محفل کے ایک اور باباجی کا دیدار!

arifkarim

معطل
آخر کار بہت دنوں کی سوچ بچار کے بعد خاکسار نے اوپن ٹائپ اردو ٹائپوگرافی کے جد امجد ’’محترم شاکرالقادری‘‘صاحب آف اٹک کی تصویر یہاں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فوٹو آپنے اپنے القلم فارم پر ایک ڈیجیٹل پنسل اسکیچ بنانے کیلئے پوسٹ کی تھی۔ امید ہے اس دلیل کیساتھ میں بعد میں ہونے والی ڈانٹ پھٹکار سے بچ جاؤں گا :) :praying:

Photo-shakirulqadree.jpg


361393693.jpg
شاکر صاحب سے درخواست ہے کہ اپنی اور اس تصویر کی عمر میں فرق بتا کر ہماری تسلی کرا دیں;)
 

arifkarim

معطل
نوٹ: یہ پنسل اسکیچ قمر بخاری صاحب کا کمال ہے، اسلئے اس سلسلے میں‌میرا پیچھا نہ کیا جائے!
 

مغزل

محفلین
sq10.jpg

صاحب ہمار ا بھی حج ہوگیا بقول سلطان العارفین:

مرشد دا دیدار وے باہو مینوں لکھ کروڑاں حجاں ہو ۔۔ ۔ ۔
اتنا ڈٹھیا مینوں صبر نہ آوے تے میں ہور کتھے ول بھجاں ہو ۔ ۔ ۔
لو لو دے منڈھ لکھ لکھ چشماں ہک کھولاں‌ہک کجاں ہو۔۔۔ ۔

بہت بہت جناب پیرو مرشد کے دیداد کے لیے۔
 

زینب

محفلین
انکل جی بہت اچھے انسان ہیں ۔میری ایک بار پی ایم میں‌بات ہوئی ایک دینی مسئلے میں خاصی اچھی رہنمائی فرمائی تھی انکل جی نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
بہت خوب جناب۔۔۔ آپ نے اتنی اہم شخصیت کی زیارت کروا دی کہ کیا بتائیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
میری شاکر القادری صاحب سے یاہو وغیرہ اور جی میل پر بات ہوئی تھی۔ جناب محترم نہایت خوش اخلاق انسان ہیں۔

ان کی شاندار خدمات کے سلسلے میں بقلم خود انہیں اپنے حجرہ شریف گوجرانوالہ شریف میں تشریف لانے کی دعوت دیتا ہوں۔

تا کہ ان کی خدمات کے صلے میں ان کی ہم بھی خدمت کر کے حق شاگردی پورا کر سکیں
 

مغزل

محفلین
جی جی لگا لیں مسکہ ، وہ آنے کے تو نہیں ۔ جب تک ہم نہ کہیں ۔ ہر ولی کسی نہ کسی کو محبوب رکھتا ہے میں ان کا محبوب ہوں ۔۔۔میری نازبرداری ہی میں آپ کی حسرت کا حل ہے جناب
 

فخرنوید

محفلین
تو جناب ہم آپ سمیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیر اردستان جناب شاکر القادری جی کو دعوت دیتے ہیں۔

باقی سب کو بھی دعوت عام ہے۔
 
جناب الحمد للہ ہم وہ خوش نصیب ہے جوکہ ہر دو تین مہینے بعد شاکر القادری صاحب کا دیدار کرلیتا ہے اور بندہ عاجز کو خود شاکر القادری صاحب شرف ملاقات بخش کر تشریف لاتے ہیں :grin:
 

مغزل

محفلین
ہاں تہاڈے مزے نیں ، سانوں کون پچھدا ہے ، کسی کولوں ایہہ وی نئیں ہویا کہ انہاں دی ویڈیو ای بناکے کہل دے وے۔
 

مغزل

محفلین
لیجیے صاحب انتظار ختم ہوا ، کیمرہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے جو تصاویر موبائل کے ذریعے ہمیں دستیاب ہوئیں حاضر ہیں:
شاکر صاحب کی تصویر تو آپ خوتین وحضرات دیکھ ہی چکےہیں سو ان تصاویر میں وہ حجاب میں ہیں کہ ان کی لائبریری ، کتب اور دستخط کی تصاویر پہلی بار آپ کی‌خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔ الف نظامی صاحب تصاویر کے خلاف لگتے ہیں وگرنہ وہ اپنی اور شاکر صاحب سے ملاقات کو کیمرے میں قید کرلیے ، بہر حال یہ ان کا مسئلہ بھی نہیں کہ وہ تو ملتے رہتےہیں ایک ہم ہی دور ہیں : :(

پہلی قسط (کیوں کہ نیٹ انتہائی سست رفتار سے رینگ رہا ہے):tongue:

autogr10.jpg


photo-10.jpg
 
Top