محفل کے ہوسٹنگ سرور پر سائبر حملہ!

عائشہ عزیز

لائبریرین
کتنی بری بات ہے اگر ہم کسی پر حملہ نہ کریں تو کسی کو بھی ہم پر حملہ نہیں کرنا چاہیے،
سعود بھیا سائبر حملے کا جواب کس طرح دیا جاتا ہے، آپ لوگوں کے پاس کوئی سائبر ہتھیار ہیں کیا؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کتنی بری بات ہے اگر ہم کسی پر حملہ نہ کریں تو کسی کو بھی ہم پر حملہ نہیں کرنا چاہیے،
جی لیکن آٹے کیساتھ گھن بھی پس جاتا ہے۔ ہمارا حال گھن والا ہی ہوا ۔ حملہ اسی ڈیٹا سینٹر پر ہوا جہاں محفل کا سرور تھا۔ کہیں پہ نگاہیں، کہیں پہ نشانہ :(
 
دو دن ہم بھی بہت بے تاب رہے، محفل میں جن جن سے ممکنہ طور سے رابطہ کیا جا سکتا تھا کیا گیا۔
معلوم ہوا ڈیٹا سینٹر کا مسئلہ ہے ، اول تو یقین نہ آیا کہ اس قدر طویل دورانیے کا مسئلہ آجائے ، خیر سوائے صبر کرنے کہ اور کچھ کیا بھی نہیں جا سکتا تھا۔
اللہ کا شکرہے محفل بحال ہوگئی۔ان احباب کا بھی شکریہ جنہوں نے اس ہجر کی اس گھڑی میں دلاسے کے دو بولوں سے دل بڑھائے رکھا۔
یہ کہہ کہ راہ میں ہمت بندھائی جاتی ہے ۔۔
اب آئی جاتی ہے محفل اب آئی جاتی ہے ۔۔۔
 
ساقی۔

محفلین
پورے دو دن تو محفل یہی راگ الاپتی رہی۔
ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

اب پتا چلا محفل کے سرور صاحب بیمار ہو گئے تھے اور سرور صاحب کے معالج کی آنکھ اس غم میں اب تک بھر بھر آتی ہے۔
 
ہم ان تمام احباب کے مشکور ہیں جنھوں نے ہماری صحت کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا یا اپنی خاموش دعاؤں سے نوازا۔ آج دن کا بیشر حصہ آنکھ کے ایک اسپتال میں گذرا جہاں مختلف اطبا نے ہماری آنکھ پر اپنے آلات آزمائے اور تحمل سے ہماری داستانوں کو رقم کرتے رہے۔ مجموعی طور پر نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کسی قسم کا وائرل انفیکشن نہیں بلکہ عارضی سرخی ہے جو کسی قسم کی الرجی کا نتیجہ ہے۔ بہر کیف سرخی، درد اور آنکھ سے پانی آنے کی روک تھام کے لیے ایک دوا دے دی ہے اور تین ہفتے بعد دوبارہ بلایا ہے۔ الحمد للہ اس وقت ہمیں کافی آرام ہے، لہٰذا پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ :) :) :)
 
