مبارکباد محمد احسن سمیع راحل کے محفل پہ سات سال

جاسمن

لائبریرین
کٹھن ہے خود کو مٹانا بہت، مگر صاحب!
ہے ایک شخص جو اس میں کمال رکھتا ہے
خوبصورت شاعری کرنے والے شائستہ مزاج اور مخلص محمد احسن سمیع راحل کا شمار مقبول و معروف محفلین میں ہوتا ہے۔
آج انھیں اس محفل میں آئے سات سال ہو چکے ہیں۔ محفلین اور محفل کے شعراء میں بہت خوشگوار اضافہ ہیں۔
IMG-20230923-212955.jpg

اللہ سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے منسلک تمام پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، کامیابیاں، عزت، مرتبے، آسانیاں، کرم و فضل، رحم اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!

محمد احسن سمیع راحلؔ

علی وقار

محفلین
مبارک ہو، احسن صاحب۔

مجھے احسن بھائی کی یہ بات پسند ہے کہ ان کے مراسلات نہایت جاندار اور انفرادیت لیے ہوتے ہیں۔
 
کٹھن ہے خود کو مٹانا بہت، مگر صاحب!
ہے ایک شخص جو اس میں کمال رکھتا ہے
خوبصورت شاعری کرنے والے شائستہ مزاج اور مخلص محمد احسن سمیع راحل کا شمار مقبول و معروف محفلین میں ہوتا ہے۔
آج انھیں اس محفل میں آئے سات سال ہو چکے ہیں۔ محفلین اور محفل کے شعراء میں بہت خوشگوار اضافہ ہیں۔
اللہ سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے منسلک تمام پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، کامیابیاں، عزت، مرتبے، آسانیاں، کرم و فضل، رحم اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
اور میری نظر میں محمد احسن سمیع راحل بھائی کا کمال یہ ہےکہ محفل کے کسی بھی زُمرے کی کسی بھی لڑی میں آپ کی کوئی مختصر سی عبارت بھی اُس علمی وقار،ادبی جاذبیت اور تقریر کی لذت سے خالی نہیں ہوتی جو خاص علمی اور ادبی موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آپ کا رنگِ خاص ہے ۔شعروادب کے مجھ ایسے ادنیٰ طالبِ علم کے لیے احسن بھائی کے مراسلات میں سیکھنے کا سامان وافر مقدار میں ہے ۔
احسن بھائی۔۔۔ اللہ تعالی ٰ جاسمن بہن کی آپ کے حق میں کی گئی ایک ایک دعا کو شرفِ قبول عطافرمائے اور آپ کی محبوب شخصیت کے اوصافِ حمیدہ کی آب وتاب سے اِس محفل کو ہمیشہ روشن و منور رکھے ، آمین ثم آمین:
سوچاند بھی چمکیں گےتو کیا بات بنے گی
تم آئے تو اِس رات کی اوقات بنے گی​
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے منسلک تمام پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، کامیابیاں، عزت، مرتبے، آسانیاں، کرم و فضل، رحم اور اپنی رضا عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
جاسمن بٹیا کی ہر دعا پر آمین الہی آمین
محمد احسن سمیع راحلؔ بھیا کو محفل پہ انکے گراں قدر سات سال بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔
 
جاسمن بہن اور دیگر تمام احباب کا فردا فردا تہہ دل سے شکریہ ... آپ سب کی محبت اور خلوص آپ کو مجھ میں وہ گن بھی دکھا دیتے ہیں جو مجھ میں ہیں بھی نہیں :)
اللہ تبارک و تعالی آپ سب کو اور اس محفل کو شاد و آباد رکھے.
اپریل کے بعد سے زندگی بہت اتار چڑھاؤ اور پریشانیوں میں الجھی رہی، اب جا کر رب کی عطا سے کچھ سکون دوبارہ ملا ہے تاہم جد و جہد ابھی بھی جاری ہے ...اسی لیے محفل پر حاضری بھی برائے نام رہ گئی ہے. کاش کے سب پہلے جیسا ہو جائے، آمین.
 
آمین!
 
الہی آمین !!!!
بھیا ان شاء اللہ ہر مشکل کے بعد راحت ہے ۔۔۔پروردگار آسانیاں عطا فرمائیں آمین
 
Top