محفل کی گیلری

فاتح

لائبریرین
شکریہ رانا بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے آپ نے تو ساری ٹینشن ہی مکا دی ہے:)
یہ بنیادی سی بات ہے کہ جب کسی کی ٹینشن ختم ہو جائے تو وہ دوسروں کو ٹینشن دینا شروع کر دیتا ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ خالی دماغ شیطان کا گھر۔
لوگوں کی ٹینشن ایسے بالکل ختم کر دینا زیادتی ہے۔ اب رانا بھائی ذمہ دار ہوں گے اس ٹینشن کے جو آپ دینے والی ہیں
 
رانا

محفلین

لیں بھئی اتنا لمبا جواب دیا فاتح بھائی نے اور دعائیں مل گئیں ساری مجھے صرف ایک لائن لکھ کر۔:)
فاتح بھائی اس کے لئے اردو میں کیا محاورہ بولا جائے گا۔:p
 
ان دعاؤں کو سنبھال کے رکھ لیں بلکہ جو کہیں کسی نے مجھے غلطی سے دی ہیں وہ بھی آپ کی ہوئیں۔ اچار ڈال لیں ان کا گرمیوں میں کام آئے گا لسی کے ساتھ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
رانا

محفلین
بھئی پینٹ برش میں تو بڑا مشکل کام ہے یہ۔ گوگل سے ایک فریم ادھار لیا لیکن چھوٹا پڑ گیا۔ تو پتا یہ لگا کہ پینٹ برش جیسے سستے ٹول سے کام لینے کے لئے فریم مراسلے کے سائز کا ہونا چاہئے۔:( اب کسی کے پاس چھوٹا فریم تو وہ بڑا سارا فوٹوشاپ ارینج کرے اس کے لئے۔:)
 
اب رانا بھائی کوئی گدی نشین یاں کو تعویذ دینے والی بابے تو ہیں نہیں جو بندے کو لمبی ٹینشنوں اور لمبے چکروں میں ڈالیں جیسے آپ نے ڈالا تھا :p
انھوں نے تو سیدھا سیدھا جواب دیا پنجابی میں کہتے ہیں نا جدوں وڈا سپیکر کم کردا اے تے چھوٹے لان دی کی لوڑ اے:rollingonthefloor:
 
لیں بھئی اتنا لمبا جواب دیا فاتح بھائی نے اور دعائیں مل گئیں ساری مجھے صرف ایک لائن لکھ کر۔:)
فاتح بھائی اس کے لئے اردو میں کیا محاورہ بولا جائے گا۔:p
فاتح بھائی تو خود پہنچے ہوئے بابے ہیں وہ تو عمل پر یقین رکھتے ہیں:)
 
زیک

مسافر
اس سے بھی آسان طریقہ یہ ہے کہ "جواب" کے ساتھ جو 13# کرکے پوسٹ کا نمبر آرہا ہوتا ہے اس پر کلک کریں تو لنک کاپی کرنے کے لئے اوپن ہوجائے گا۔ کاپی کریں اور لنک بنا کر پیسٹ کردیں۔
فون پر یہ نمبر صرف لینڈسکیپ موڈ میں آتا ہے۔ دوسری صورت میں پوسٹ کے نیچے وقت دیا ہوتا ہے وہاں سے لنک کاپی کیا جا سکتا ہے۔
 
رانا

محفلین
ان دعاؤں کو سنبھال کے رکھ لیں بلکہ جو کہیں کسی نے مجھے غلطی سے دی ہیں وہ بھی آپ کی ہوئیں۔ اچار ڈال لیں ان کا گرمیوں میں کام آئے گا لسی کے ساتھ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بالکل بالکل۔ سائز کا فریم نہیں مل رہا ورنہ یہ مراسلہ فریم کرانے کا فُل موڈ تھا کہ تاکہ حشر میں پلڑے کا وزن اگر کم ہوجائے تو اللہ میاں کو دکھا کر کہوں گا کہ فاتح بھائی کو جتنی دعائیں ملی ہیں آج تک ان پر بھی میرا حق ہے سب معاملہ اسٹامپ پیپر پر لکھا ہوا ہے۔ فرشتوں نے ثبوت مانگا تو یہ فریم پیش کردوں گا۔:rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا جرمانہ مکرمی فاتح اور زیک کو ارسال کر دیا جائے۔
تصاویر کے کاپی رائٹس کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے۔ ایک تصویر آپ پورے کی پوری اٹھا لیں اور اس کا تناسب بدل لیں سکویز کر کے یا سٹریچ کر کے تو وہ کاپی رائٹ والی تصویر سے مختلف تصویر مانی جاتی ہے۔ اسی طرح آپ اس کا رنگ تبدیل کر لیں تو بھی مختلف ہو جاتی ہے۔ اس کی کوئی ڈنڈی کوئی کنارا ترچھا سیدھا کر دیں تو بھی مختلف۔
 
arifkarim

معطل

یہ میرے لئے نہایت معلوماتی ہے کہ نیٹ پر سے کسی بھی کاپی رائٹ تصویر کو اتار کر اسکی معمولی سی ریٹچنگ اسے کاپی رائٹ سے آزاد کر دیتی ہے۔ شاید تبھی پروفیشنل سائٹس تصاویر بیچنے سے قبل انہیں اچھی طرح واٹر مارک کر دیتی ہیں۔ ایک تیر سے دو شکار۔
 
