محفوظ انٹر نیٹ سرفنگ کیسے ممکن ہے۔

سیفی

محفلین
محفوظ انٹر نیٹ سرفنگ کیسے ممکن ہے

السلام علیکم
کیا یہ بات ممکن ہے کہ ایک نیٹ ورک کے کلائنٹس انٹرنیٹ پر Pornographic websites کو نہ کھول سکیں۔ میرے ایک دوست نے سعودیہ سے بتا یا تھا کہ وہاں ISP نے اسطرح کا کوئی سسٹم کیا ہوا ہے ۔ آپ حضرات کے علم میں اگر کوئی طریقہ کار ہو تو پلیز بتائیں۔
 

جیسبادی

محفلین
وعلیکم سلام،
یقیناً آئی۔ایس۔پی۔ فلٹرنگ سافٹ ویر انسٹال کر سکتے ہیں۔ سقویڈ نامی سافٹ ویر سے آپ اپنے لوکل ایریا نیٹ ورک پر پابندیاں لگا سکتے ہیں۔ تقریباً تمام کمپنیاں اپنے ملازمین کے انٹرنیٹ پر اس طرح کا روکنے والا سافٹ ویر لگاتی ہیں۔ مزید تکنیکی معلومات کیلئے لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ پر سوال کرو۔
 

اجنبی

محفلین
جیسبادی یہ کیا بات ہوئی؟ آپ انہیں دوسری فورم کا پتہ دے رہے ہیں ؟ کیا یہ معلومات ہمیں نہیں بتائی جا سکتیں
 

جیسبادی

محفلین
بھئ اپنی کم علمی کی وجہ سے اس کام کے ماہر لوگوں کا پتہ بتا رہا ہوں۔ اب ہر آدمی "سرور" منتظمی کا تفصیلی تجربہ تو نہیں رکھتا۔ ویسے معلومات تو گوگل تلاش سے بھی مل سکتی ہیں
اگرچہ پڑھنا بہت پڑے گا۔
 

ثناءاللہ

محفلین
علم

میرے خیال میں جیسبادی نے کوئی غلط بات نہیں کی اور اس بات کی اجازت ہونی چاہیے کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو اس کو جس طرح سے بھی ہو سکے اس کا مسئلہ حل کرنے میں اس کی مدد کرنی چاہیے چاہے اُس کے لیے دوسری چوپال یا ویب سائٹ کا ایڈریس ہی کیوں نا دینا پڑے بقول حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ “علم مومن کی میراث ہے جہاں ملے اُٹھا لو“
 

الف عین

لائبریرین
بھائی۔ میں تو اپنے احباب کو ایک مشورہ دیتا ہوں۔ آؤٹ لک، انٹر نیٹ ایکسپلورر اور ہو سلے تو ونڈوز سے پرہیز کریں۔
اس کے علاوہ ایک سپائی وئر کا توڑ ضرور انسٹال کریں۔
 

اجنبی

محفلین
ٹھیک ہے جی کہ دوسرے ذرائع کا پتہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ، میرا مطلب یہ تھا کہ جو معلومات آپ وہاں دیں گے وہ اگر ہمارے ساتھ شیئر کر لیں تو کچھ ہمارا بھی بھلا ہوجائے ۔

اعجاز اختر صاحب! ونڈوزکی وجہ سے ہی تو میرے جیسے نالائق لوگ کمپیوٹر سیکھنے کے قابل ہوئے ہیں ، اگر یہ نہ ہوتو پاکستان میں میرے خیال میں اس وقت چار پانچ سو سے زیادہ کمپیوٹر نہ ہوتے ۔ لینکس کی کمانڈز یاد رکھنا تو بہت مشکل ہے عام صارف کے لیے
 

جیسبادی

محفلین
لینکس کی کمانڈ یاد رکھنے کا زمانہ تو گزر گیا۔ اب لینکس کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔ ہاں انسٹالیشن کے وقت کچھ دشواریاں پیش آ سکتی ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا عام کمپیوٹر ، جس پر ونڈوز چلتی ہے ، لینکس انسٹال ہو جاتا ہے؟ اور یہ کہ لینکس کا کون سا ورژن زیادہ اچھا اور یوزر فرینڈلی ہے ، نیرز اس کی ریکوائرمینٹس کیا ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
ایک نیا تھریڈ لو

بھئی یہ بحث لینکس پر ہونے سے ایک نیا تار و پود (تھریڈ) شروع کریں تو بہتر ہے۔ محفوظ کمپیوٹنگ کی بات ختم ہو جائے گی ورنہ۔
 

جیسبادی

محفلین
لینکس انسٹال سے پہلے ہارڈڈر۱ییو کو پارٹیشن کرنا پڑے گا۔ ونڈوز ایکس۔پی۔ کے ساتھ عموماً اس کے لیے علیحدہ سافٹ ویر کی ضرورت پڑتی ہے۔ یا پھر علیحدہ ڈراییو استعمال کی جا سکتی ہے۔

میں خود تو سلیک وٰیر استعمال کرتا ہوں۔ سنا ہے کہ اُبنتو دوستانہ ہے۔ Ubuntu or Kubuntu

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ لائیو سی۔ڈی۔ کے ذریعہ لینکس کو آزمایہ جائے۔ مثلا ً
Slax Live CD
یہ سی۔ڈی۔ لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ سے مل سکتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج آپ لگتا ہے کہ وقت کا الٹا سفر کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں پرانے دھاگوں کو بلاوجہ اوپر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
آج آپ لگتا ہے کہ وقت کا الٹا سفر کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں پرانے دھاگوں کو بلاوجہ اوپر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

صرف دو ہی موضوع تو اوپر لایا ہوں :( جن پر میں آج کل کام کر رہا ہوں نیا دھاگہ کیا شروع کرنا کچھ مناسب نا لگا سو پرانے سے ہی کام چلانا چاہتا ہوں
 
Top