مبارکباد محفل کے چوہدری

جاسمن

لائبریرین
:applause:12 ستمبر 2013 کو اِس محفل میں تشریف لائے۔ تے ٹھا کر کے چھا گئے۔:laugh1: آج کل آزادی مارچ اپ ڈیٹس میں ڈانگ زمین پہ مار کےیہ ڈائیلاگ
مارتے نظر آتے ہیں:laugh1:
" :haha:اوئے اے دھرنا نہیں ہو سکدا اوئے":smile-big::laugh1:
آپ لوگ تقریباََ ہر روز اُن کی پوسٹ کی ہوئی ایک آیت معہ ترجمہ پڑھتے ہوں گے اور اُنہیں دعائیں دیتے ہوں گے۔

آج اِس محفل پہ آپ کی آمد کی پہلی سالگرہ ہے۔:clap::clap::clap::applause::applause:
:birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake:
images
congratulations-card-with-bird_gg59491321.jpg

پنجاب یونیورسٹی میں ایک دوست تھیں جو ملتان کی رہنے والی تھیں۔ چھٹیوں میں اُنہیں جب خط لکھتی تو ڈاک کے لفافے پہ پتہ کچھ ایسے لکھتی۔
چوہدری سلطانہ بی بی آرائیں ملتانیکر
وہ مجھے کہتی کہ سب کچھ لکھ دیا کرو بس یہ چوہدری نہ لکھا کرو۔
لیکن ہماری محفل کے چوہدری واقعی "چوہدری " ہیں۔ اِنہیں چوہدری ہی لکھا اور پڑھا جائے۔:laughing3:ہاہاہاہاہا
سُتھرے ذہن کے ادبی و مشرقی بیبے بندے :)

:laughing:
images

اَس ایک سال میں محفل پہ خاصے جانے پہچانے جانے لگےہیں۔
گہری سوچ اور علم والے بندے ہیں۔۔۔
آپ سب جان گئے ہوں گے

زور دار تالیوں کے ساتھ مبارکباد
:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:
 
آخری تدوین:
چوہدری صاحب کو سالگرہ مبارک ہو :)
اب نام بتا دیجئے :)
محفل میں تو بہت سے چوہدری ہیں بہرحال مبارک چوہدری صاحب
عبد القیوم چوہدری صاحب آپ کو ڈھیروں مبارکباد۔۔۔۔۔ :)
عبدالقیوم چوہدری جی بہت بہت مبارک ہو۔
خوش رہیں بہت جئیں
خیرمبارک۔ عزت افزائی کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔ :):):)
 
:applause:12 ستمبر 2013 کو اِس محفل میں تشریف لائے۔ تے ٹھا کر کے چھا گئے۔:laugh1: آج کل آزادی مارچ اپ ڈیٹس میں ڈانگ زمین پہ مار کےیہ ڈائیلاگ
مارتے نظر آتے ہیں:laugh1:
" :haha:اوئے اے دھرنا نہیں ہو سکدا اوئے":smile-big::laugh1:
آپ لوگ تقریباََ ہر روز اُن کی پوسٹ کی ہوئی ایک آیت معہ ترجمہ پڑھتے ہوں گے اور اُنہیں دعائیں دیتے ہوں گے۔

آج اِس محفل پہ آپ کی آمد کی پہلی سالگرہ ہے۔:clap::clap::clap::applause::applause:
:birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake::birthdaycake:
images
congratulations-card-with-bird_gg59491321.jpg

پنجاب یونیورسٹی میں ایک دوست تھیں جو ملتان کی رہنے والی تھیں۔ چھٹیوں میں اُنہیں جب خط لکھتی تو ڈاک کے لفافے پہ پتہ کچھ ایسے لکھتی۔
چوہدری سلطانہ بی بی آرائیں ملتانیکر
وہ مجھے کہتی کہ سب کچھ لکھ دیا کرو بس یہ چوہدری نہ لکھا کرو۔
لیکن ہماری محفل کے چوہدری واقعی "چوہدری " ہیں۔ اِنہیں چوہدری ہی لکھا اور پڑھا جائے۔:laughing3:ہاہاہاہاہا
سُتھرے ذہن کے ادبی و مشرقی بیبے بندے :)

:laughing:
images

اَس ایک سال میں محفل پہ خاصے جانے پہچانے جانے لگےہیں۔
گہری سوچ اور علم والے بندے ہیں۔۔۔
آپ سب جان گئے ہوں گے

زور دار تالیوں کے ساتھ مبارکباد
:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:
جاسمن بہن
سب سے پہلے تو خیر مبارک اور یہ لڑی دیکھ کر مجھے انتہائی خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔ مجھے خود بھی علم نہیں تھا کہ مجھے محفل پر ایک سال پورا ہو گیا۔ آپ نے یاد رکھا بہت شکریہ۔
سیاسی زمرے کے بارے میں جو اظہار خیال آپ نے کیا اسے پڑھ کر میں خاصی دیر مسکراتا رہا۔ :):):)
بندہ محفل پر آتا جاتا رہے تو جان پہچان بھی بن جاتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس محفل کی واقفیت انٹر نیٹ پر موجود اور سوشل ویب سائیٹز مثلاً فیس بک، ٹویٹر یا کسی اور پبلک فورم پر نہیں پھیل سکی اور نا ہی میں نے کبھی کوشش کی۔
میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ جس موضوع پر بھی تھوڑی بہت معلومات رکھتا ہوں اگر وہ موضوع زیر بحث ہو تو اس میں حتی المقدور اپنا حصہ ڈالوں اور معلومات شئیر کروں۔
آپ کا ایک بار پھر بہت شکریہ :):):)
 