ہوسٹ کی منتقلی سے بہتر ایک آپشن یہ ہے کہ کلاؤڈ فلیئر کی سروس استعمال کر لی جائے۔ یہ براؤزرز اور سرور کے درمیان "بیٹھ" جاتا ہے۔ اور مفت سی ڈی این، اسٹیٹسٹکس اور سیکورٹی وغیرہ کے ڈھیروں فیچرز کے ساتھ ڈینائل آف سروس کا (کسی حد تک) توڑ بھی ان کے پاس موجود ہے۔
کلاؤڈ فلئیر کے بارے میں بہت پہلے سے علم ہے، البتہ ہم نے کبھی اسے اتنا مفید نہیں سمجھا کہ اس کو استعمال کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرتے۔ ان کے فری پلان کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
کوڈ:
1. Fast site performance
2. Broad security protection
3. SSL
4. Powerful stats about your visitors
5. Peace of mind about running your website so you can get back to what you love
اب ان میں سے ہر ایک پر ایک ایک کر کے بات کرتے ہیں:
1. فاسٹ سائٹ پرفارمنس صرف اس صورت میں ہوگی جب ان کی سی ڈی این سروس کو مکمل طور پر استعمال کیا جا سکے جو کہ فقط اسٹیٹک کنٹینٹ کی حد تک محدود ہے۔ فورم جیسے سافٹوئر میں زیادہ تر مواد ڈائنامک ہوتا ہے، نیز یہ کہ کئی دفعہ سیشن پر منحصر ہوتا ہے کہ کسی صارف کو کسی ربط پر کیا نظر آئے اس لیے اس کی کیشنگ انٹرمیڈئیٹ سرور پر محال اور لا یعنی ہے۔ البتہ اسٹیٹک فائلیں مثلاً تصاویر، سی ایس ایس یا جاوا اسکریپ فائلیں سی ڈی این کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور صارفیں کو ان کے قریب ترین سرور سے ان کی نقل فراہم کرائی جا سکتی ہے، لیکن ایسی فائلوں کی تعداد دیگر روابط کے مقابلے کتنی ہوتی ہے اور یہ کہ بغیر ڈائنامک مواد کے کسی فورم کے اسٹیٹک ایسیٹس کا کیا فائدہ؟ اور ایسے ریسورسیز ویسے بھی عموماً کلائنٹ سائڈ پر کیش کیے جاتے ہیں۔ اس طرح دیکھیں تو ڈائنامک سائٹوں کے لیے تھرڈ پارٹی سی ڈی این سروس کا استعمال مجموعی رفتار کو کم کرے گا کیونکہ جو ٹریفک براہ راست اوریجین سرور تک آ سکتی تھی وہ اب ہر حال میں ان کے کسی سی ڈی این سرور سے ہوتے ہوئے اوریجن سرور تک آئے گی اور انھیں کے سی ڈی این سے ہوتے ہوئے کلائنٹ تک پہنچے گی۔ فائدہ تب ہوتا جب ان کے سی ڈی این سے اویریجن سرور کے درمیان ایچ ٹی ٹی پی راؤنڈ ٹرپ کم سے کم ہو جو محض اسٹیٹک ریسورسیج کے لیے درست ہے۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ اس طرح ہم ایک اور پوائنٹ آف فیلئیر متعارف کرا دیتے ہیں جس کے چلتے سی ڈی این سروس یا اوریجین سروس میں سے کسی ایک کے بھی ڈاؤن ہونے پر صارف کو نقصان ہوگا۔ :) :) :)
2. یہ انتہائی غیر واضح فقرہ ہے جس کا مقصد مارکیٹنگ سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ کمپیوٹر سائنس میں پڑھایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی، پرائویسی، کنکرنسی، روبسٹنیس، فالٹ ٹولرنس، انکرپشن، اور اس جیسے دیگر وزنی الفاظ کلائنٹ کو مرعوب کرنے کے لیے کہیں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، یہاں تک کہ امتحانات میں جواب لکھتے ہوئے بھی ایسے الفاظ کا استعمال کافی مفید ثابت ہوتا ہے، چہ جائیکہ براڈ، الٹیمیٹ، ایکسٹریم، ریلائبل وغیرہ جیسے الفاظ کا استعمال کر کے اضافی تاکید بھی پیدا کر دی جائے۔ :) :) :)
