سالگرہ کے بارے میں کچھ باتیں۔۔۔!
اب تک محفل کی تین سالگرہ منائی جا چکی ہیں۔ لیکن پچھلی سالگرہ کو ہم نے کچھ نئے اور مختلف انداز سے منانے کی کوشش کی تھی۔ اور امید ہے اس بار بھی کچھ اسی طرح لیکن زیادہ بہتر انداز میں منائیں گے۔ لیکن کسی بھی کام کو بہتر بنانے کے لیے سب کا مل جل کر کام کرنا بہت ضروری ہے ناکہ چند ایک پر ذمہ داری ہو اور کوئی کام بھی ٹھیک انداز میں نہ ہو سکے۔ پچھلی بار سعود بھیا کا بہت ساتھ رہا تھا، اس بار یقیناً مصروف ہوں گے لیکن امید ہے کچھ رہنمائی کرنے کا وقت نکال ہی لیں گے۔
تو خواتین و حضرات پچھلی بار جو ہم نے جشن کا پروگرام بنایا تھا وہ کچھ اس طرح تھا کہ۔۔۔
پہلا دن یعنی یکم جولائی کو سالگرہ کی مبارک بادیں دیتے ہوئے گزرا۔ اس کے بعد ایوارڈ ڈے، کوئز ڈے، پکوان ڈے، شعر و سخن ڈے، فیشن و ملبوسات ڈے، لائبریری ڈے، آرٹ/پکچر/اینیمیشن ڈے، تفریح ڈے، سافٹوئیر انٹروڈکشن/ڈسکشن ڈے، ٹیوٹوریل ڈے، ڈیزائن اینڈ ڈیویلوپمینٹ کانٹیسٹ ڈے، جشن محفل ریویو ڈے اور سالگرہ ٹورنامنٹ ڈے منائے تھے۔ یہ تقریب تقریباً ایک ماہ تک جاری رہی تھی۔
اس بار اس جشن کو ذرا مختصر کرتے ہیں اور کچھ تعمیری کاموں کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ سب سے اہم لائبریری پراجیکٹ ہے۔ سافٹ ویر ڈے کے بارے میں پچھلی سالگرہ پر کافی بات چیت ہوئی۔۔جس کی تفصیلات آپ
اس دھاگے پر دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ میں سے کوئی دلچسپی رکھتا ہے یا کوئی آئیڈیا اس کے ذہن میں ہے تو اس تھریڈ پر بتائیں تاکہ سالگرہ کے دن کا مکمل پلان بھی بنایا جا سکے۔ فی الحال یہ سوچا گیا ہے کہ سالگرہ کے جشن کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ ماہ تک ہو سکتا ہے۔ لیکن اس میں ردو بدل کی جا سکتی ہے۔ اس ایک ماہ کے لیے کچھ ایسا پروگرام سعود بھیا نے ترتیب دیا ہے۔
- ہفتہ ابتدائیہ (تعارفی اور تفریحی پیغامات پر مشتمل)
- ہفتہ لائبریری
- ہفتہ ٹیکنالوجی
- ہفتہ ادب
- ہفتہ فیشن/پکوان/ملٹی میڈیا وغیرہ
- ہفتہ اختتامیہ
ہر ہفتے کو منانے کے لیے ایک سے دو ذمہ دار کی ضرورت ہو گی، جو ایک ہفتے کے پروگرام کو بہترین انداز میں چلانے کی کوشش کرے گا۔ جو جس سیکشن میں دلچسپی رکھتا ہے، اپنا نام دے دے۔
میری ذمہ داری صرف ایوارڈز کی ہو گی، جس میں مجھے محفلِ ادب کے ایوارڈز کے حوالے سے محمد وارث کی، جبکہ ابو شامل اور محمد کاشف مجید کی گرافکس کے حوالے سے تعاون کی ضرورت رہے گی۔
ایوارڈز اور نامزدگیوں کے لیے بھی سب کی تجاویز و آراء کا انتظار رہے گا۔ عارف نے کچھ اضافی ایوارڈز کا اجراء کے بارے میں کہا ہے۔ مزید کون کون سے ایوارڈز ہو سکتے ہیں؟ پچھلے سال کی ایوارڈ لسٹ آپ
یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ چند ایک دن تک ایوارڈز کے بارے میں جو رائے دینا چاہتے ہیں، دے دیں۔ پھر اس کے نامزدگیاں اور ووٹنگ کے لیے وقت چاہیے ہو گا۔