محفل کے منتظمین سے ایک درخواست

محترم منتظمین صاحبان آپ سے ایک درخواست ہے میری کہ جیسا کہ محفل کے لائبریری سیکشن میں‌مختلف زبانوں کے مفید کتابوں کا اردو ترجمہ کیا جاتا ہے اس سلسلے میں میری ایک درخواست ہے کہ آپ صاحبان فانٹ کریکٹر یا فانٹ لیب کے مینول (گائیڈ) کا اردو ترجمہ کیا جائے اس سے ہمارے تمام اُن دوستوں کو فائدہ پہنچھے گا جو کہ فانٹ کے سلسلے میں کام کرنا چاہتے ہیں اگر کوئی ایکسپرٹ دوست ہوں فانٹ بنانے کے سلسلے میں انکو بھی اور جو دوست صاحبان فانٹ بنانا سیکھ نا چاہتے ہیں انکو بھی اس سے ابتدائی اور اڈوانس مدد دونوں ملے گی جیسے محترم م۔م۔ مغل بھائی فانٹ ڈویلوپنگ سیکھ نا چاہتے ہیں لیکن ہم میں سے کوئی بھی دوست ٹائم کی کمی کی وجہ سے انکی مدد ٹھیک سے نہیں‌کرسکتے ۔ امید ہے کہ آپ منتظمین صاحبان میرے اس درخواست پر ضرور غور کریں گے
 
امید ہے کہ انشاءاللہ اس بارے میں ضرور محفل پر کوئی نہ کوئی پیش رفت ہوگی اب نبیل بھائی یا محفل کے لائبریری کے منتظم صاحب کے پوسٹ کا انتظار ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی اور شگفتہ صاحبہ کے جواب کا انتظار کیجئے

تاہم لائبریری کے سلسلے میں اراکین خود سے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کن کتب کا ترجمہ وہ کر سکتے ہیں اور کن کتب کا نہیں۔ تاہم کاپی رائٹ ایک حل طلب مسئلہ ہے
 

گرو جی

محفلین
کاپی رائٹ اپنی جگہ مگر ان کتب کو تجارتی بنیادوں پر تو استعمال تو نہیں‌کیا جائے گا نہ لہذا اس چیز کا ڈر کیوں ۔
 
ہاں بھائی جان کاپی رائٹ کا مسئلہ تو ہے دیکھتے ہے کہ نبیل بھائی یا شگفتہ بہن کیا کہتے ہیں اس بارے میں
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید، مجھے آپ سے اس حد تک اتفاق ہے کہ فونٹ‌ بنانے کے لیے اردو میں کوئی اچھی گائیڈلائن موجود ہونی چاہییں۔ آپ نے فونٹ لیب اور فونٹ‌کریٹر کے مینول کا ترجمہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کسی کمرشل پراڈکٹ کے مینول کا ترجمہ کرنا لائبریری پراجیکٹ کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہے۔ اور ہم اردو لوکلائزیشن پراجیکٹس میں بھی کمرشل پراڈکٹس کے مینول کا ترجمہ نہیں کرتے ہیں۔ آپ فونٹ ڈیویلپمنٹ میں مہارت رکھتے ہیں تو میں آپ سے گزارش کروں گا کہ آپ اس سلسلے میں سکرین شاٹس کے ساتھ کوئی ٹیوٹوریل تیار کریں اور یہاں پوسٹ کریں۔ اس سے یقیناً بہت سے لوگ مستفید ہوں گے۔
 
شکریہ بھائی جواب دینے آپکا مشورہ سر آنکھوں پر میں کوشش کرتا ہوں کہ آپکے مشورہ پر عمل کرسکوں لیکن مجھے اس سلسلے میں آپ صاحبان کی مدد درکار ہوگی امید ہے کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید، اگر آپ اس سلسلے میں کوئی مضمون یہاں پوسٹ کرتے ہیں تو ہمیں بہت خوشی ہوگی۔ اگر آپ کو سکرین شاٹ یا سکرین کاسٹ، یعنی سکرین کی ویڈیو وغیرہ تیار کرنے کے سلسلے میں مدد درکار ہو تو اس کی معلومات بھی فراہم کر دی جائیں گی۔

میرے خیال میں نئے سرے سے کوئی اردو فونٹ تیار کرنے کی بجائے کسی موجودہ عربی فونٹ میں اردو سپورٹ شامل کرنا زیادہ آسان رہتا ہے۔ شاکرالقادری صاحب نے بھی غالباً کئی فونٹ اسی طریقے سے تیار کیے ہیں۔ اس ربط پر شاکرالقادری صاحب نے عربی فونٹ میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے طریقے کی وضاحت کی ہے۔ اگر اسی مضمون میں کسی ایک خاص عربی فونٹ میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے سکرین شاٹ شامل کر دیے جائیں تو اس سے بھی اس کی افادیت بڑھ سکتی ہے۔
 
شکریہ بھائی جان مجھے اسی سلسلے میں ہی مدد درکار ہوگی لیکن یہ بعد کی بات ہے فی الحال تو میں ٹوٹوریل مکمل لکھوں
 
Top