3. ان کے یہاں ایس ایس ایل کے تین ماڈل موجود ہیں اور تینوں میں ہی یہ مین ان دی مڈل کا کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں جس سے ایس ایس ایل کا بنیادی مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔ اگر اینڈ ٹو اینڈ ایس ایس ایل استعمال کرنا مقصود ہو (جو کہ ہم اردو ویب کے لیے کرنے والے ہیں) تو لیٹس انکرپٹ کی مفت سرٹیفیکیشن استعمال کی جا سکتی ہے (اور اردو ویب کی کئی سائٹوں کے پاس اس کا بیٹا ایکسس بھی موجود ہے)۔ :) :) :)
4. یہ ایسی کون سی ایسٹیٹسٹکس فراہم کرا سکتے ہیں جو سرور سائڈ لاگ انالسس ٹولز اور کلائنٹ سائڈ گوگل انالٹکس (یا اوپن سورس متبادل) مل کر ان سے بہتر نہیں کر سکتے؟ :) :) :)
5. یہ تو فقط ایک پانچواں بلٹ پوائنٹ شامل کرنے کے لکھا گیا فقرہ ہے ورنہ مارکیٹنگ کے لیے اچھالے گئے فقرے سے زیادہ اس کا کوئی مطلب سمجھ میں نہیں آتا۔ :) :) :)
ابھی کوئی دو ماہ قبل ہماری محدث لائبریری سائٹ پر بھی ڈی ڈوس حملہ ہوا تھا اور سوائے اس کے کہ پیج لوڈ ٹائم میں کوئی سیکنڈ بھر کا اضافہ ہوا، ہماری ساری سائٹس آن لائن رہیں۔ اگر حملہ زیادہ ہی سنگین ہو تو "انڈر اٹیک" موڈ آن کر لیجئے تو فقط لیجٹ یوزرز مکمل چیکنگ کے بعد سائٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
اس کی افادیت خاصی محدود ہے اور حال میں اردو ویب جس مسئلے سے دو چار ہوا اس میں تو اس کے چلتے چنداں کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا کیونکہ وہ حملہ اردو ویب پر نہیں بلکہ لنوڈ کے کئی مقامات پر موجود پورے پورے ڈیٹا سنٹر پر اور ان کی ڈی این ایس سروسیز سمیت دیگر انفراسٹرکچر پر ہوا تھا۔ :) :) :)
اور پھر بھی کسی اور وجہ سے کلاؤڈ فلیئر کو استعمال نہ کرنا چاہیں تو کم سے کم ہوسٹ شفٹنگ کے لئے ہی انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ڈی این ایس پاپولیشن کے لئے درکار وقت زیرو ہو جائے گا اور عام یوزرز بغیر کسی ڈاؤن ٹائم کے سائٹ کو استعمال کر پائیں گے۔
کل کو آپ کلاؤڈ فلئر کا استعمال ترک کر کے کسی اور خدمت کو استعمال کریں یا سرے سے سی ڈی این کا استعمال ہی ترک کرنا چاہیں تو ڈی این ایس پروپگیشن کا مسئلہ سامنے آئے گا ہی۔ بات صرف یہ ہے کہ آپ نے ایک اضافی لئیر آف انڈریکشن متعارف کر کے اس مسئلے کو فقط ایک قدم آگے دھکیل دیا ہے۔ اس کے بر عکس ہم نے ماضی میں زیرو ڈاؤن ٹائم کے ساتھ ڈی این ایس پروپگیٹ کرائے ہیں۔ اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ نئے سرور پر منتقل ہونے کے بعد بھی موجودہ سرور کو تقریباً ایک یا دو روز کے لیے قائم رکھا جائے خواہ متعلقہ سافٹوئیر کو ختم کر دیا جائے لیکن ویب سروس کو چلتے رہنے دیا جائے۔ ڈی این ایس کو اس طرح کنفیگر کیا جائے کہ بئر ڈومین اور www سب ڈومین آپ کے نئے سرور کو پوائنٹ کریں، نیز ایک نیا سی نیم بنا لیا جائے مثلاً ww2 اور اسے بھی نئے سرور پر ہی پوانٹ کر دیا جائے۔ پھر پرانے ویب سرور پر آنے والی تمام ٹریفک کو ww2 کی طرف ری ڈائریکٹ کر دیا جائے۔ چونکہ ww2 ڈی این ایس ریکارڈ میں نیا نیا شامل ہوگا اس لیے پوری ڈی این ایس چین میں کہیں بھی اس کا کوئی سراغ پرانے سرور کی طرف پوائنٹ کرتا ہوا نہیں ملے گا اور صارفین ہر حال میں نئے سرور تک پہنچ جائیں گے۔ دو روز بعد پرانے سرور کو بند کر کے نئے سرور میں ww2 کو www پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے۔ اس طرح جہاں کہیں ww2 کی کیشنگ ہو گئی ہوگی اس کا بھی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پھر کچھ عرصہ بعد ww2 کا ریکارڈ ختم کر دیا جائے۔ :) :) :)

