہو۔:)
 
محمداحمد

بھائی لنکس تو میرے پاس نہیں ہیں کیونکہ محفل میں شاید اس مصرعہ پر طبع آزمائی نہیں کی گئی لیکن ویسے اس غزل کی زمیں میں بہت طرحی مشاعرے ہوئے ہیں۔

احباب کی دلچسپی کا معاملہ بھی اپنی جگہ ٹھیک ہی ہے کیونکہ خود میرے لئے بھی طرحی مصرعے پر غزل کہنا آسان نہیں ہے کہ شاعری کے لئے طبیعت کا مائل ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ پھر بھی میں نے ایک دو بار طرحی غزلیں کہی ہیں۔

ایک بار محفل میں فراز کی مشہورِ زمانہ غزل "سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں" پر طرحی مشاعرہ ہوا تھا اس پر میں نے غزل نہیں کہی کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ فراز نے اس زمین میں اتنے اچھے شعر کہہ دیے ہیں کہ مزید کی گنجائش بنتی ہی نہیں ہے، اور میں صرف خانہ پوری کے لئے غزل کہنے کے حق میں نہیں ہوں۔

پھر بھی اگر دوست احباب راضی ہوتے ہیں اور مصرعہ سمجھ آجائے تو ضرور کوشش کی جا سکتی ہے۔
 
آپ وارث بھائی، الف عین سر، مغل بھائی کو ٹیگ کر دیجیے،
اگر مشاعرہ نہ بھی ہوا تو محمد وارث کچھ اور ادبی پروگرام تو کروائیں گے ہی۔ خوب مزہ آئے گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
بالکل درست فرمایا آپ نے،
ایسا مشاعرہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
امید ہے کوئی نہ کوئی تو ضرور ہو گا۔

فی الحال ایسا کرتے ہیں کہ محمد وارث بھائی سے مشورہ کر لیتے ہیں اگر وہ مناسب سمجھتے ہیں اور رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو ایک الگ سے تھریڈ کھول کر شعراء محفل کو بذریعہ ٹیگ دعوت دی جا سکتی ہے یا کم از کم مشاعرے کے لئے ان کی دستیابی کا اندازہ ہی ہوجائے گا۔

مشاعرے کی نظامت آپ کے ذمہ رہی۔ اگر خرم بھائی وقت نکال سکیں تو پھر تو وارے نیارے ہو جائیں ۔
 
وارث بھائی کا انتظار کرتے ہیں۔
اور واقعی اگر نظامت خرم بھائی کریں تو سونے پہ سہاگہ ہو گا۔
 
منصوبے تو بنالیئے گئے ہیں لیکن ان پر عمل کون کون کرے گا مطلب کہ ان کی دیکھ بھال اور ہوسٹ کون ہوگا ؟؟
اس بابت اولین پیغام میں کم از کم تین دفعہ بلکہ اس سے بھی زائد مقامات پر احباب کو آگے آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ :)

محفل کے اعزازی ایوارڈ اور اس کے لئے نامزدگیاں === میں اس کے لیئے کچھ کرسکتا ہوں باقی آپ کی مرضی نبیل بھائی :lol:
آپ ایک علیحدہ دھاگہ کھول لیں اور وہاں سب سے پہلے یہ فہرست مرتب کرنے کی کوشش کریں کہ کون کون سے ایوارڈ اس دفعہ شامل کیئے جائیں اس کے بعد ان ایوارڈز کے لئے پوٹینشیل احباب کو نامزد کریں۔ آپ پچھلے سالوں کے ایوارڈ والے دھاگوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ وہی سارے ایوارڈ اس دفعہ بھی ہوں، ان کی تعداد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ :)

آپ جب آگے آئیں گے تو اپ کی مدد کے لئے دیگر احباب بھی سامنے آئیں گے۔ اس طرح آپ کی دو تین لوگوں کے ساتھ ٹیم بن گئی تو یہ کام آسانی سے انجام پا جائے گا۔ ہماری ذاتی مصروفیات و ترجیحات اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ ہم خود شامل ہو کر فہرست مرتب کر سکیں لیکن گاہے گاہے اپنے مشورے دیتے رہیں گے۔ :)
 
ہمارا خیال ہے کہ یہاں طرحی مشاعرہ کی بات خوب چل نکلی ہے لہٰذا یہ گفتگو اب ایک علیحدہ دھاگے کی مستحق ہے۔ بلا تکلف اس حوالے سے ایک دھاگہ بنا کر وہاں منصوبہ بندی شروع کریں۔ اس طرح اِس دھاگے میں دیگر آئیڈیاز پر بات کی گنجائش بڑھے گی۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں ایوارڈز اور اعزازات کی بجائے تعمیری اور تفریحی سلسلوں پر توجہ مرکوز کی جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔
 
اگر ایوارڈ سے مراد اخیر میں ایوارڈ گرافکس آویزاں کرنا ہے تو ہم اس کے حق میں نہیں ہیں۔ لیکن اراکین کو اعزازی ٹائٹل دینا ایک طرح سے تفریحی سلسلوں کا ہی حصہ ہے۔ اس سے اراکین ایک دوسرے سے زیادہ قریب آتے ہیں اور کئیوں کے چھپے کارنامے سامنے آتے ہیں جو ترغیب کا باعث بنتے ہیں۔ :)
 
آپ ایک علیحدہ دھاگہ کھول لیں اور وہاں سب سے پہلے یہ فہرست مرتب کرنے کی کوشش کریں کہ کون کون سے ایوارڈ اس دفعہ شامل کیئے جائیں اس کے بعد ان ایوارڈز کے لئے پوٹینشیل احباب کو نامزد کریں۔ آپ پچھلے سالوں کے ایوارڈ والے دھاگوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ وہی سارے ایوارڈ اس دفعہ بھی ہوں، ان کی تعداد کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔ :)

آپ جب آگے آئیں گے تو اپ کی مدد کے لئے دیگر احباب بھی سامنے آئیں گے۔ اس طرح آپ کی دو تین لوگوں کے ساتھ ٹیم بن گئی تو یہ کام آسانی سے انجام پا جائے گا۔ ہماری ذاتی مصروفیات و ترجیحات اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ ہم خود شامل ہو کر فہرست مرتب کر سکیں لیکن گاہے گاہے اپنے مشورے دیتے رہیں گے۔ :)
ابن سعید بھائی میں دھاگہ کل کھول نے کی کوشش کروں گا ، مختلف زمرہ جات کے ساتھ ۔ جس کی نامزدگیاں میرا خیال ہے اراکین کریں گے لیکن فیصلہ اگر ٹیم تیار ہوگئی تو ٹیم کی جانب سے کیا جائے گا ۔ ایوارڈ کے لیئے کوئی تجویز درکار ہے ، میری بھی یہی رائے ہے کہ گرافک سے کام نہیں چلے گا ۔ کچھ اور بتائیں کیا دیا جائے انعام میں جو کہ رکن کو پسند بھی آئے ۔:)
 
مقدس

میرے خیال میں انعام وغیرہ کا چکر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ساتھیوں کا اپریشیٹ کرنا سب سے بڑا انعام ہوتا ہے۔
 
Top