محفل کی واپسی

فاتح

لائبریرین
محفل صرف 24 گھنٹے کے لیے بند ہوئی تھی مگر ایسا لگ رہا تھا کہ کتنے ہی دن بیت گئے ہیں۔ اور اسے دوبارہ اپ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہو رہی ہے۔
یہاں نبیل اور زکریا صاحبان سے درخواست کروں گا کہ وہ ہمیں بھی اس تجربے کے متعلق کچھ بتائیں‌کہ کن مراحل سے گزر کر محفل کو دوبارہ اپ کیا گیا تا کہ ہمارے سیکھنے کا کچھ سامان بہم ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاتح۔ محفل کے ڈاؤن ٹائم کے دوران میری حالت بھی ۔۔ ماہی بے آب کی سی ہو گئی تھی۔ :grin:
محفل کے ڈاؤن ٹائم کے دوران جو معلومات حاصل ہوئی ہیں اس کے بارے میں زیک بہتر بتا سکیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
میں نے جواب ارسال کرنے کے بعد جونہی اس صفحے کو ریفریش کیا دوبارہ اس بلا سے پالا پڑا:

internal server error
the server encountered an internal error or misconfiguration and was unable to complete your request.

Please contact the server administrator, webmaster@urduweb.org and inform them of the time the error occurred, and anything you might have done that may have caused the error.

More information about this error may be available in the server error log.

Additionally, a 404 not found error was encountered while trying to use an errordocument to handle the request.​
 

محمد وارث

لائبریرین
شکر ہے اللہ کا کہ محفل کا دیدار ہو گیا، تھے تو کچھ گھنٹے ہی مگر بقولِ فراز

بظاہر ایک ہی شب ہے فراقِ یار مگر
کوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے


:)


 

زیک

مسافر
آج نہ آپ کو ایررز میں کمی نظر آئے گی اور نہ ہی رفتار میں فرق۔ اگر ایسا کچھ ہوا بھی تو اتفاقاً ہو گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان 24 گھنٹوں میں میں نے محفل میں کوئ تبدیلی نہیں کی۔

محفل کو ڈاؤن کرنے کا مقصد کوئ رد و بدل نہیں بلکہ اعداد و شمار اکٹھے کرنا تھا۔ بلاشبہ محفل پر سب سے زیادہ قارئین پائے جاتے ہیں اور اردوویب کی زیادہ ایکٹیوٹی یہیں ہوتی ہے۔ اس لئے میں دیکھنا چاہتا تھا کہ ہم جو اتنی زیادہ میموری استعمال کر رہے ہیں اس کی وجہ محفل ہی ہے یا اور کچھ۔

ایک اندازہ یہ ہوا ہے کہ اگرچہ محفل کافی زیادہ میموری چاہتی ہے جب لوڈ زیادہ ہو یعنی پاکستان میں دن ہو۔ مگر محفل کے علاوہ باقی حصے بھی ضرورت سے زیادہ میموری استعمال کر رہے ہیں۔ ایک ایک کر کے ان کا تخمینہ ہم لگا رہے ہیں تاکہ غیرضروری انسٹالیشنز کو ختم کیا جائے اور سائٹ کی میموری کے استعمال کو optimize کیا جائے۔ ابھی اس کام میں ایک ہفتہ اور لگے گا۔
 

زینب

محفلین
توبہ میں نے تو کوئی 500 بار چیک کی ہر بار منہ چڑا رہی تھی کہ بند ہے۔۔شکر ہے کھل گئی
 

خرم

محفلین
جی کھل گئی اگرچہ کھلی پاکستان سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق غالباَ کوئی تین گھنٹہ دیر سے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
پرسوں صبح محفل میں 500 ایرر کی وجہ سے کوئی پیغام نہیں دیکھ سکا ایک آدھ کھل سکا تھا، پھر بجلی چلی گئی۔ کل اگر چہ محفل آن لائن ہو چکی ہوگی رات کو، لیکن میں نہ آ سکا، کچھ طبیعت کی وجہ سے۔ آج بھی بار بار ایرر آ رہی ہے، دیکھیں یہ پیغام جاتا ہے یا نہیں۔
 
Top