شاکر بھائی، آپ کی فراہم کردہ معلومات اور اس سے بڑھ کر اس بات کا شکریہ کہ آپ نے محفل میں اپنے تجربات کو احباب کے ساتھ شریک کیا۔ ہم کلاؤڈ فلئیر یا اس جیسی دیگر سروسیز کی افادیت سے منکر نہیں، البتہ ہمیں لگتا ہے کہ بعض صورتوں میں ان کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہیں اس لیے ان کا استعمال اپنی ضرورت اور نفع نقصان کا جائزہ لینے کے بعد ہی کرنا چاہیے۔ :) :) :)
 
سعود بھیا سائبر حملے کا جواب کس طرح دیا جاتا ہے، آپ لوگوں کے پاس کوئی سائبر ہتھیار ہیں کیا؟
فارسی میں ایک شعر پڑھا تھا کبھی، اس کا ترجمہ یہ تھا کہ کوئی کمینہ اگر گالی دے تو سننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، جیسے کوئی کتا پاؤں میں کاٹ لے تو پلٹ کر اس کے پاؤں میں کاٹا نہیں کرتے۔ :) :) :)

ہمارے یہاں ایک محاورہ بولا جاتا ہے، "بڑی ہوں جیٹھانی تو جوگوئیں آپن پانی" یعنی اگر جیٹھانی گھر میں بہؤوں میں بڑی ہیں تو ہو اکریں، ان کو اپنی عزت خود بچانی ہوگی، ضروری نہیں ان کی دیورانیاں ان کو عزت دیں۔ اگر کوئی لڑائی جھگڑا ہو تو ان کو خود ہی بڑے ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، بجائے اس کے کہ اس جھگڑے کا حصہ بن کر تو تو میں میں پر اتر آئیں۔ :) :) :)

محفل میں ہی کہیں صبر اور جبر کی بات چل رہی تھی کہ صبر اس وقت کہا جائے گا جب جواب دینے کی قوت ہونے کے باوجود برداشت کر لیا، جبکہ قوت نہ ہو اور برداشت کرنا پڑ جائے تو اسے جبر کہا جاتا ہے۔ سائبر حملے کی مثال بھی ایسی ہے جس میں "عموماً" خود پر جبر کرنا پڑتا ہے۔ سائبر اٹیک کی صورت میں اکثر معاملات میں مدافعت پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اور اپنی دیوار مضبوط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کیوں کہ مقابلہ بازی پر اتر آئیں تو اول تو دشمن عموماً نادیدہ ہوتا ہے لہٰذا پہلے اس کو ڈھونڈنا پڑے گا اور اگر کسی طرح شناخت ہو بھی جائے تو ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہر دو جانب توانائی ضائع ہو گی جس میں ایک فریق شاید شغل کے لیے ایسا کر رہا ہو جبکہ دوسرے فریق کے بزنس کو نقصان پہنچ رہا ہوگا۔ :) :) :)
 
