محفل کی گیلری

رانا

محفلین
فاتح بھائی کے اس مراسلے کو دیکھ خیال آیا کہ محفل کا ایک کونا ایسا ہو جہاں محفلین اس طرح کسی بھی مراسلے کو فریم کروا کر لٹکا سکیں۔ مراسلہ محفلین کی اپنی دلچسپی کے مطابق ہوسکتا ہے۔ کسی کا اس میں درج "قول زریں" یا "اقوال زریں" سے متفق ہونا ضروری نہیں۔:) فاتح بھائی کا یہ مراسلہ پہلے کہیں ظہور پذیر ہوجاتا تو اب تک محفل پر ہمیں کئی ایسے مراسلوں سے واسطہ پڑچکا ہے جنہیں واقعی فریم کرالیتے۔:) اب پرانے مراسلے تو یاد نہیں لیکن نئے سال کے شروع میں اس گیلری کا افتتاح کرتے ہیں اور امید ہے کہ سال ختم ہونے تک اس گیلری میں کافی سارے فریم لٹکے ہوئے ہوں گے اور نئے آنے والے محفلین کے لئے یاد گار ثابت ہوں گے۔

تو اس گیلری کا افتتاح فاتح بھائی کے ہی اس فریم سے کرتے ہیں جس میں مقدس بہنا کے ایک عدد مقدس قول کو سجایا گیا ہے۔:)

muqaddas.jpg~original
 
فاتح

لائبریرین
ویسے تو آپ نے گفتگو میں ربط دیا ہے لیکن اگر فریم پر بھی اصل مراسلے کا ربط ڈال دیا جائے تو اس لڑی تک پہنچ کر سیاق و سباق کے ساتھ حظ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ایسے

آپ نے یہ جو فریموں والی دکان کھولی ہے ، مجھے لگتا ہے کچھ ہی دن میں آپ کے پاس سر اٹھانے کی فرصت نہیں ہو گی، اتنی درخواستیں آنے والی ہیں۔ :laughing:
 
فاتح بھائی یہ عمل آپ نے کیسے کیا تھوڑی وضاحت کر دیں
 
رانا

محفلین
آپ نے یہ جو فریموں والی دکان کھولی ہے ، مجھے لگتا ہے کچھ ہی دن میں آپ کے پاس سر اٹھانے کی فرصت نہیں ہو گی، اتنی درخواستیں آنے والی ہیں۔ :laughing:
ہاہاہا۔:p نہیں بھائی میں نے صرف فریم لٹکانے کے لئے جگہ کی آفر کی ہے۔ فریم بنوانے کے لئے خود ہی درخواست دہندہ کو محنت کرنی پڑے گی۔:) اب میرے پاس اتنی فرصت تھوڑا ہی ہے کہ کیل ہتھوڑی لے کر سب کے لئے فریم بناتا پھروں گا۔:p مجھے تو بس بنا بنایا فریم دے دیں میں مفت میں اس گیلری میں لٹکا دوں گا۔ مفت جگہ کی آفر صرف نئے سال کی خوشی میں ہے۔ کام چل نکلا تو ۔۔۔۔۔ پھر سوچیں گے۔:p:p
 
الارض للہ۔۔۔ فریم تو سبھی یہاں آ کے خود بھی ٹانگ سکتے ہیں۔ آپ نے ٹانگ اڑائی ہے تو اب فریم بنایا بھی آپ ہی کریں گے۔ ہم آپ کے کاروبار میں کشادگیِ کی دعا کریں گے۔
 
  1. گوگل پر جا کے فریم تلاش کر کے ڈاؤن لوڈ کیا۔
  2. مراسلے کا سکرین شاٹ لیا۔
  3. فوٹو شاپ میں فریم پر سکرین شاٹ کراپ کر کے جڑ دیا۔
بھیا جی آپ بھی بڑے مزاقیہ ہو مجھے فریم وغیرہ کی کوئی ٹینشن نہیں ہے وہ صرف واپس اس مراسلے پر پہنچنے کی سمجھ نہیں آ رہی جیسے آپ کے والے فریم پر کلک کیا تو ٹھیک اس مراسلے میں لے گیا جہاں پر یہ مراسلہ تھا
 
