محفل کے ایک اور باباجی کا دیدار!

مغزل

محفلین
photo-21.jpg


photo-22.jpg
 

مغزل

محفلین
ایک رکی ہوئی گھڑی کے مطابق یہ تصاویر بعد نمازِ مغر ب 7بج کر 22 منٹ اور30 سیکنڈ پر لی گئی ہیں ۔نماز کی امامت کس نے کی کچھ خبر نہیں ، یہی بڑی خبر ہے۔شکریہ
 

مغزل

محفلین
Photo1-0004%20(5).jpg


Photo1-0004(6).jpg


ایک محفل کی تصاویر ، سید شاکر القادری ، نذر صابری ، عبد العزیز ساحر قتیل بیدل۔

اپریل محفل شعرو ادب کے زیر اہتمام
اس کے پچاس سالہ دور کے تمام طرحی نعتیہ مشاعروں کی روداد پر مبنی
کتاب کی اشاعت پر ایک تقریب تھی اس کتاب میں سید شاکر القادری کے 63 اشعار ہیں
نذر صابری محفل کے سیکرٹری ہیں صدارت ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے کی
وہ اسلام آباد سے آئے تھے جبکہ پروفیسر پرویز قریشی سابق سیکرٹری انٹرمیڈیٹ بورڈ راولپنڈی مہمان تھے
تقریب اٹک میں تھی ڈاکٹر احمد ممتاز عظیمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
بہت خوبصورت تقریب تھی چار گھنٹے تک جاری رہی​
 

مغزل

محفلین
گلیوں میں تری خاک بسر کیسا لگے گا
"معراج کی منزل پہ بشر کیسا لگے گا"

اک نور سا تاحد نظر کیسا لگے گا
میں اور مدینے کا سفر کیسا لگے گا

جب ہوں گی ترے نام کی لے سے مترنم
پھر میری دعائوں میں اثر کیسا لگے گا

جب ہوگی میرے حق میں محمد کی شفاعت
اس وقت مرا دامن تر کیسا لگے گا

حسرت ہے کہ طیبہ میں کبھی جاکے تو دیکھوں
مقصود نظر، پیش نظر کیسا لگے گا

شاکر یہ بجا ہے کہ سیہ کار ہوں لیکن
ہو جائے کرم ان کا اگر، کیسا لگے گا

یہ نعت بھی وہاں پڑھی گئی۔
 
Top