شاکر

محفلین
کلاؤڈ فلئیر کے بارے میں بہت پہلے سے علم ہے، البتہ ہم نے کبھی اسے اتنا مفید نہیں سمجھا کہ اس کو استعمال کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرتے۔ ان کے فری پلان کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
کوڈ:
1. Fast site performance
2. Broad security protection
3. SSL
4. Powerful stats about your visitors
5. Peace of mind about running your website so you can get back to what you love
اب ان میں سے ہر ایک پر ایک ایک کر کے بات کرتے ہیں:
1. فاسٹ سائٹ پرفارمنس صرف اس صورت میں ہوگی جب ان کی سی ڈی این سروس کو مکمل طور پر استعمال کیا جا سکے جو کہ فقط اسٹیٹک کنٹینٹ کی حد تک محدود ہے۔ فورم جیسے سافٹوئر میں زیادہ تر مواد ڈائنامک ہوتا ہے، نیز یہ کہ کئی دفعہ سیشن پر منحصر ہوتا ہے کہ کسی صارف کو کسی ربط پر کیا نظر آئے اس لیے اس کی کیشنگ انٹرمیڈئیٹ سرور پر محال اور لا یعنی ہے۔ البتہ اسٹیٹک فائلیں مثلاً تصاویر، سی ایس ایس یا جاوا اسکریپ فائلیں سی ڈی این کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں اور صارفیں کو ان کے قریب ترین سرور سے ان کی نقل فراہم کرائی جا سکتی ہے، لیکن ایسی فائلوں کی تعداد دیگر روابط کے مقابلے کتنی ہوتی ہے اور یہ کہ بغیر ڈائنامک مواد کے کسی فورم کے اسٹیٹک ایسیٹس کا کیا فائدہ؟ اور ایسے ریسورسیز ویسے بھی عموماً کلائنٹ سائڈ پر کیش کیے جاتے ہیں۔ اس طرح دیکھیں تو ڈائنامک سائٹوں کے لیے تھرڈ پارٹی سی ڈی این سروس کا استعمال مجموعی رفتار کو کم کرے گا کیونکہ جو ٹریفک براہ راست اوریجین سرور تک آ سکتی تھی وہ اب ہر حال میں ان کے کسی سی ڈی این سرور سے ہوتے ہوئے اوریجن سرور تک آئے گی اور انھیں کے سی ڈی این سے ہوتے ہوئے کلائنٹ تک پہنچے گی۔ فائدہ تب ہوتا جب ان کے سی ڈی این سے اویریجن سرور کے درمیان ایچ ٹی ٹی پی راؤنڈ ٹرپ کم سے کم ہو جو محض اسٹیٹک ریسورسیج کے لیے درست ہے۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ اس طرح ہم ایک اور پوائنٹ آف فیلئیر متعارف کرا دیتے ہیں جس کے چلتے سی ڈی این سروس یا اوریجین سروس میں سے کسی ایک کے بھی ڈاؤن ہونے پر صارف کو نقصان ہوگا۔ :) :) :)
2. یہ انتہائی غیر واضح فقرہ ہے جس کا مقصد مارکیٹنگ سے زیادہ اور کچھ نہیں۔ کمپیوٹر سائنس میں پڑھایا جاتا ہے کہ سیکیورٹی، پرائویسی، کنکرنسی، روبسٹنیس، فالٹ ٹولرنس، انکرپشن، اور اس جیسے دیگر وزنی الفاظ کلائنٹ کو مرعوب کرنے کے لیے کہیں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، یہاں تک کہ امتحانات میں جواب لکھتے ہوئے بھی ایسے الفاظ کا استعمال کافی مفید ثابت ہوتا ہے، چہ جائیکہ براڈ، الٹیمیٹ، ایکسٹریم، ریلائبل وغیرہ جیسے الفاظ کا استعمال کر کے اضافی تاکید بھی پیدا کر دی جائے۔ :) :) :)
3. ان کے یہاں ایس ایس ایل کے تین ماڈل موجود ہیں اور تینوں میں ہی یہ مین ان دی مڈل کا کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں جس سے ایس ایس ایل کا بنیادی مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے۔ اگر اینڈ ٹو اینڈ ایس ایس ایل استعمال کرنا مقصود ہو (جو کہ ہم اردو ویب کے لیے کرنے والے ہیں) تو لیٹس انکرپٹ کی مفت سرٹیفیکیشن استعمال کی جا سکتی ہے (اور اردو ویب کی کئی سائٹوں کے پاس اس کا بیٹا ایکسس بھی موجود ہے)۔ :) :) :)
4. یہ ایسی کون سی ایسٹیٹسٹکس فراہم کرا سکتے ہیں جو سرور سائڈ لاگ انالسس ٹولز اور کلائنٹ سائڈ گوگل انالٹکس (یا اوپن سورس متبادل) مل کر ان سے بہتر نہیں کر سکتے؟ :) :) :)
5. یہ تو فقط ایک پانچواں بلٹ پوائنٹ شامل کرنے کے لکھا گیا فقرہ ہے ورنہ مارکیٹنگ کے لیے اچھالے گئے فقرے سے زیادہ اس کا کوئی مطلب سمجھ میں نہیں آتا۔ :) :) :)