سوال ہی واضح نہیں تھا۔ اب آپ سوال ہی اتنے مخولیا انداز میں پوچھیں گی کہ یہ کیسے کیا تو سمجھنے والے کو مالیخولیا ہونا تو لازمی امر ہے۔ بھئی کیا کیسے کیا :laughing:
اور بھی اس کام کے کئی طریقے ہوں گے اور باقی نجانے کیسے کرتے ہیں لیکن میں نےاس مراسلے کے نیچے "جواب" پر رائٹ کلک کر کے لوکیشن یعنی یو آر ایل کاپی کیا جو یہ تھا:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سالِ-نو-کی-ریزولیوشن-اور-مبارک-باد.86812/reply?quote=1720786
یاد رہے کہ اس یو آر ایل میں آخری نمبر (1720786) پوسٹ کا یونیک نمبر ہے۔

اب میں نے اس میں لفظ threads کو posts سے تبدیل کر کے باقی کچرا صاف کر دیا اور یہ باقی رہ گیا
http://www.urduweb.org/mehfil/posts/1720786
باقی کچرا صاف نہ بھی کریں تب بھی کام ہو جاتا ہے لیکن ذرا صاف ستھرا یو آر ایل چاہیے ہو تو صفائی کر لیں۔ :)
:warzish:
جس مراسلے کا اقتباس لینا ہو اس کی ریٹنگز کے ساتھ "فہرست" لکھا ہوتا ہے، اس پر رائٹ کلک کر کے لوکیشن یعنی یو آر ایل کاپی کر لیں۔
اور پیسٹ کر کےآخر سے ratings کا لفظ ہٹا دیں
یہ طریقہ ٹریڈ سیکرٹ ہے۔ آسان طریقے بتا دینے سے علمیت کم جھڑتی ہے اس لیے اسے خفیہ رکھا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
سوال ہی واضح نہیں تھا۔ اب آپ سوال ہی اتنے مخولیا انداز میں پوچھیں گی کہ یہ کیسے کیا تو سمجھنے والے کو مالیخولیا ہونا تو لازمی امر ہے۔ بھئی کیا کیسے کیا :laughing:
اور بھی اس کام کے کئی طریقے ہوں گے اور باقی نجانے کیسے کرتے ہیں لیکن میں نےاس مراسلے کے نیچے "جواب" پر رائٹ کلک کر کے لوکیشن یعنی یو آر ایل کاپی کیا جو یہ تھا:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سالِ-نو-کی-ریزولیوشن-اور-مبارک-باد.86812/reply?quote=1720786
یاد رہے کہ اس یو آر ایل میں آخری نمبر (1720786) پوسٹ کا یونیک نمبر ہے۔

اب میں نے اس میں لفظ threads کو posts سے تبدیل کر کے باقی کچرا صاف کر دیا اور یہ باقی رہ گیا
http://www.urduweb.org/mehfil/posts/1720786
باقی کچرا صاف نہ بھی کریں تب بھی کام ہو جاتا ہے لیکن ذرا صاف ستھرا یو آر ایل چاہیے ہو تو صفائی کر لیں۔ :)
:warzish:
اس سے بھی آسان طریقہ یہ ہے کہ "جواب" کے ساتھ جو 13# کرکے پوسٹ کا نمبر آرہا ہوتا ہے اس پر کلک کریں تو لنک کاپی کرنے کے لئے اوپن ہوجائے گا۔ کاپی کریں اور لنک بنا کر پیسٹ کردیں۔
 
واہ بھیا جی آپ کہتے ہیں سوال واضح نہیں تھا آپ نے تو میری سوال کا پوری تفصیل سے اور تسلی بخش جواب دے دیا
شکریہ :)
 
آپ نجانے کب سمجھیں گے کہ آسان طریقے یوں آسانی سے نہیں بتائے جاتے۔ سرگوشیاں کی جاتی ہیں ایسے ہنر سینہ بسینہ منتقل کرنے کے لیے۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ بھیا جی آپ کہتے ہیں سوال واضح نہیں تھا آپ نے تو میری سوال کا پوری تفصیل سے اور تسلی بخش جواب دے دیا
شکریہ :)
جب آپ نے واضح کیا تب جواب دے پایا۔ ورنہ میں یہ سمجھ رہا تھا کہ آپ پوچھ رہی ہیں کہ یہ فریم کیسے بنایا۔ :)
 
اس سے بھی آسان طریقہ یہ ہے کہ "جواب" کے ساتھ جو 13# کرکے پوسٹ کا نمبر آرہا ہوتا ہے اس پر کلک کریں تو لنک کاپی کرنے کے لئے اوپن ہوجائے گا۔ کاپی کریں اور لنک بنا کر پیسٹ کردیں۔
شکریہ رانا بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے آپ نے تو ساری ٹینشن ہی مکا دی ہے:)
 
Top