جولائی کی ایک سخت گرم دوپہر تھی، 3گھنٹے کی بریک کے بعدآفس چار بجے کے لگ بھگ دوبارہ کھلتا تھا۔ سوچا گھر جا کر بھی کیا کرنا، ایسے ہی نیند آجائے گی ، یہیں رہتا ہوں، ساتھی چلے گئے تو وقت گزاری کے لیے فیس بک کھول لی اور سکرولنگ شروع کر دی۔ کسی فیس بک فرینڈ نے کوئی شعر پوسٹ کیا تھا اور میں نے اس پرحسب معمول کوئی کمنٹ بھی کر دیا ، اس پوسٹ پر کمنٹ چلتے رہے تو اس کے نوٹیفیکشن بھی ملتے رہے۔ کوئی تین، چار گھنٹے بعد کسی نے اس پوسٹ پر رزلٹ کی بابت کوئی سوال کیا کہ کب آرہا ہے اور میں پوچھ بیٹھا کونسا رزلٹ جی ۔۔

اور یہی ایک سوال مجھے اردو محفل پرلانے کا سبب بن گیا، کیونکہ اس سوال کا جواب اردو محفل کی ایک رکن نے دیا تھا، جن کا تذکرہ میں نے اپنے تعارف والی لڑی میں بھی کیا ۔ کافی دنوں بعد وہ معزز رکن مجھے محفل کا راستہ دیکھا کر خود کسی یونیورسٹی کی راہدریوں ، لیکچر ہالوں ، امتحان گاہوں اور ہوسٹل کے کمروں میں مقید ہو گئی اور میں یہیں چکراتا پھر رہا ہوں ۔

اس ایک سال میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اردو محفل بزرگوں، درمیانی عمر کے لوگوں اور نوجوانوں سے بھری پڑی ہے۔ جو اپنی اپنی فیلڈ میں اپنی بساط کے مطابق بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ وہیں مختلف موضوعات پر اچھی خاصی گرفت رکھنے والے ممبران بھی ہیں۔ اسی محفل میں خالصتاًعلمی و ادبی بحثیں بھی پڑھنے کو ملی اور خوشگوار حیرت بھی ہوئی کہ اندھی تقلید کرنے کی بجائے دلائل اور حوالوں سے گفتگو ہو رہی ہے۔

جہاں محفل میں ایک سے بڑھ کر ایک سمجھدار، باشعور اور سلجھا ہوا ممبر ہے وہیں، تو، تم کی تکرار، مسلکی ، لسانی، مذہبی اور سیاسی مسئلوں میں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے والے ممبران بھی کافی نظر آئے۔ کبھی کبھار ممبران کو اصل موضوع سے ہٹ کر ذاتیات پر اترتے بھی دیکھا ۔ میں خود بھی ان بہت سے دھاگوں میں شریک ہوتا رہا لیکن اپنے تئیں ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ کسی بات پر بحث کرتے ہوئے زبان کے استعمال میں حتی الامکان احتیاط برتوں کہ کسی جملے کسی بیان سے کسی بھی ممبرکی دل آزاری نا ہو۔ ۔اس پورے عرصے کے دوران میری یہی کوشش رہی کہ میں جو اصل زندگی میں ہوں اسی کا عکس میرے لفظوں میں بھی جھلکے۔ اب یہ پتہ نہیں کہ اس کوشش میں کتنا کامیاب رہا !!!

آخر میں، میں ان تمام محفلین سے معذرت چاہوں گا جن کی میرے کسی بھی مراسلے کی وجہ سے دل آزاری ہوئی ہو۔ :):):)
 
بہت بہت مبارک ہو عبدالقیوم چوہدری بھائی۔ آ پکی موجودگی یقیناً اردو محفل میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔
آپ کے مثبت اور حیقت بسندانہ انداز فکر نے مجھے بہت متاثر کیا۔ رب تعالی مزید برکتیں عطا فرمائے۔
سنا ہے کہ اصل تلفظ چودھری ہے چوہدری نہیں اس بارے میں آپ کی معلومات کیا کہتی ہیں؟
اور جاسمن بہن کا بھی شکریہ جنہوں نے یہ دھاگہ بنا کر ہمیں خراج تحسین پیش کرنے کا موقع دیا :)
 
شکریہ ۔ آمین
آپ کی بات لغت کے اعتبار سے بلکل صحیح ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پنجابی زبان کے لب و لہجے میں فرق کی وجہ سے لکھنے میں بھی فرق آگیا ہے۔
 
عبدالقیوم چوہدری صاحب اردو محفل میں 4 سال پورے ہونے پر مبارک باد قبول کریں-:)
خیر مبارک جناب نقیبی صاحب:)
خیر مبارک:)
اپنے محمداحمد صاحب کے شعر کا مصرعہ ہے ۔۔۔۔
جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں

ان دنوں مصروفیت بہت زیادہ ہے، دو تین ماہ اور لگیں گے پھر معمول بحال ہو جائے گا۔

ہم سب بہت مس کرتے ہیں آپ کو:(
:):)
آپ کو مبارک ہو چوہدری صاحب!
خیر مبارک جناب:)
 
Top