اس کی افادیت خاصی محدود ہے اور حال میں اردو ویب جس مسئلے سے دو چار ہوا اس میں تو اس کے چلتے چنداں کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا کیونکہ وہ حملہ اردو ویب پر نہیں بلکہ لنوڈ کے کئی مقامات پر موجود پورے پورے ڈیٹا سنٹر پر اور ان کی ڈی این ایس سروسیز سمیت دیگر انفراسٹرکچر پر ہوا تھا۔ :) :) :)

کل کو آپ کلاؤڈ فلئر کا استعمال ترک کر کے کسی اور خدمت کو استعمال کریں یا سرے سے سی ڈی این کا استعمال ہی ترک کرنا چاہیں تو ڈی این ایس پروپگیشن کا مسئلہ سامنے آئے گا ہی۔ بات صرف یہ ہے کہ آپ نے ایک اضافی لئیر آف انڈریکشن متعارف کر کے اس مسئلے کو فقط ایک قدم آگے دھکیل دیا ہے۔ اس کے بر عکس ہم نے ماضی میں زیرو ڈاؤن ٹائم کے ساتھ ڈی این ایس پروپگیٹ کرائے ہیں۔ اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ نئے سرور پر منتقل ہونے کے بعد بھی موجودہ سرور کو تقریباً ایک یا دو روز کے لیے قائم رکھا جائے خواہ متعلقہ سافٹوئیر کو ختم کر دیا جائے لیکن ویب سروس کو چلتے رہنے دیا جائے۔ ڈی این ایس کو اس طرح کنفیگر کیا جائے کہ بئر ڈومین اور www سب ڈومین آپ کے نئے سرور کو پوائنٹ کریں، نیز ایک نیا سی نیم بنا لیا جائے مثلاً ww2 اور اسے بھی نئے سرور پر ہی پوانٹ کر دیا جائے۔ پھر پرانے ویب سرور پر آنے والی تمام ٹریفک کو ww2 کی طرف ری ڈائریکٹ کر دیا جائے۔ چونکہ ww2 ڈی این ایس ریکارڈ میں نیا نیا شامل ہوگا اس لیے پوری ڈی این ایس چین میں کہیں بھی اس کا کوئی سراغ پرانے سرور کی طرف پوائنٹ کرتا ہوا نہیں ملے گا اور صارفین ہر حال میں نئے سرور تک پہنچ جائیں گے۔ دو روز بعد پرانے سرور کو بند کر کے نئے سرور میں ww2 کو www پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے۔ اس طرح جہاں کہیں ww2 کی کیشنگ ہو گئی ہوگی اس کا بھی مسئلہ نہیں ہوگا۔ پھر کچھ عرصہ بعد ww2 کا ریکارڈ ختم کر دیا جائے۔ :) :) :)

