محفل کے نام کے ڈیزائن (رسم الخط) کی تبدیلی کی ضرورت

متلاشی

محفلین
السلام علیکم دوستو اور بزرگو!
نئی محفل ، نئی شکل میں کچھ نئی نئی اور پرکشش سی لگی ۔۔۔ باقی سب کچھ زبردست ہے مگر مجھے محفل کے شروع میں اوپر لکھا جانا والا لفظ ’’اردو محفل ‘‘ پسند نہیں آ رہا۔۔۔اس لئے میرا خیال کے اسے کسی اور ڈیزائن یا رسم الخط میں سیٹ کیا جائے ۔۔۔
اس کے مقصد کے لئے منتظمین ڈیزائنرز حضرات کی خدمات سے بہرہ ور ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔

میں بھی تھوڑی سی ڈیزاننگ جانتا ہوں ۔ کوشش کرتا ہوں کہ اسے کسی خوبصورت اور اچھی شکل میں لکھ سکوں ۔۔۔
باقی ڈیزائنرز حضرات سے بھی گذارش ہے کہ وہ اپنی اپنی پسند اور ذوق کے مطابق اردو محفل کے لئے ’’ اردو محفل ‘‘ زبردست سے ڈیزائنز میں لکھ کر بھیجیں ۔
پھر ان ڈیزائنز میں سے جو منتظمین حضرات کو زیادہ اچھا لگے اسے اوپر سیٹ کر دیا جائے۔۔۔شکریہ۔۔۔۔
والسلام
بندہ بے دام
متلاشی
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ چاہیں تو کوئی نیا لوگو تیار کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ لوگو بھی بھی کافی محنت اور عرق ریزی سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کسی فونٹ سے نہیں لکھا گیا بلکہ ہاتھ سے خطاطی کی گئی ہے اور ہمارے دوست فہد(ابوشامل) نے خاص طور پر محفل فورم کے لیے یہ لوگو تیا ر کیا ہے۔ بہرحال اگر آپ کو اس میں بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے تو ضرور کوشش کریں۔
 

فاتح

لائبریرین
مجھے تو یہی لوگو بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ خصوصاً اس کی عمودی طور پر انتہائی کم جگہ گھیرنے کی خصوصیت کے باعث۔
 

متلاشی

محفلین
لوگوز کے نمونے درج ذیل ہیں۔۔۔
urdu.jpg
 

فاتح

لائبریرین
جی اب نظر آ رہے ہیں۔ یوں تو واقعی بہت اچھے لگ رہے ہیں لیکن جن دو خصوصیات کی بنا پر موجودہ لوگو کو چنا گیا تھا وہ دونوں ان میں عنقا ہیں یعنی اول عمودی طور پر کم جگہ گھیرنا اور دوم اس طرح بولڈ یا واضح ہونا کہ چھوٹے سائز میں بھی نہ صرف نظر آئے بلکہ خوبصورتی بھی برقرار رہے۔
 

بلال

محفلین
میں کہنے لگا تھا کہ اس کے ساتھ ”اردو“ بھی کہیں شامل کریں لیکن تھوڑا سا غور کیا تو پتہ چلا کہ اردو بھی موجود ہے۔ بہت خوب زبردست لوگو ہے۔
 
تو سعید بھائی کیا آپ کی طرح عینک لگانی پڑے گی۔۔۔۔۔؟:p

ایسے نہ کہیں ورنہ سعید بھائی کو شکایت ہو جائے گی کہ ونھوں نے تو اوتار بھی نہیں لگایا پھر عینک کیوں کر دکھ گئی۔ اور اگر آپ کی مراد "ابن سعید" سے ہے تو ان کا چشمہ لگانے کے بعد تو اور بھی نہیں دکھے گا کچھ۔ :)
 

متلاشی

محفلین
ایسے نہ کہیں ورنہ سعید بھائی کو شکایت ہو جائے گی کہ ونھوں نے تو اوتار بھی نہیں لگایا پھر عینک کیوں کر دکھ گئی۔ اور اگر آپ کی مراد "ابن سعید" سے ہے تو ان کا چشمہ لگانے کے بعد تو اور بھی نہیں دکھے گا کچھ۔ :)
مگر حیرانی کے بات آپ کو یہ سب کیسے دکھ رہا ہے ۔۔۔۔؟ دو چشمی عینک کے ساتھ ۔۔۔۔ابنِ سعید بھیا۔۔۔؟ :rolleyes:
 

وجی

لائبریرین
میرا مشورہ یہ ہے کہ جس طرح سے لوگو تیار ہوا ہے اگر اسی طرح سے اس جگہ بھی اردو محفل لکھ دیا جائے تو کیا بات ہے
اور ہاں متلاشی صاحب اردو لکھنا کوئی ضروری نہیں میرا خیال ہے وہ اس لیئے کہ اور بہت سے فورم ہیں اردو(اردو - رومن اردو ) کے جن کے نام سے پہلے اردو لکھا جاتا ہے مگر انکی پہچان بعد کا لفظ ہے جس طرح کے اردو محفل، اردو مجلس ، urdupoint وغیرہ وغیروہ اب ان فورمز کی پہچان اردو تو ہے مگر نام کے لحاظ سے محفل ، مجلس ۔۔۔۔ ہیں
تو جس طرح محفل کے لوگو میں اردو نہیں نظر آرہا اسی طرح یہاں بھی اگر اردو لفظ نہ لکھا جائے تو میرا خیال ہے کوئی حرج نہیں لیکن یہ کوئی ضروری بھی نہیں ۔
 

arifkarim

معطل
شاکر صاحب کا تازہ ترین لوگو انتہائی خوبصورت ہے۔ مگر اسکو آئکون جو کہ چکور ہوتا ہے میں ڈھالنا ضروری ہے۔ صحیح نتائج تب ہی نظر آئیں گے۔
 
Top