چودہویں سالگرہ محفل کے چودہ مبارک سالوں کی مبارکباد

اول اول تو محفل کی چودہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ چودہ برس کم نہیں ہوتے، اتنی مدت میں کیا کچھ نہیں بدل جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کسی پلیٹ فارم کا چند برسوں سے زیادہ عرصہ تک قائم رہنا اس کی اہمیت کی غماز تو ہے ہی ساتھ ہی ان تمام لوگوں کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت بھی جو اس تمام عرصہ میں کسی نہ کسی طور اس سے جڑے۔ ہم آنکھیں موند کر ماضی میں جھانکیں تو محفل سے جڑی یادوں کا لامتناہی سلسلہ چل نکلتا ہے اور کھٹے، میٹھے، و نمکین واقعات یکے بعد دیگرے یاد آ تے چلے جاتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ سبھی محفلین کے تاثرات کم و بیش ایسے ہی ہوں گے۔ اس سنگ میل پر پہنچ کر تہ دل سے ان تمام احباب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس سفر میں اب تک ساتھ ہیں، وہ جو ترجیحات کی زد میں کسی اور سمت جا نکلے، اور وہ جو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ آئیے رک کر ایک گہری سانس لیتے ہیں، کچھ سامان جشن و تفریح کرتے ہیں، اور نئے جوش و جنون کے ساتھ بلا تکان اس قافلے کو آئندہ کئی برسوں کے سفر کے لیے مہمیز کرتے ہیں۔ :) :) :)
 

جاسم محمد

محفلین
میری طرف سے بھی سب ناظرین کو محفل کی 14ویں سالگرہ مبارک :)
happy-birthday-14.gif
 

ابن توقیر

محفلین
ہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارکباد۔
اس خوبصورت پلیٹ فارم پر آکر ہر لمحے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہا جس کے لیے محفل سے جڑے ہر محفلین کا شکریہ ادا نہ کرنا یقیناً زیادتی ہوگی۔
دعا ہے کہ محفل یونہی آباد رہے اور آگے بڑھتی رہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
مبارک باد، مبارک باد، مبارک باد! :)

بقول شاعر،
پروانے آ ہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشق
محفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے!

اور وہ شمع، آپ نے جلا دی ہے ۔۔۔! :)


:birthday:
 

رانا

محفلین
ماشاءاللہ تمام محفلین کو اردو محفل کی چودہویں سالگرہ مبارک ہو۔(y)
اس مرتبہ تو سالگرہ لگتا ہے دبے پاؤں آئی ہے کہ پتہ ہی نہیں لگا ورنہ عموما ہفتہ دو ہفتہ پہلے ہی ہوائیں چلنا شروع جاتی ہیں۔:)
 

فلسفی

محفلین
محفل کی انتظامیہ اور تمام محفلین کو بہت مبارک۔

اللہ پاک ہم سب کے دلوں کو اپنی محبت کے ذریعے جوڑ دے۔ ہمارے دلوں کو بغض کینہ اور عناد سے پاک فرمادے۔ اپنی رضا والی زندگی عطا کرے اور جنت میں بھی ہمیں اکھٹا فرما دے۔

آمین
 

فاخر

محفلین
بہت بہت مبارک باد !!!! چودہ سال کوئی معمولی بات نہیں ہے ؛بلکہ یہ خود ا پنے آپ میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے میں تقریباً ایک سال سے وابستہ ہوں ۔ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس سے مؤثر، مفید کامیاب اور مثبت نظر نہیں آیا۔ اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ جس کا میں شمار نہیں کرسکتا۔ میں اس کا سہرا منتظمین اردو محفل فورم کو دیتا ہوں کہ ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے ہمیں یہ نعمت غیر مترقبہ میسر ہوئی ہے ۔ میں جس کی تلاش تقریباً پانچ سال سے کر رہا تھا وہ چیز مجھے اس فورم سے ملی ۔ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ شاداب و بامراد بنائے ،یقیناً میری طرح اور بھی مبتدی ہوں گے جنہوں نے اس فورم سے فائدہ اٹھایا ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً۔ دل کی عمیق گہرائی سے مبارک باد و تہنیت والف الف مبروک ۔
mabrook.gif


mabrook.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

انس معین

محفلین
تمام محفلین کو محفل کی 14ویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک منتظمین اور تمام محفلین کو جزائے خیر عطا فرمائے​
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اس سال تو گویا چودھویں کی رات ہو گئی سو جشن بھی مہ کامل کی طرح آب و تاب کے ساتھ ہونا چاہیئے اور ہاں اس طرح ساتھ ساتھ ایک عمر قید بھی تمام ہوتی ہے جو ہمیں زندگی کے سنگ ہائے میل کو از سر نوع ترتیب دینے اور اپنی ترجیحات کو بہتر طور پر منظم کرنے کا موقع دیتی ہے ۔
تمام محفلین کے لیے بہت بہت نیک خواہشات اور تمنائیں جو دنیا بھر میں اپنے اپنے اہداف کی جدو جہد میں مشغول ہیں اور اس انسان دوست ماحول کا فعال حصہ ہیں ۔
چونکہ انتظامیہ اور سنبھالنے والے بھی محفلین میں شامل ہی ہیں بلکہ زیادہ ذمہ دار ہیں سو ان پر خلوص جذبات میں سب شامل ہیں ۔ خالق کائنات سے دعا ہے کہ تمام محفلین کے مسائل اللہ تعالی کے بےحدو حساب خزانے سے حل ہوں اور جو محفلین غمگین ہوں وہ شاد ہو جائیں جو ہم سے رخصت ہو چکے وہ بھی اپنے اپنے مراحل میں امن و چین میں رہیں ۔ اللہ سے دعا کہ محفل کو محفلین اور متعلقہ معاشرے میں علم کے ذریعے بہتری اور امن و محبت کے ساتھ مثبت خدو خال میں وسعت کا وسیلہ بنائے اور محفل میں ایک دوسرے کے علم اور اہلیت سے مستفید ہونے کے مواقع پیدا کرے ۔
 
Top