شاکر بھائی، آپ کی فراہم کردہ معلومات اور اس سے بڑھ کر اس بات کا شکریہ کہ آپ نے محفل میں اپنے تجربات کو احباب کے ساتھ شریک کیا۔ ہم کلاؤڈ فلئیر یا اس جیسی دیگر سروسیز کی افادیت سے منکر نہیں، البتہ ہمیں لگتا ہے کہ بعض صورتوں میں ان کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہیں اس لیے ان کا استعمال اپنی ضرورت اور نفع نقصان کا جائزہ لینے کے بعد ہی کرنا چاہیے۔ :) :) :)
ابن سعید بھائی،
بہت شکریہ آپ نے اتنا مفصل جواب لکھا۔ اس میں ہی کافی چیزیں سیکھنے کو مل گئیں :)

دراصل کلاؤڈ فلیئر چونکہ میں اپنی تمام سائٹس کے لئے کم و بیش دو سال سے استعمال کرتا آ رہا ہوں۔ اس لئے اس کی افادیت پر کچھ لکھے بغیر رہا نہیں گیا۔ اور آپ کی یہ بات بھی بالکل درست ہے کہ اس سروس کو استعمال کر کے ہم ایک اور پوائنٹ آف فیلئر متعارف کروا دیتے ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ایک کلک پر ان کی سروس کو آن یا آف کیا جا سکتا ہے۔
سی ڈی این چاہے فقط اسٹیٹک کنٹینٹ تک محدود ہو، لیکن اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ خود محفل فورم کے صفحہ اول اور جدید مراسلے والے صفحہ میں ستر فیصد سے زائد اسٹیٹک کنٹنٹ ہیں۔ جس کا بڑا حصہ جاوا اسکرپٹ اور امیجز پر مشتمل ہے۔ خیر، پرفارمنس کا عملا فرق ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ محدث فورم عام شیئرڈ ہوسٹنگ پر ہے جبکہ محفل اگر ڈیڈی کیٹڈ سرور نہیں تو وی پی ایس پر تو ہوگی غالباً۔ اس لئے ہمارا فرسٹ بائٹ اور رینڈرنگ اسٹارٹ ٹائم محفل سے زیادہ ہے۔

محفل:
350w58z.jpg

محدث:
1zlakg0.jpg

ان کے اس وقت 71 ڈیٹا سینٹرز ہیں۔ جہاں سے سائٹس کے کنٹنٹ ڈسٹری بیوٹ کئے جا رہے ہیں۔ اس قسم کی سہولت فقط گوگل، فیس بک وغیرہ جیسے مگر مچھوں کے پاس ہے یا کافی مہنگی خریدنی پڑتی ہے۔ شیئرڈ ہوسٹنگ والوں کے لئے تو خیر یہ ایک خزانے سے کم نہیں۔ لیکن وی پی ایس پر بھی اس کا نتیجہ بہت اچھا آنا چاہئے۔
پرفارمنس کے علاوہ ایک اہم فائدہ بینڈوڈتھ بچت کا بھی ہے۔ کم و بیش ساٹھ فی صد ریکوئسٹس کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے سرو ہو جاتی ہیں اس لئے سرور پر بوجھ بھی کم پڑتا ہے اور زیادہ ٹریفک ہونے کی صورت میں لوڈ ڈسٹری بیوشن بھی کوئی مسئلہ نہیں۔
HTTP/2، SPDY اور IPV6 وغیرہ کی خودکار سپورٹ۔ سرور ڈاؤن ہو تو ایرر ظاہر کرنے کے بجائے ، خود کار طور پر اہم ویب صفحات کو کیش سے نکال کر یوزر کے سامنے پیش کر دینا۔امیجز، جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس فائلز کی خود کار آن دی فلائی اپٹمائزیشن، جاوا اسکرپٹ بنڈلنگ، براؤزر اپٹمائزیشن، لوکل اسٹوریج کیشنگ، کیش ہیڈر اپٹمائزیشن، خود کار جی زپ وغیرہ جیسے ڈھیروں فیچرز مفت ہیں۔ ان میں سے آدھی چیزوں سے میں خود نابلد ہوں۔

