محمدابوعبداللہ
محفلین
دلچسپ و دلفریب اور پر پیچ تحریر ہے۔
دعا ہے کہ اگلے حصے کا خواب آپ کو جلد آجائے۔
دعا ہے کہ اگلے حصے کا خواب آپ کو جلد آجائے۔
عزیز ادب دوست بھائی
آپ نے تو حد کر دی کمال کی ۔۔۔۔۔۔۔ بہترین شراکت بلکہ مثالی شراکت
آگے کا حال جاننے کا اشتیاق مطالبہ کر رہا ہے جلد حصہ دوئم لے کر آئیں
اور محفل کی رونق میں اضافہ فرمائیں
اللہ آباد و با کمال و بامراد رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
فاروق احمد بھٹی بھائی، گرمی کا ذکر بہرحال نہ ہوسکا مگر آپ کی گرمجوشی ضرور یاد ہے، اللہ برکت دے آمین،ہنس ہنس کے پیٹ میں درد ہو گیا کچھ قہقہے تو ہمسایوں نے بهی سن لیے ہوں گے بہت عرصے بعد کوئی تحریر پڑھ کے اتنی ہنسی آئی. اور وہ بهی آپ ہی کی تحریر پر ...
ویسے تحریر میں بلا خیز گرمی کا زکر نہ ہونا باعث حیرت ہے کہ اتنی گرمی میں کمپیوٹر کے آگے بیٹھنا کون سا آسان تھا. اور کام کی تکمیل کا زکر بهی نہیں کیا گیا کہ ہم نے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے بهجوا دیا تھا. وہ الگ بات کے ہمیں اتنے مشکل کام پہ لگا کہ سووینئر کا خیال شاید ترک کر دیا گیا.
ملاقات کے احوال کا انتظار رہے گا.
شکریہ لاریب مرزا ، نوازشبہت دلچسپ لکھا!!
ادب دوست بھائی۔ کمال لکھتے ہیں، اور ظلم کرتے ہیں جو کم لکھتے ہیں۔
تکمیل کا منتظر ہوں۔ اور امید ہے کہ کام کے نتائج بھی جلد پیش کریں گے۔
سر، وہ کچھ خیالات ذہن میں آئے تھے، اگر دیکھ لیں تو
زبردست۔
کمال۔۔۔۔
اخیر۔
صاحب ابھی میں نے چند حصوں کا اقتباس اٹھایا تھا۔۔۔۔پتا چلا بھائی کتنا اٹھاؤ گے یہ تو پوری تحریر ہی اپنی مثال آپ ہے۔ بھائی بہت زبردستی لکھا ہے۔ کمال۔ یہ مضمون کم از کم بورڈ کی اردو کی کتاب میں شامل ہونا چاہیے اور جتنے حصے ہوں اتنی جماعتوں پہ تقسیم کر دیں-۔۔۔ کمال نقشہ کھینچا ہے۔
بہت شکریہ، محمداحمد بھائی،ماشاءاللہ ! ماشاءاللہ۔
بہت خوب !
محفل سوونیئر کی روداد بہت ہی خوب ہے، ہر ہر فقرہ شگفتگی اور شوخی سے بھرا ہے۔ کلام کی قرآت سے لے کر انتخاب تک کے مراحل آپ نے اس خوبی سے بیان کیے ہیں کہ پڑھ کر دل عش عش کر اُٹھتا ہے۔ یقیناً یہ موضوع ایک الگ لڑی کا تقاضہ کرتا ہے۔
اب اگر سووینئر کا ذکر بار بار آئے گا تو ہم بار بار یہ نہیں کہیں گے کہ اس سوونیئر کے سلسلے میں ہم نے کاہلی اور کام چوری کے سارے ریکارڈ توڑ دیے تھے اور سوائے آپ کے ساتھ فون پر باتیں مٹھارنے کے کچھ بھی نہیں کیا۔
رہی بات اُس ملاقات کی تو اُس کا احوال ابھی آدھا پڑھا ہے (یعنی آپ نے آدھا لکھا ہے۔) تو سوچتے ہیں کہ فی الحال آدھی رائے دے دی جائے۔ فی الحال اتنا کہے دیتے ہیں کہ آپ کی رودادِ ملاقات پر دیر آئے درست آئے کی مثال صادق آتی ہے۔ پہلے حصے میں پنڈال تو تقریباً سج گیا ہے اُمید ہے کہ دوسرے حصے میں باقی معاملات بھی نمٹ جائیں گے۔
اگلے حصے کا انتظار ہے۔
شاد آباد رہیے۔
ادھر ہمارا ننا سا ذہن مسلسل ، شکریہ شکریہ کی تکرار کر رہا ہے،ذہن مسلسل زبردست زبردست کی تکرار کر رہا ہے۔ اتنی خوبصورت، رواں اور مفصل تحریر ہے کہ بس۔ حالانکہ قدرے طویل ہے مگر شروع کرنے کے بعد ختم کیے بغیر چارہ نہ رہا۔
اور آپ لوگ اس دن کا تذکرہ کر کر کے ہمیں تڑپائے ترسائے جائیں۔ شدید پشیمانی ہوتی ہے کہ ملاقات نہ ہوپائی۔ اب تو یہ بھی نہیں یاد کہ کیا معاملہ ہوا تھا جو ہم نہ آ سکے۔
کسی دن ملاقات رکھتے ہیں۔
محمداحمد بھائی، ادب دوست بھائی، فاروق احمد بھٹی بھائی، عبد الرحمن بھائی۔۔۔اور دیگر جو جو حضرات کراچی میں ہیں۔۔۔
بہت شکریہ @بدرالفاتح بھائی، جی اگلی قسط ان شاء اللہ جلد۔۔بہت ہی عمدہ اور دلچسپ ماشاء اللہ
شدت سے اگلی قسط کا انتظار ہے اور کچھ آپ نے ختم بھی اس انداز سے کیا کہ۔۔۔۔
چوہدری صاحب، جلد لکھوں گا ان شاء اللہ،حصہ دوم اب بارہویں سالگرہ پر لکھنا ہے، کیا ؟
بہت شکریہ رانا بھائی، جی ملاقات کا احوال بھی ضرور جلد ہوگا،واہ بھائی ادب دوست صاحب آپ تو اسم بامسمی نکلے اتنی زبردست ملاقات کی روداد لکھی ہے کہ اب تو ہم بھی یہیں پوچھیں گے کہ اگلی قسط کے لئے اگلی سالگرہ تک انتظار کروانا ہے کیا۔ بہت ہی عمدہ تحریر اور منظرنگاری کہ پڑھنے کا لطف آگیا۔ اگلی قسط کا بھی کچھ سوچیں بھائی اب۔
استاد محترم آپ کو پسند آنا میرے لئے باقاعدہ اعزاز کی بات ہے ،بہت دلچسپ تحریر۔ خاص کر غزلوں کی جزا و سزا پڑھ کر بہت لطف آیا
بہت شکریہ محمدابوعبداللہ صاحب،دلچسپ و دلفریب اور پر پیچ تحریر ہے۔
دعا ہے کہ اگلے حصے کا خواب آپ کو جلد آجائے۔
بہت شکریہ حسیب احمد حسیب بھائی، آپ جیسے پختہ و کہنہ مشق ادیب کی جانب سے پسند کیا جانا بہرحال میرے لئے سعادت ہے۔ایک خوبصورت ملاقات کے حوالے سے خوبصورت یادیں لیے انتہائی خوبصورت تحریر .....