محمدعمران لطیف کا برج اور ستارہ

السلام علیکم تمام دوستوں کو

میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے اپنا ستارہ یعنی
Zodic sign
معلوم کرنا ہے کہ میرا کون سا ہے۔ میں چونکہ جو ابھی تک کتب پڑھی ہیں ان سے صرف اور صرف تاریخ پیدائش کے ذریعے ہی ہم اپنا ذوڈک سائن معلوم کرسکتے ہیں لیکن میرے ساتھ یہ مسہیپ ہو چکا ہےکہ کسی کو میری صحیح تاریخ پیدائش ہی نہیںمعلوم ۔ مجھے علم ہوا کہ کسی بھی فرد کے نام کے ذریعے بھی اس کا ذوڈک سائن معلوم کیا جا سکت ہے اگر کسی دوست کو اس کے متعلق معلومات ہیں تو وہ بتا دے ۔ شکریہ
 

فہیم

لائبریرین
لیکن اس کا فائدہ کیا ہے
میرا مطلب ہے اگر آپ کو معلوم ہوجائے
کے آپ کا سٹار کون سا ہے تو کیا ہوگا
میری مانیں تو
ان بے کار کے چکروں میں نہ پڑیں
 

شمشاد

لائبریرین
عمران بھائی و علیکم السلام

آپ بھی کن چکروں میں پڑ گئے ہیں اور کیا کریں گے ستارہ معلوم کر کے؟ یہ سب شیطانی کام ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔
 
fahim نے کہا:
لیکن اس کا فائدہ کیا ہے
میرا مطلب ہے اگر آپ کو معلوم ہوجائے
کے آپ کا سٹار کون سا ہے تو کیا ہوگا
میری مانیں تو
ان بے کار کے چکروں میں نہ پڑیں

شمشاد نے کہا:
عمران بھائی و علیکم السلام

آپ بھی کن چکروں میں پڑ گئے ہیں اور کیا کریں گے ستارہ معلوم کر کے؟ یہ سب شیطانی کام ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔


بھائی لوگو! اگر آپ کومعلوم ہی نہیں تو سیدھے طریقے سے اعتراف کریں۔ میں‌نہیں جانتا۔
 

بدتمیز

محفلین
آپ کے ساتھ یہ مس ہیپ کیا کسنے :twisted:
اور بجائے نام سے اس کا معلوم کرنے کے اندازاُ اس ماہ کا پتہ لگائے جب آپ پیدا ہوئے تھے۔
ویسے میں نے نوٹ کیا ہے کہ جن لوگوں کو علم نہیں‌ ہوتا وہ یکم جنوری رکھ کر کام چلا لیتے ہیں چونکہ آپنے کام نہیں چلانا تو بارہ ک بارہ برج پڑھ کر دیکھیں آپ کی عادات کس سے زیادہ ملتی ہیں لیکن اس میں فیصلہ نیوٹرل ہو کر کریں
 
ویسے میں نے نوٹ کیا ہے کہ جن لوگوں کو علم نہیں‌ ہوتا وہ یکم جنوری رکھ کر کام چلا لیتے ہیں چونکہ آپنے کام نہیں چلانا تو بارہ ک بارہ برج پڑھ کر دیکھیں آپ کی عادات کس سے زیادہ ملتی ہیں لیکن اس میں فیصلہ نیوٹرل ہو کر کریں

بہت خوب مشورہ ہے۔۔۔۔ :lol: عمل کرلیں۔۔۔۔

ویسے عمران بھائی! سچ یہ ہے کہ ایسا کوئی بھی طریقہ نہیں ہے کہ آپ اپنے نام سے تاریخ پیدائش یا برج کا پتہ چلالیں۔۔۔ دراصل پہلے زمانے میں تاریخ پیدائش کے اعداد کی مناسبت سے نام رکھے جاتے تھے اس لئے تاریخ پیدائش سے پتا چلانا ممکن ہوتا تھا لیکن اب نام رکھتے ہوئے اعداد کا خیال کون کرتا ہے؟
 

