آنکھ میں کیا ہوا بھیا ؟ہماری آنکھ میں ان دنوں کچھ تکلیف ہے اس لیے توجہ سے اسکرین پر کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ بعد میں اس بابت مزید تفصیلات فراہم کرناے کی کوشش کریں گے۔ نیز یہ کہ فی الحال چند روز تک انتظار کرنا ہوگا یہ یقین کرنے کے لیے کہ بلا پوری طرح ٹلی بھی ہے یا نہیں۔ مختصوراً یوں سمجھ میں کہ معاملات ہمارے اختیارات سے باہر تھے اور ہم اپنی بساط بھر ہر ممکن کوشش میں لگے ہوئے تھے کہ اسے بحال کیا جا سکے۔ کل ہم نے کسی طرح پورے نظام کا بیک اپ لے لیا تھا، اگر یہ سلسلہ قائم رہتا تو آج ہم کسی اور ہوسٹ پر منتقل ہونے کی کوشش کرتے۔
اول تو اتنا طویل دانستہ ڈاؤن ٹائم ناقابل برداشت ہے، دوم یہ کہ ایسا کچھ ہوتا تو پہلے سے مطلع کیا جاتا۔ وی بلیٹن سے زین فورو پر مائگریشن کے وقت کافی مسائل در پیش تھے اور اس عمل میں غیر متوقع طور پر دو روز لگ گئے تھے، لیکن اس دوران پرانا انسٹینس اس نوٹ کے ساتھ بحال رکھا تھا کہ اس دوران شامل نیا مواد نئے نظام میں منتقل ہونے سے رہ جائے گا۔واقعی محفل کا دوبارہ اپ ہونا بہت اچھا لگا۔ میں تو سمجھا تھا کہ ہفتہ اتوار کیونکہ چھٹی ہوتی ہے تو شائد سعود بھائی چھٹیوں سے فائدہ اٹھا کر سرور ہی نہ تبدیل کررہے ہوں۔
شاید دھول وغیرہ پڑ جانے سے ایک آنکھ میں سرخی اتر آئی ہے اور اسکرین دیکھنے پر درد ہوتا ہے اور پانی آنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر کو دیکھایا ہے اور دوا بھی استعمال کر رہے ہیں، لیکن با قاعدہ کسی آنکھ کے ڈاکٹر سے ملاقات کے لیے کل جانا ہے۔آنکھ میں کیا ہوا بھیا ؟
قیامت کی پندرہ ہزار نشانیوں میں سے ایک ڈینائل آف سروس بھی ہے۔میں تو سمجھا شاید اب قیامت سر پہ آن پڑی ہو کہ اس کی ابتدا محفل سے ہورہی ہے ! ویسے محفل کا معطل یا بند ہوجانا قیامت سے کچھ کم نہیں !
؟؟؟شکر ہے محفل بحال ہوئی۔۔ کوئی محروری سی محرومی تھی!
؟؟؟ محروریشکر ہے محفل بحال ہوئی۔۔ کوئی محروری سی محرومی تھی!
اوہ! اللہ تعالیٰ.جلد از جلد آپ کو شفائے کاملہ عطا کریں۔ آمینشاید دھول وغیرہ پڑ جانے سے ایک آنکھ میں سرخی اتر آئی ہے اور اسکرین دیکھنے پر درد ہوتا ہے اور پانی آنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر کو دیکھایا ہے اور دوا بھی استعمال کر رہے ہیں، لیکن با قاعدہ کسی آنکھ کے ڈاکٹر سے ملاقات کے لیے کل جانا ہے۔
بلاشبہ یہ صورتِ حال سب اراکین کے لیے پریشانی اور بے چینی کا باعث ہے۔ابھی مسائل پوری طرح ختم نہیں ہوئے ہیں، گاہے گاہے نیٹورک سست یا مختصر دورانیے کے لیے غیر دستیاب ہو رہا ہے۔ اگر یہ صورتحال زیادہ دیر تک قائم رہی تو ہم دوسرے ہوسٹ پر منتقل ہونے کی سمت کام کریں گے۔ ایسے کسی عمل کے بعد ڈی این ایس پوری طرح پروپگیٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