محفل کے نام کے ڈیزائن (رسم الخط) کی تبدیلی کی ضرورت

ہم سوچ رہے ہیں کہ چاچو کا بنایا ہوا یہ نیا لوگو محفل کی فیس بک شئیرنگ کے لئے شامل کر دیں۔ اس طرح کوئی فیس بک پر محفل کا کوئی بھی صفحہ ریکمنڈ کرے گا تو ساتھ میں یہ لوگو نظر آئے گا وہاں۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرا ذاتی خیال تو یہی ہے کہ محفل کا موجودہ ہیڈر لوگو سب سے بہترین ہے ۔۔۔ میں نے تو محض محفل سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔ ۔ ۔ ابو شامل بھائی نے جو لوگو ڈیزائن کیا تھا یہ اب اردو محفل کی پہچان بن چکا ہے اس کو تبدیل کرنا مناسب نہیں
عارف ! یہ امیج بطور ہیڈر بنایا گیا ہے بطور آئکن نہیں اس لیے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ صرف اور صرف اظہار محبت ہے
ہاں اگر ریندم ہیڈرز دکھانے کے لیے مستقبل میں کوئی پلگ ان انسٹال کی جائے اور محفل یہ فیصلہ کرے کہ ایک سے زیادہ رینڈم ہیڈرز دکھانے کی ضرورت ہے تو ایسی صورت میں یہ امیج بھی کام میں لایا جا سکے گا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ہم سوچ رہے ہیں کہ چاچو کا بنایا ہوا یہ نیا لوگو محفل کی فیس بک شئیرنگ کے لئے شامل کر دیں۔ اس طرح کوئی فیس بک پر محفل کا کوئی بھی صفحہ ریکمنڈ کرے گا تو ساتھ میں یہ لوگو نظر آئے گا وہاں۔ :)
ابن سعید ! یہ آپ کی محبت ہے اور میں نے اپنی محبت کا اظہار اوپر کر دیا ہے:)
 
Top