محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا شادی کے بعد بھی کچھ سیکھنے کی ضرورت بچتی ہے؟
اوہ۔۔۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ "فلرٹ کھیلنا شطرنج کی چال جیسا ہے۔ ایک چال غلط چلی اور تم شادی شدہ۔۔۔۔" ۔۔۔۔ اناڑی عاشق کی پہچان ہے شوہر ہونا۔۔۔۔ :p
مجنوں، فرہاد، رانجھا، مہینوال، پنوں اور مرزا۔۔۔ اب کیسی کیسی مثالیں پیش کروں بئی۔۔۔۔۔ سمجھو تو سیکھنے کی عمر ہی اب شروع ہوئی ہے۔۔۔۔ :p
 
میرے نزدیک تو یہ "اب پچھتائے کیا ہوت" والا معاملہ ہے۔
 
فرخ

محفلین

مجنوں، فرہاد، رانجھا، مہینوال، پنوں اور مرزا شادیاں کرانے میں کامیاب رہے تھے؟؟؟ میری اطلاعات کے مطابق تو یہ حضرات شادیاں کرانے کے چکر میں ہی مارے گئے تھے۔۔۔۔ تو گویا اناڑی عاشق نہ تھے۔۔۔۔
اور ھم نے کچھ 'مزید' بزرگوں سے تو سُنا تھا کہ شادی دراصل خود ایک جوا ہے۔۔ ۔تو قصہ کچھ یوں بنا کہ اگر آپ نے شطرنج کھیلی اور غلط چال چلی، تو جوا ہو جائے گا اور صحیح چال چلی تو کنوارے مرو گے۔۔۔۔
 
یوں تو آپ کی اس بات کا شافی جواب اس مراسلے میں ہے۔۔۔۔
میرے نزدیک تو یہ "اب پچھتائے کیا ہوت" والا معاملہ ہے۔

تاہم اگر کہیں تو یہ فقیر پھر بھی اس موضوع پر شمع روشن کرنے کو تیار ہے۔۔۔۔ بس ذرا موضوع پر پی ایچ ڈی حضرت علامہ فلک شیر اور محمداحمد بھی تشریف لے آئیں۔۔۔۔ :p
 
یوں تو آپ کی اس بات کا شافی جواب اس مراسلے میں ہے۔۔۔۔

تاہم اگر کہیں تو یہ فقیر پھر بھی اس موضوع پر شمع روشن کرنے کو تیار ہے۔۔۔۔ بس ذرا موضوع پر پی ایچ ڈی حضرت علامہ فلک شیر اور محمداحمد بھی تشریف لے آئیں۔۔۔۔ :p
اجی، رہنے دیجئے۔ میں ہیچمدان اس قابل کہاں کہ بزرگوں کی خاک کو بھی پہنچوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اک محمد احمد نامی شاعر ہیں کراچی کے۔ انکا کلام بھی زد میں آسکتا ہے۔ :devil3:

ارے وہ تو شاید لکھتے ہی فکاہیہ طرز پر ہیں۔ یا شاید سنجیدہ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ :)

ویسے آپ نے شروع میں نہیں بتایا تھا کہ تُک بند حضرات بھی رگڑے میں آ جائیں گے۔ :p

لگتا ہے مرنے کے بعد ہی ہمارے نام کے ساتھ رحمتہ اللہ علیہ لگائیں گے آپ۔ :D

سامان نین بھائی نے کر دیا ہے۔ :)

آج منے نے ہمیں ایک بار ایک پرانے دھاگے تک پہنچا دیا تو کیا دیکھا کہ ہم نے اپنے ان عزائم کا اظہار کتنا عرصہ قبل کر دیا تھا۔۔۔۔۔
 
