ویسے مثال تو میری بھی دی جاتی ہے پورے خاندان میں ۔ سب اپنے بچوں کو یہی کہتے ہیں پڑھو ورنہ اس نکمے کی طرح ہو جاؤ گے
،
کتنی پرانی پوسٹ کون سامنے لے آیا ہے ۔
میں نے سوچا اتنے سارے پیغامات میں یہ کہیں نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا ہو ۔ جی تو آپ بھی تو کچھ بتائیے ۔اعجاز بھائی کیوں نا آپ ہی سے شروعات کی جائے۔
آپ شرمندہ بالکل نہ ہوں بلکہ ہمیں شرمندہ ہونے کا موقع دیں تاکہ وہ جن کے پاس اب بھی وقت ہے کسی قدر بہتر کوشش کریں ۔کیوں شرمندہ کر رہے ہیں اعجاز صاحب؟
محفل کے بیشتر اراکین کے اندازِ بیان سے مجھے پورا یقین ہے کہ بہت سے اراکین نے اپنے تعلیمی مرحلات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہوگی یا اپنے میدانِ عمل میں بھی کچھ ایسے ہی کارنامے کئے ہوں گے اور انعامات جیتے ہوں گے۔ یہاں سب آ کر اپنی اپنی نمایاں کارکردگی دوسرے اراکین کو بھی بتائیں۔ شگفتہ کے گولڈ میڈل کی خوش خبری کے بعد سے مجھے یہ خیال آ رہا ہے۔
تو چلیں شروع ہو جائیں۔
مجھے محفل سے ایک ایوارڈ اکثرملتا رہتا ہے وہ ہے آپ لوگوں کی تنقید کا ایوارڈ
باقی سب ٹھیک ہے، بس کیمسٹری کے پریکٹیکل میں پورے نمبر لینے کا گُر بتا دیں۔
ظہیر بھائی شرمندہ کرنے کے لئے بڑے لوگوں کے درمیان میرا نام لکھ دیا ہے۔میں نے سوچا اتنے سارے پیغامات میں یہ کہیں نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا ہو ۔ جی تو آپ بھی تو کچھ بتائیے ۔
آپ شرمندہ بالکل نہ ہوں بلکہ ہمیں شرمندہ ہونے کا موقع دیں تاکہ وہ جن کے پاس اب بھی وقت ہے کسی قدر بہتر کوشش کریں ۔
باقی احباب بھی ، جیسے نبیل ، محمد وارث ، محمد صابر ، م م مغل ، سخنور ، اور دوسرے تمام احباب اپنے تجربات بمع تجاویز پیش کریں تاکہ اوروں کا بھی بھلا ہو ۔۔
وسلام
باقی احباب بھی ، جیسے نبیل ، محمد وارث ، محمد صابر ، م م مغل ، سخنور ، اور دوسرے تمام احباب اپنے تجربات بمع تجاویز پیش کریں تاکہ اوروں کا بھی بھلا ہو ۔۔
وسلام
لیجئے ان کا "یہاں ' میں یہاں پیش کر رہا ہوں ۔
1۔ آپکا پورا نام؟
محمد نبیل حسن نقوی
2- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
یہ آپ نے کیا پوچھ لیا۔ میرا ایک زنانہ سا نک نیم ہے، وہ بھی ہندی میں۔ دراصل میری پھپھو جان نے مجھے بچپن میں کہیں پونم کہہ دیا، بس یہی میرا نام پڑ گیا۔
3۔ عمر کتنی ہے؟
اس سال جولائی میں عمر عزیز 36 سال ہو گئی۔
4۔جائے پیدائیش ؟
لاہور، پاکستان
5- حاضر مقام؟
ارلینگن (erlangen)، جرمنی
6۔مصروفیت کیا ہے؟
بس جی ایک کمپنی میں آئی ٹی سپیشلیسٹ کے طور پر کام کرتا ہوں۔
7۔تعلیمی قابلیت؟
انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ
یونیورسٹی آف ارلنگن، جرمنی سے ماسٹرز ان کمپیوٹیشنل انجینیرنگ (masters in computational engineering)
8۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
ایک شادی شدہ آدمی کے فیملی کے علاوہ کیا مشاغل ہو سکتے ہیں۔ مجھے مطالعہ کتب کا بے حد شوق ہے اور عزیز دوستوں سے ملنا اور ان گپ لگانا میری زندگی کا حاصل ہے۔
9۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
اردو، انگریزی اور جرمن۔ اس کے علاوہ فرانسیسی اور فارسی میں کچھ شد بد رکھتا ہوں۔ وہ اس طرح کہ میں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈپارٹمنٹ آف فرنچ سے کافی عرصہ تک فرانسیسی سیکھی جبکہ میرے والد صاحب جو کہ فارسی کے استاد رہے ہیں نے مجھے گلستان فارسی کے چند ابواب پڑھائے تھے۔ اس کے علاوہ عربی سیکھنے کی حد درجہ خواہش رکھتا ہوں۔
10۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
بلحاظ عمر تو میں ابھی بھی بڑا ہی ہوں، یہ اور بات ہے کہ زندگی کی سمجھ اور اس میں کامیابیوں کی تعداد کچھ کم ہی ہے۔ جو کچھ بھی ہے اللہ کا فضل و کرم ہے، اتنا کہ شکر ادا نہیں کرپاؤں گا۔
جناب آپ کے لئے بھی وہی جواب ہے جو زکریا کے لئے ۔ظہیر بھائی شرمندہ کرنے کے لئے بڑے لوگوں کے درمیان میرا نام لکھ دیا ہے۔
میں نے سوچا اتنے سارے پیغامات میں یہ کہیں نظروں سے اوجھل نہ ہو گیا ہو ۔ جی تو آپ بھی تو کچھ بتائیے ۔
آپ شرمندہ بالکل نہ ہوں بلکہ ہمیں شرمندہ ہونے کا موقع دیں تاکہ وہ جن کے پاس اب بھی وقت ہے کسی قدر بہتر کوشش کریں ۔
باقی احباب بھی ، جیسے نبیل ، محمد وارث ، محمد صابر ، م م مغل ، سخنور ، اور دوسرے تمام احباب اپنے تجربات بمع تجاویز پیش کریں تاکہ اوروں کا بھی بھلا ہو ۔۔
وسلام
مغل ناک تو پہلے ہی سرخ کر رکھی ہے محمد وارث نے ، اسے ذرا معمول پر آ لینے دیں ۔
شکریہ وارث ۔۔۔۔