بہرحال یہ صرف سی ڈی این نہیں بلکہ مکمل ویب کنٹنٹ اپٹمائزیشن بھی مہیا کرتا ہے۔

سیکورٹی کی بات کیجئے تو اسپیمرز سے لے کر، اسپیم باٹس، اور ایس کیو ایل انجیکشن وغیرہ سے حفاظت مہیا کرتے ہیں۔ بالکل مفت۔ ڈی ڈوس سے بھی بنیادی لیول کی حفاظت ممکن ہے اور مفت ہے۔براؤزر انٹیگریٹی چیکنگ، وزٹر ریپوٹیشن، ایس ایس ایچ، ٹیل نیٹ، پورٹس وغیرہ پر بھی حفاظتی لیئر چڑھائی جا سکتی ہے۔ پریمم میں اور بھی ششکے ہیں۔

ڈی این ایس پروپگیشن کا مسئلہ یوں سامنے نہیں آتا کہ آپ نے ڈومین کا نیم سرور تو منتقل کر دیا کلاؤڈ فلیئر پر اور کلاؤڈ فلیئر مربوط ہو گیا ہوسٹنگ سے۔ اب اگر آپ نے ہوسٹنگ بدلی تو فقط تبدیلی ہوگی کلاؤڈ فلیئر کے ڈی این ایس سسٹم میں۔ اینڈ یوزرز اور آئی ایس پیز تو اسی پرانی آئی پی سے کنکٹ ہوتے رہیں گے جو کلاؤڈ فلیئر پر لے جاتی ہے۔ اب آپ دس دفعہ ہوسٹ بدلیں، پروپگیشن کا کوئی مسئلہ نہیں اور اس سے زیادہ اہم یہ کہ بار بار آئی پی بدلنے پر سرچ انجن کی جانب سے سزا نہیں بھگتنی ہوگی۔ اب فرض کیجئے آپ کلاؤڈ فلیئر استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ تب بھی پروپگیشن کا کوئی مسئلہ نہیں۔ یا تو کلاؤڈ فلیئر سے ہی اسے آف کر دیجئے اور یا فقط ڈومین سے نیم سرورز منتقل کر لیں۔ کیش والے احباب کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے سے سرور تک پہنچتے رہیں گے اور دیگر لوگ ڈائریکٹ سرور تک پہنچیں گے۔ دو چار دن بعد آپ کلاؤڈ فلیئر غیر فعال کر دیں۔ ڈاؤن ٹائم ہے ہی نہیں۔ نا تو کلاؤڈ فلیئر پر منتقل ہونے کے لئے اور نا ہی اسے چھوڑنے کے لئے۔

ایس ایس ایل کے لئے آپ کی بات بالکل درست ہے یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن نہیں ہے۔(اگرچہ پریمئم میں دستیاب ہے) لیکن اس کی ضرورت بھی تب تھی اگر یہاں کریڈٹ کارڈ وغیرہ سے ڈیلنگ ہو رہی ہو۔ براؤزر سے کلاؤڈ فلیئر تک بھی سیکورٹی ملے تو کچھ برا نہیں۔ اور کچھ نہ سہی اس سے سرچ انجن رینکنگ میں مدد لی جا سکتی ہے۔

خیر، مقصد یہ نہیں کہ آپ ضرور ہی اسے استعمال کریں۔ آپ ان چیزوں کو مجھ سے کہیں بہتر سمجھتے ہیں۔ لیکن چونکہ میں کلاؤڈ فلیئر کا لائل یوزر ہوں، لہٰذا یہ چند سطریں بطور تبصرہ یا تعارف لکھ دی ہیں، کہ شاید کسی اور کے کام آ جائیں۔
 
یاز

محفلین
ایک عدد سوال ہے کہ کیا ایسی کسی ہنگامی صورتحال میں ممبران کو مطلع یا بات چیت کرنے کے لئے کوئی بیک اپ موجود ہے؟
جیسے کوئی فیس بک گروپ وغیرہ
 
Top