فلک شیر

محفلین
یوں تو آپ کی اس بات کا شافی جواب اس مراسلے میں ہے۔۔۔۔

تاہم اگر کہیں تو یہ فقیر پھر بھی اس موضوع پر شمع روشن کرنے کو تیار ہے۔۔۔۔ بس ذرا موضوع پر پی ایچ ڈی حضرت علامہ فلک شیر اور محمداحمد بھی تشریف لے آئیں۔۔۔۔ :p
مولائی و سیدی! یہ ستم ڈھانے کو دشمنانِ نابکار تھوڑے تھے، کہ محمداحمد بھائی کی شاہکار غزل کو ہی مشقِ ستم کا نشانہ بنا ڈالا :)
اب کیا کیجیے، کہ غزل کی طرح یہ روداد نما پڑھ کر ہمیں بھی روداد نگار کی قطار اندر قطار کھڑی حسرات ہائے خفتہ و ناآسودہ سے آگاہی حاصل ہوئی۔ اس سلسلہ میں آپ کی رہنمائی ہمارے لاہور کے ایک دوست فرما سکتےہیں، انہیں ٹیگ کرنے کی ہمارے ناتواں ہاتھوں میں تاب نہیں ، البتہ کہیں تو ان کے کوچے میں پرچہ لگوا دوں آپ کے ان کے ہم پیشہ و ہم مشرب و ہم راز ہونے کی خواہشات کا :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کی تمام باتیں درست ہیں۔۔۔۔ سو مجھے بین السطور یہ مشورہ لگا کہ مزاح لکھنا چھوڑ دوں۔۔۔۔ ;):devil:
بھائی ایسا ظلم بھی مت کیجئے گا۔ اردو محفل پر مزاح نگاری کی آبرو آپ چند لوگوں کے دم سے ہی قائم ہے۔ بہت ہی شائستہ اور لطیف لکھتے ہیں آپ۔ ایسی شگفتہ شگفتہ باتیں کرنا اور مسکراہٹین بکھیرنا بڑی بات ہے۔ یہ جہاد جاری رکھئے ۔ بڑی ضرورت ہے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مولائی و سیدی! یہ ستم ڈھانے کو دشمنانِ نابکار تھوڑے تھے، کہ محمداحمد بھائی کی شاہکار غزل کو ہی مشقِ ستم کا نشانہ بنا ڈالا :)
اب کیا کیجیے، کہ غزل کی طرح یہ روداد نما پڑھ کر ہمیں بھی روداد نگار کی قطار اندر قطار کھڑی حسرات ہائے خفتہ و ناآسودہ سے آگاہی حاصل ہوئی۔ اس سلسلہ میں آپ کی رہنمائی ہمارے لاہور کے ایک دوست فرما سکتےہیں، انہیں ٹیگ کرنے کی ہمارے ناتواں ہاتھوں میں تاب نہیں ، البتہ کہیں تو ان کے کوچے میں پرچہ لگوا دوں آپ کے ان کے ہم پیشہ و ہم مشرب و ہم راز ہونے کی خواہشات کا :)
قبلہ گاہی! کہاں ہم کہاں یہ مقام اللہ اللہ۔۔۔۔ وہ گستاخ رامپوری کیا فرما گئے ہیں کہ
ساقی ادھر اٹھا تھا، ادھر ہاتھ اٹھ گئے
بوتل سے کاک اڑا تھا کہ رندوں میں چل گئی
یہ تو جناب محمداحمد کو غزل فرمانے سے قبل سوچنا تھا کہ "بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی"۔
رہی بات روداد نگار کی قطار اندر قطار کھڑی حسرات ہائے خفتہ و ناآسودہ۔۔۔۔۔ میاں یہ تو فیض ہے ان چند "زہد فروشوں" کا جو خود آلائش دنیا سے الگ کرنے کی خاطر مواصلات قبیحہ سے بیزار نظر آتے ہیں۔۔۔۔ اب ہم نام لے کر کیا رسوا کریں کہ
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا
تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
(لالہ مادھو رام جوہر فرخ آبادی)
اور جنااب من! کیوں ہم جیسے رندان کو رگڑتے ہیں۔۔۔۔ رند لاہور ہو یا "پشور"۔۔۔ خالص بےریا ہوگا۔ ہم تو کہتے ہیں کہ زہے نصیب چند دن آپ بھی انہی پیر کی مجلس میں قدم رنجہ فرمائیں۔ امید شافی ہے کہ افاقہ ہوگا۔۔۔۔۔
رندان بےریا کی صحبت کسے نصیب
زاہد بھی ہم میں بیٹھ کر انسان ہوگئے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی ایسا ظلم بھی مت کیجئے گا۔ اردو محفل پر مزاح نگاری کی آبرو آپ چند لوگوں کے دم سے ہی قائم ہے۔ بہت ہی شائستہ اور لطیف لکھتے ہیں آپ۔ ایسی شگفتہ شگفتہ باتیں کرنا اور مسکراہٹین بکھیرنا بڑی بات ہے۔ یہ جہاد جاری رکھئے ۔ بڑی ضرورت ہے ۔
استاد محترم محمد یعقوب آسی صاحب کا ایک شعر۔۔۔۔
کم مائیگی حرفِ تشکر! مجھے بتلا
یہ قرض محبت کے ادا ہو بھی سکیں گے
 
فلک شیر

محفلین
قبلہ گاہی! کہاں ہم کہاں یہ مقام اللہ اللہ۔۔۔۔ وہ گستاخ رامپوری کیا فرما گئے ہیں کہ
ساقی ادھر اٹھا تھا، ادھر ہاتھ اٹھ گئے
بوتل سے کاک اڑا تھا کہ رندوں میں چل گئی
یہ تو جناب محمداحمد کو غزل فرمانے سے قبل سوچنا تھا کہ "بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی"۔
رہی بات روداد نگار کی قطار اندر قطار کھڑی حسرات ہائے خفتہ و ناآسودہ۔۔۔۔۔ میاں یہ تو فیض ہے ان چند "زہد فروشوں" کا جو خود آلائش دنیا سے الگ کرنے کی خاطر مواصلات قبیحہ سے بیزار نظر آتے ہیں۔۔۔۔ اب ہم نام لے کر کیا رسوا کریں کہ
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا
تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
(لالہ مادھو رام جوہر فرخ آبادی)
اور جنااب من! کیوں ہم جیسے رندان کو رگڑتے ہیں۔۔۔۔ رند لاہور ہو یا "پشور"۔۔۔ خالص بےریا ہوگا۔ ہم تو کہتے ہیں کہ زہے نصیب چند دن آپ بھی انہی پیر کی مجلس میں قدم رنجہ فرمائیں۔ امید شافی ہے کہ افاقہ ہوگا۔۔۔۔۔
رندان بےریا کی صحبت کسے نصیب
زاہد بھی ہم میں بیٹھ کر انسان ہوگئے
زہد فروش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ اللہ
کیا اصطلاح گھڑی ہے جناب نے :)
اُن پیروں کی مجلس جوانوں کے سیکھنے سکھانے کی جا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ گاہے وہاں پیر جواں کا استاد ہوتا ہے اور گاہے اس کے اُلٹ :)
ایسی مجلس میں ہمارا کیا کام سئیں؟ :)
 
آپ ہی کا تو سارا کام ہے وہاں۔۔۔۔ آداب آداب۔۔۔ سب آپ ہی کا فیض ہے۔۔۔
 
Top