زیک

مسافر
تصاویر کے کاپی رائٹس کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے۔ ایک تصویر آپ پورے کی پوری اٹھا لیں اور اس کا تناسب بدل لیں سکویز کر کے یا سٹریچ کر کے تو وہ کاپی رائٹ والی تصویر سے مختلف تصویر مانی جاتی ہے۔ اسی طرح آپ اس کا رنگ تبدیل کر لیں تو بھی مختلف ہو جاتی ہے۔ اس کی کوئی ڈنڈی کوئی کنارا ترچھا سیدھا کر دیں تو بھی مختلف۔
یہ تو derivative work کے کھاتے میں آئے گا لہذا ممنوع ہوا۔ آپ اس بات کا کوئی سورس دیں گے؟
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو derivative work کے کھاتے میں آئے گا لہذا ممنوع ہوا۔ آپ اس بات کا کوئی سورس دیں گے؟
سورس نیٹ پر تو تلاش کرنا پڑے گا لیکن میرے پاس اس کا سورس آئی پی او پاکستان میں کافی اعلیٰ عہدے پر فائز میرے ایک سابقہ کولیگ کی اس تحریری رائے کا حوالہ ہے جو انہوں نے اس وقت دی جب ہم ایک سائبر کرائم کیس میں ان لوگوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔
 
بھئی پینٹ برش میں تو بڑا مشکل کام ہے یہ۔ گوگل سے ایک فریم ادھار لیا لیکن چھوٹا پڑ گیا۔ تو پتا یہ لگا کہ پینٹ برش جیسے سستے ٹول سے کام لینے کے لئے فریم مراسلے کے سائز کا ہونا چاہئے۔:( اب کسی کے پاس چھوٹا فریم تو وہ بڑا سارا فوٹوشاپ ارینج کرے اس کے لئے۔:)
آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ جس صفحے میں موجود مراسلے کو فریم کرنا ہو اس صفحے پر جا کر درج ذیل کوڈ ایڈریس بار میں پیسٹ کر کے اینٹر کر دیں اور پھر صفحہ اسکرول کر کے اسکرین شاٹ لے لیں۔ چاہیں تو یہ کوڈ بکمارکلیٹ کی طرح محفوظ فرما لیں۔ :) :) :)
کوڈ:
javascript:var b=document.body;p=b.style;p.width='860px';p.margin='70px';var i=document.createElement("img");var s=i.style;i.src='http://bit.ly/1PzJXUG';s.position='fixed';s.zIndex=9999999;s.top='0';s.right='0';s.width='1000px';s.height='700px';b.appendChild(i);

واضح رہے کہ گوگل کروم سیکیورٹی کے خیال سے ایڈریس بار میں کوڈ پیسٹ کرتے ہوئے ابتدا سے javascript: ہٹا دیتا ہے، اسے خود شامل کرنا ہوگا۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
تصاویر کے کاپی رائٹس کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے۔ ایک تصویر آپ پورے کی پوری اٹھا لیں اور اس کا تناسب بدل لیں سکویز کر کے یا سٹریچ کر کے تو وہ کاپی رائٹ والی تصویر سے مختلف تصویر مانی جاتی ہے۔ اسی طرح آپ اس کا رنگ تبدیل کر لیں تو بھی مختلف ہو جاتی ہے۔ اس کی کوئی ڈنڈی کوئی کنارا ترچھا سیدھا کر دیں تو بھی مختلف۔
کچھ غور کرنے سے سمجھ آیا کہ آپ یہاں کیا کہہ رہے ہیں اور وہ کس طرح موضوع بحث سے تعلق نہیں رکھتا۔

ایک امیج ہے۔ اگر وہ کاپی رائٹ ہے تو اس پر تمام قیود ہیں جن میں سے ایک derivative work پر بھی ہے۔

اب اگر اس امیج کو کچھ تبدیل کیا جاتا ہے (اس کے حقوق کے مطابق) تو اس بدلے ہوئے امیج پر علیحدہ کاپی رائٹ یا حقوق لاگو ہوتے ہیں۔ ایک مثال کہ اگر اوریجنل امیج پبلک ڈومین میں ہو تو بھی اس کے ڈیریویٹو امیج پر کاپی رائٹ ہو سکتا ہے۔
 
رانا

محفلین
آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ جس صفحے میں جود مراسلے کو فریم کرنا ہو اس صفحے پر جا کر درج ذیل کوڈ ایڈریس بار میں پیسٹ کر کے اینٹر کر دیں اور پھر صفحہ اسکرول کر کے اسکرین شاٹ لے لیں۔ چاہیں تو یہ کوڈ بکمارکلیٹ کی طرح محفوظ فرما لیں۔ :) :) :)
کوڈ:
javascript:var b=document.body;p=b.style;p.width='860px';p.margin='70px';var i=document.createElement("img");var s=i.style;i.src='http://bit.ly/1PzJXUG';s.position='fixed';s.zIndex=9999999;s.top='0';s.right='0';s.width='1000px';s.height='700px';b.appendChild(i);

واضح رہے کہ گوگل کروم سیکیورٹی کے خیال سے ایڈریس بار میں کوڈ پیسٹ کرتے ہوئے ابتدا سے javascript: ہٹا دیتا ہے، اسے خود شامل کرنا ہوگا۔ :) :) :)
ارے واہ سعود بھائی یہ تو آپ نے کمال کا آسان طریقہ بتایا۔ پہلا تجربہ اسی مراسلے پر کیونکہ میرے جیسے فوٹو شاپ سے نابلد محفلین کے لئے یہ بہت کام کا ہے اور گیلری کو بھرنے کے لئے بھی اسکی ضرورت ہے۔:) باقی محفلین کو بھی اگر یہ مشکل درپیش ہو تو یہ طریقہ استعمال کریں۔ آزمودہ ہے۔:)
misc001.png
 
Top