نیرنگ خیال
لائبریرین
محفل پر کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے پہلے دن سے ایک انسیت سی رہی ہے۔ محفل پر وہ نہ بھی ہوں تو ان سے تعلق رہتا ہے۔ ان سے رابطہ رہتا ہے۔ انہی لوگوں میں سر فہرست محمداحمد بھائی کی ذات گرامی ہے۔ میں ان کا تذکرہ تو یہاں نہیں کررہا ۔ لیکن آج ریختہ ڈاٹ آرگ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے جب ان کا کلام بھی مشہور شعراء کی فہرست میں پایا تو دل خوشی سےباغ باغ ہوگیا۔
اگرچہ یہ پہلی غزل محمداحمد بھائی نے محفل پر پیش کر رکھی ہے۔ لیکن اسے ریختہ پر پڑھ کر دوبارہ بہت لطف آیا۔
احمد بھائی آپ کے لیے بہت دعائیں۔ اللہ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا کرے۔ آمین
اگرچہ یہ پہلی غزل محمداحمد بھائی نے محفل پر پیش کر رکھی ہے۔ لیکن اسے ریختہ پر پڑھ کر دوبارہ بہت لطف آیا۔
جز رشتۂ خلوص یہ رشتہ کچھ اور تھا
تم میرے اور کچھ، میں تمھارا کچھ اور تھا
جو خواب تم نے مجھ کو سنایا، تھا اور کچھ
تعبیر کہہ رہی ہے کہ سپنا کچھ اور تھا
ہمراہیوں کو جشن منانے سےتھی غرض
منزل ہنوز دور تھی، رستہ کچھ اور تھا
اُمید و بیم، عِشرت و عُسرت کے درمیاں
اک کشمکش کچھ اور تھی، کچھ تھا، کچھ اور تھا
ہم بھی تھے یوں تو محوِ تماشائے دہر پر
دل میں کھٹک سی تھی کہ تماشا کچھ اور تھا
جو بات تم نے جیسی سنی ٹھیک ہے وہی
میں کیا کہوں کہ یار یہ قصّہ کچھ اور تھا
احمدؔ غزل کی اپنی روش اپنے طَور ہیں
میں نے کہا کچھ اور ہے، سوچا کچھ اور تھا
محمد احمدؔ
تم میرے اور کچھ، میں تمھارا کچھ اور تھا
جو خواب تم نے مجھ کو سنایا، تھا اور کچھ
تعبیر کہہ رہی ہے کہ سپنا کچھ اور تھا
ہمراہیوں کو جشن منانے سےتھی غرض
منزل ہنوز دور تھی، رستہ کچھ اور تھا
اُمید و بیم، عِشرت و عُسرت کے درمیاں
اک کشمکش کچھ اور تھی، کچھ تھا، کچھ اور تھا
ہم بھی تھے یوں تو محوِ تماشائے دہر پر
دل میں کھٹک سی تھی کہ تماشا کچھ اور تھا
جو بات تم نے جیسی سنی ٹھیک ہے وہی
میں کیا کہوں کہ یار یہ قصّہ کچھ اور تھا
احمدؔ غزل کی اپنی روش اپنے طَور ہیں
میں نے کہا کچھ اور ہے، سوچا کچھ اور تھا
محمد احمدؔ
احمد بھائی آپ کے لیے بہت دعائیں۔ اللہ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا کرے۔ آمین
آخری تدوین: