میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلامُ علیکم

ایک پرانے دھاگے کو پڑھتے ہوئے مجھے محفل کی سالگرہ کا خیال ذہن میں آیا۔

ویسے کب ہے محفل کی سالگرہ؟

اور اسکے ساتھ ہی یہ بھی سوچ آئی کہ کیوں نہ محفل کی سالگرہ کے موقع پر ایک دھاگہ لکھا جائے جس میں ابتداء سے اب تک کے تمام سنگ میل لکھے جائیں، ایک قسم کی محفل کی پرسنل ڈائری، جیسا کہ محفل کا پہلا دن کونسا تھا اور کیسا تھا؟
پھر اس میں کب کیا شامل ہوتا گیا ( لائبریری پراجیکٹ، ورڈ بینک، ڈکشنری، سیارہ وغیرہ)

یہ کام تو وہی رکن کر سکتا ہے (ایک سے زیادہ بھی) جو اولین وقت سے محفل پر موجود ہیں، ان میں اہم نبیل بھائی، شمشاد بھائی، اعجاز انکل، زیک (اجکل غائب ہیں)، دوست (شاکر بھائی) اوردوسرے دوست بھی جن کا نام مجھے نہیں پتہ، کہ میں تو بہت بعد میں شامل ہوا ہوں۔

میں سمجھ سکتا ہوں کہ سب دوست بہت مصروف ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی اس کام کا بیڑا اٹھا سکے تو محفل کے لئیے ایک اچھا تحفہ ہوگا۔

اور بہت زیادہ لمبے چوڑے مضمون کی ضرورت نہیں بس اہم سنگ میل کا ریکارڈ رکھنا مقصود ہے۔

اگر اس میں میں کسی قسم کی مدد کر سکوں تو حاضر ہوں :)

آپکے مشورے کا منتظر۔

شکریہ۔

والسلام، نوید
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر نوید۔ کچھ عرصے سے میں بوجوہ فورم کے معاملات اور دوسرے پراجیکٹس پر توجہ نہیں کر پا رہا ہوں۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس اہم موضوع کی جانب توجہ دلائی ہے۔ محفل فورم کی سالگرہ پر ہماری کوشش رہی ہے کہ اس موقعے کو یادگار بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ تعمیری سلسلے شروع کیے جائیں۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ فورم کی سالگرہ کی منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کی ذمہ داری بھی کوئی اٹھائے۔ آپ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تو ہمیں خوشی ہوگی۔ اردو ویب اور محفل فورم کے سنگ ہائے میل کے بارے میں جاننے کے لیے آپ محفل فورم کی گزشتہ سالگرہوں پر میرے خصوصی مراسلے پڑھ سکتے ہیں۔ ان کے روابط ذیل میں ہیں:

پہلی سالگرہ کے موقعے پر
دوسری سالگرہ کے موقعے پر
تیسری سالگرہ کے موقعے پر
چوتھی سالگرہ کے موقعے پر
پانچویں سالگرہ کے موقعے پر
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی۔

آج شام کو ان دھاگوں پر نظر مارتا ہوں، اور انشاء اللہ ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کروں گا :)
 

میم نون

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلامُ علیکم

ابھی ابھی آپکے فراہم کردہ روابط پڑھ کر فارغ ہوا ہوں، ماشاء اللہ بہت سے ایسے خیالات جو میرے ذہن میں تھے ان پر پہلے ہی گفتگو ہو چکی ہے۔
چوتھی سالگرہ کے موقع پر آپکا خطاب تو بہت ہی اچھا تھا۔

مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ "محفل کی ساگرہ" کے نام سے ایک زمرہ بھی موجود ہے :noxxx:

اس دفعہ میں سوچ رہا تھا کہ محفل کی مختصر سی تاریخ لکھی جائے، میں اس کے لئیے محفل میں تلاش کر کے روابط اور آئیڈئیے دے سکتا ہوں، لیکن لکھنا میرے بس کی بات نہیں اسکے لئیے اگر کوئی اور دوست بیڑا اٹھا سکے تو کام شروع کیا جا سکتا ہے۔

ویسے محفل کی سالگرہ کے جشن کی تیاری کون کرتا ہے؟ ان سے بھی کچھ رہنمائی لی جا سکتی ہے :)

شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے یہ فریضہ اس دفعہ آپ ہی سنبھال لیں۔ میں ہر ممکن معلومات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

مکی

معطل
کمال ہے، میں اگلے ہی سال نمودار ہوگیا تھا :eek: اس حساب سے مجھے یہاں چار سال ہوگئے ہیں جو اچھا خاصہ وقت ہے اور اس وقت کے حساب سے کارکردگی کافی سست ہے یا نہ ہونے کے برابر ہے.. :(
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں پھر اس دفعہ سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار مضمون آپ کی طرف سے بھی آنا چاہیے۔
 

میم نون

محفلین
نہیں شمشاد بھائی میں کہاں لکھ سکتا ہوں، میں تو کوشش کر رہا ہوں کہ آپکو اس کے لئیے راضی کر لوں :)

تو بولیے کیا آپ اس ذمہ داری کو اٹھائیں گے؟ :)

میں انشاءاللہ آپکا ساتھ دوں گا، لیکن لکھ نہیں سکتا :(
 
Top