چودہویں سالگرہ محفل کے چودہ مبارک سالوں کی مبارکباد

یوسف سلطان

محفلین
ماشاءاللہ۔ محفل کے تمام اراکین کو 14ویں سالگرہ مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اس محفل کو یونہی آباد رکھے۔اور اس فورم سے جڑے تمام اراکین و انتظامیہ کے علم میں عمر میں برکتیں عطا فرمائے (آمین)
 
giphy.gif
 
ماشاءاللہ تمام محفلین کو اردو محفل کی چودہویں سالگرہ مبارک ہو۔(y)
اس مرتبہ تو سالگرہ لگتا ہے دبے پاؤں آئی ہے کہ پتہ ہی نہیں لگا ورنہ عموما ہفتہ دو ہفتہ پہلے ہی ہوائیں چلنا شروع جاتی ہیں۔:)
پہلے ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں تو پھر کچھ محفلین دبے پاؤں ہی آتے ہیں;) اس لیے ہم نے اس بار معاملہ الٹ کرنے کا سوچا اور دیکھ لیں، کامیاب رہے! :sneaky:
 

یاقوت

محفلین
مبارکاں جی مبارکاں ڈھیر ڈھیر مبارکاں ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کرے یہ چمن یونہی مہکتا چہکتا رہے اور ہم امت اور قوم کیلئے اجتماعی طور پر اس محفل سے مثبت افکار و اعمال کا سلسلہ جاری رکھیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
اس سال تو گویا چودھویں کی رات ہو گئی سو جشن بھی مہ کامل کی طرح آب و تاب کے ساتھ ہونا چاہیئے اور ہاں اس طرح ساتھ ساتھ ایک عمر قید بھی تمام ہوتی ہے جو ہمیں زندگی کے سنگ ہائے میل کو از سر نوع ترتیب دینے اور اپنی ترجیحات کو بہتر طور پر منظم کرنے کا موقع دیتی ہے ۔
تمام محفلین کے لیے بہت بہت نیک خواہشات اور تمنائیں جو دنیا بھر میں اپنے اپنے اہداف کی جدو جہد میں مشغول ہیں اور اس انسان دوست ماحول کا فعال حصہ ہیں ۔
چونکہ انتظامیہ اور سنبھالنے والے بھی محفلین میں شامل ہی ہیں بلکہ زیادہ ذمہ دار ہیں سو ان پر خلوص جذبات میں سب شامل ہیں ۔ خالق کائنات سے دعا ہے کہ تمام محفلین کے مسائل اللہ تعالی کے بےحدو حساب خزانے سے حل ہوں اور جو محفلین غمگین ہوں وہ شاد ہو جائیں جو ہم سے رخصت ہو چکے وہ بھی اپنے اپنے مراحل میں امن و چین میں رہیں ۔ اللہ سے دعا کہ محفل کو محفلین اور متعلقہ معاشرے میں علم کے ذریعے بہتری اور امن و محبت کے ساتھ مثبت خدو خال میں وسعت کا وسیلہ بنائے اور محفل میں ایک دوسرے کے علم اور اہلیت سے مستفید ہونے کے مواقع پیدا کرے ۔

آمین!
ثم امین!
 

جاسمن

لائبریرین
ہماری طرف سے بھی بہت بہت مبارکباد۔
اس خوبصورت پلیٹ فارم پر آکر ہر لمحے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہا جس کے لیے محفل سے جڑے ہر محفلین کا شکریہ ادا نہ کرنا یقیناً زیادتی ہوگی۔
دعا ہے کہ محفل یونہی آباد رہے اور آگے بڑھتی رہے۔

آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
محفل کی انتظامیہ اور تمام محفلین کو بہت مبارک۔

اللہ پاک ہم سب کے دلوں کو اپنی محبت کے ذریعے جوڑ دے۔ ہمارے دلوں کو بغض کینہ اور عناد سے پاک فرمادے۔ اپنی رضا والی زندگی عطا کرے اور جنت میں بھی ہمیں اکھٹا فرما دے۔

آمین

آمین!
 
Top