محب علوی بھائی یہ صاحب کی تان مجھ غریب پر ہی کیوں ٹوٹتی ہے ۔خوش آمدید نسرین فاطمہ ۔
مغل صاحب کے مراسلے سے لگ رہا ہے کہ آپ ڈاکٹر ہیں ، اس محفل میں کسی ڈاکٹر کی کمی بڑے عرصہ سے محسوس کی جا رہی تھی ۔
ایک دوست حکیم موجود ہیں محفل پر اور ان کے بہت سارے مراسلات صحت کے متعلق فورم کی زینت ہیں۔
یعنی ماشا اللہ ہماری بہنا مزاج شناس بھی ہیں ۔ بہت خوب ۔۔ہو میو ڈاکٹر ہوں اور ہوم بھی چلاتی ہوں ویسے اسٹوڈنٹ بھی ہوں یہاں آکر لگا کچھ نیہں ہوں ابھی تو سب کے مزاج پڑھ رہی ہوں بہت اچھے ہیں سب ۔
جزاک اللہ بہنا۔ سلامت باشید بخیرجی ضرور ضرور مجھے خوشی ہو گی اور اپنائیت بھی
حسابِ دوستاں دردِ دل داردصاحب کا لاحقہ اس لیے لگاتا ہوں کہ میں حد سے زیادہ بے تکلف نہ ہو جاؤں
حسابِ دوستاں دردِ دل دارد
جی خوش ہوا محب بھائی ۔۔ سلامتی ہو۔مغل آج سے آپ کو مقام "صاحب" سے گرا رہا ہوں .
جی خوش ہوا محب بھائی ۔۔ سلامتی ہو۔
مالک و مولیٰ آپ کو بھی جزا دے بہنا،۔ آپ مزید تعارف شامل کرنا چاہیں تو بسم للللہ ۔۔ ہمیں خوشی ہوگی۔
باقی میں بہنوں کو آوازہ لگاتا ہوں خود ہی آپ کا انٹرویو لے لیں گی سب ۔۔
مقدس ، عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز ، سیدہ شگفتہ ، عندلیب ، فرحت کیانی ، تبسم ، ملائکہ ،
کہاں ہیں سب بہنیں ۔۔ فٹافٹ ہلّہ بول دیں سوالات کا۔۔
شکریہ کی کیابا ت سیدہ بہن بس آپ کی دعا چاہیے ۔ جزللللہبہت شکریہ مغل بھائی ، خوش رہیے ۔
فاطمہ بہن آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا ، اللہ تبارک و تعالیٰ برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔ یہاں ہماری بہنا نازنین ناز بھی ہیں حال ہی میں انہوں نے ثانوی عامہ میں اوّل حیثیت میں امتحان پاس کیا ہے ۔ باقی سب بہن بھائی بھی یقیناً کامگار ہیں ۔ اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے ہمیں امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ دعا میں یاد رکھا کیجے ۔ ہم آپ کے استادِ محترم بشیر احمد عسکری صاحب کے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے آپ کو محفل سے روشناس کیا ، ہمارا سلام عرض کیجے گا۔آپ سب کے کہنے پہ میں اپنا مکمل تعارف کرادیتی ہوں سینٹ میری سے میٹرک کیا نزرت سے انٹر سائینس کیا سندھ یونیورسٹی سے جیالوجی میں ماسٹر کیادوران تعلیم ہی شادی کے مقدس بندھن میں باندھ دیا گیا مگر طالب علمی کے حسین زمانے کو خیر باد کہنے کو دل تیار نہیں ہوا ماسٹر کرنے کے بعد ہومیو پیتھک کالج میں ایڈمیشن لے لیااور پھرمزید ایک سال کا الیکٹروہومیو کا ڈپلومہ کر لیا اب بھی اس سحر سے نکلنے کو دل تیار نہیں لہذا اب درس نظامی کی چھٹے سال کی اسٹوڈنٹ ہوں الحمداللہ میرے ساتھ تعاون کے لئے ھروقت تیار میرے مجازی خدا ہیں میں اللہ کے بعد ان کی سب سے زیادہ مشکور ہوں بشیر احمد عسکری جو میرے محترم ٹیچر ہیں انہوں نے اس محفل کے متعلق مجھے آگاہی دی اب آپ لوگ مجھے بتائیں کیسا لگا میرا تعارف مجھے کم وقت ملتا ہے یہاں آنے کو مگر مجھے بہت اچھا لگا آکر سب اپنے ہی اپنے ہیں اللہ سب کو خوش رکھے