دوست

محفلین
نام برج کے حساب سے نہیں رکھا جاتا۔ یہ تو کوئی علم الاعداد کا ماہر ہی کرے گا اور یہاں کون علم الاعداد کا ماہر ہے۔
بعد میں لوگ اپنا نام بدل کر علم الاعداد کے مطابق کررہے ہوتے ہیں اکثر۔ :arrow:
 

AMERICAN

محفلین
دوست نے کہا:
نام برج کے حساب سے نہیں رکھا جاتا۔ یہ تو کوئی علم الاعداد کا ماہر ہی کرے گا اور یہاں کون علم الاعداد کا ماہر ہے۔
بعد میں لوگ اپنا نام بدل کر علم الاعداد کے مطابق کررہے ہوتے ہیں اکثر۔ :arrow:
 
پوری دنیا کو بارہ بروج میں تقسیم کردینا ایک ظلم ہے مائی لارڈ۔۔ ہاہاہا۔ بہر حال ہم تو اسوقت ساڑھ ستی کے دور سے گزر رہے ہیں علم نجوم کے حساب سے۔ کافی مسائل ہیں اب انگریزی تاریخ پیدائش سے برج معلوم کرنا، پھر اس برج کے ساتھ موافق برج تلاش کرنا ، پھر سیاروں کا چال چلن معلوم کرنا کہ اسوقت کہاں ہیں کافی محنت طلب کام ہے۔ بہرحال اگر بروج سے حالات معلوم ہو جائیں کہ فلاں کس دور سے گزر رہا ہے اور کب تک رہے گا تو یہ صرف خود کو خوش فہمی یا پھر مکمل دکھ میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

باقی محمد عمران لطیف ہے آپکا نام ہے تو اس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے نام کے حروف کا الگ الگ لکھ کر انکی ریاضی ٹائپ قیمت لکھتے جاتے ہیں اور آخر میں اسے جمع کر لیتے ہیں جیسا کہ محمد کے م ، ح ، م، د کو جمع کریں تو جو جواب آئے گا اسے محفوظ کر لیں ۔ اسی طرح اپنی والدہ کے نام کے حروف کو جمع کرلیں اور حاصل کردہ نمبر جو آپکے نام کے اور آپکی والدہ کے نام کے ہیں انکو جمع کر لیں اور جو ٹوٹل ہو اسے 12 پر تقسیم کر لیں اور اسطرح آپکو جو نمبر حاصل ہو اسے بروج کی لسٹ میں تلاش کریں ۔

حروف ابجد کی قیمت کچھ اسطرح سے ہے۔
الف = 1، ب = 2، ج = 3، د = 4، ھ = 5، و = 6، ز = 7، ح = 8، ط = 9، ی = 10، ک = 20، ل = 30، م = 40، ن = 50، س = 60، ع = 70، ف = 80، ص = 90، ق = 100، ر = 200، ش = 300، ت = 400، ث = 500، خ = 600، ذ = 700، ض = 800، ظ = 900، غ = 1000
 
اس حوالے سے یہ بات میں واضح کردوں کہ اکثر یہ نجومی لوگ کہہ دیتے ہیں کہ آپکا برا وقت چل رہا ہے اور اتنا عرصہ چلے گا ۔ یہاں صرف اتنا عرض کردوں کہ ہمارا وقت ہر لمحہ ہمارے اعمال کے ساتھ بدلتا ہے۔ اگر ایک انسان مایوس بیٹھا ہے اور اچانک اس نے اللہ کوئی اسم دل سے پکار تو عین ممکن ہے کہ اللہ رب العزت کو اس پر رحم آجائے اور اسی لمحے وہ فقیر دنیا کا و آخرت کا امیر بن جائے۔ تقدیر ایک ہی ہوتی ہے مگر ستارے نہیں ہمارے اعمال اس کو بدل سکتے ہیں۔ باقی اتفاق یا اختلاف تو سب کا حق ہے ۔
 
Top