محمد احمد ، Mughal S اور کلیم کو پائتھون کورس تکمیل کی مبارکباد

خرم شہزاد خرم

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
یعنی میں آپ کی توقع سے زیادہ نالائق ہوں۔ پھر بھی چیلنج سمجھ کر کچھ کوشش تو کریں۔ شاید میں بہتر ہو جاؤں۔ :)

میں تو نہیں بھیا
میں پہلے ہی فیل ہو چکی ہوں:ROFLMAO:

یہ ہاتھی کے دانت ہیں خرم بھائی۔۔۔۔ ! کھانے کے اور دکھانے کے اور :)
 
محمدصابر

محفلین

کلیم

محفلین
اس دھاگے کا مقصد تین حضرات محمد احمد ، MughalS اور کلیم صاحب کو coursera کا پائتھون کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرنا ہے اور ان کے تاثرات جاننا ہے ۔

اس کورس میں پائتھون کے بارے میں انہوں نے کیا کیا سیکھا اور محفل پر جو کچھ پائتھون کے بارے میں ہے ، ان دونوں میں کتنا فرق ہے اور اب مزید پائتھون کا علم بڑھانے کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیا اہداف ہیں۔

نمرہ اور محمدصابر سے خصوصی تبصروں کی امید ہے کہ کیونکہ یہ دونوں پائتھون کے دھاگوں میں خاصے متحرک ہیں۔

ببلو اور محمد سعد کو خصوصی دعوت ہے کہ یہ دونوں پائتھون ماہرین میں سے ہیں۔

شکریہ محب بھائی - احمد ماشااللہ تفصیلی طور پر کورسیرہ میں پائیتھون کورس کے بارے میں لکھ چکے ہیں - محفل میں یقینا پائتھون کے بارے میں زیادہ مواد ہے اور سمجھایا بھی خوبی سے گیا ہے ورنہ کم از کم ہم تو کو رسیرہ میں کچھ نہ کر پاتے - فرق یہ ہے کے کورسیرہ میں لیکچر کے دوران بہت ہی چھوٹی بنیادی چیزوں کو فوری کو یئز کے زریعے زہن نشین کرنے کا عمل تھا اور ان تمام لیکچر کے سننے کے بعد اور فوری کویئز کرتے رہنے کی وجہ سے آخر میں جو مشق دی جاتی تھی وہ حل کرنا آسان ہو جاتا تھا- اور سکھانے کے اس عمل میں کیونکہ ایک تسلسل تھا اور زیادہ عمل مشقوں میں کیا ہونے سے جواب آسان ہو جاتا تھا پھر اس میں ایک ٹائم فریم بھی تھا جس میں رہتے ہوے ابھی پہلے سیکھی ہوئی چیزیں زہن میں ہی ہوتی تھیں اور ووسرا سبق جڑ جاتا تھا جس کی وجہ سےدلچسپی میں کمی آنے سے پہلے ہی دوسری دلچسپی شروع ہو جاتی تھی یوں متعدد بار سستی کے باوجود ایک عنصر سند کے حصول کا اور اپنے مارکس کا بھی تھا جس نے اس عمل کو جاری رکھا - لیکن جیسا احمد کہ چکے ہیں یہ بہت ہی بنیادی عمل تھا جو کا آئندہ کے مراحل میں آسانیاں مہیا کر یگا - ہم محفل میں بہت اچھے جا رہے ہیں اس تسلسل کو انشاللہ جاری رکھینگے تو آپ نے جس خلوص کے ساتھ ہماری سستی کے باوجود آپنے ہما ری رہنمائی جاری رکھی وہ جلد ہی پھل کی صورت میں سامنے آئیگی جس کا نمونہ ہے کے محفل میں اگر پائتھون نہ سیکھی ہوتی تو کورسیرہ میں کامیابی شاید ممکن نہ ہوتی- اسکے علاوہ کورسیرہ نے محفل میں حاصل کی گئی معلومات کی ایک مشق کا کام بھی کیا ہے- میری دعا ئیں ہیں سب بہنوں بھائیوں او ر بچوں کیلئے جن کی خوبصورت نوک جھوک تعلیم کے ساتھ طبعیت پر بھی بہت اچھا اثر ڈالتی ہے اللہ تعلی ہماری عام ذندگی میں بھی یہ ہی محبت اور خلوص پیدا کرے-
 
آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ :)
ویسے میں جب بھی پائتھون کے نام کا دھاگہ پڑھتی تھی مجھے یا تو مونٹی پائتھون کا خیال آ جاتا تھا یا پھر اصلی والے پائتھون کی یاد آ جاتی تھی۔اس پراجیکٹ میں محب علوی اور مقدس کی موجودگی سے لگتا ہے کہ تبصروں کا دھاگہ مونٹی پائتھون سیریز جیسا پر مزاح ہو گا اور خرم اور باقی لوگوں کی رائے دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ اس سے نمٹنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہو گا جتنا ایک پائتھون کا سامنا کرنا۔ :unsure:

بہت اچھے فرحت کیانی یعنی میری موجودگی صرف پرمزاح ہی سمجھی :)

ادھر دھاگے کھول کھول کر میں "ہلکان" ہو گیا اور پتہ یہ چلا کہ فرحت بخش تبصرہ ہو گیا۔

ویسے یہ پائتھون جیسے دھاگے نہیں البتہ زبان کا نام مونٹی پائتھون کے نام سے ہی لیا گیا ہے۔

آسان ہے فرحت ، اگر سیکھنی ہو تو کئی لوگ سکھانے کو تیار ہوں گے ۔ کسی اور کو بھی ادھر بھیج سکتی ہیں۔ :)
 
رحم عالیجاہ رحم۔ آپ کے پاس تو پائتھون کی اصلی والی ڈگری ہے۔ اس لئے آپ کہہ سکتے ہیں۔ مجھے تو کچھ سیکھ لینے دیں۔ :) محب علوی کے اسباق اب کچھ مشکل ہو گئے ہیں۔ :)
کہاں مشکل ہو گئی ہے محمدصابر ، جہاں مشکل ہو رہی ہے وہاں سوال اور تبصرے کریں اور مل جل کر اسے آسان کرتے ہیں۔
 
عمراعظم

محفلین
السلام علیکم ! آپ لوگوں کی محفل میں نو وارد ہوں- البتہ کلیم صاحب کو عرصہ دراز سے جانتا ہوں- براہ کرم میری جانب سے اس کامیابی پر کلیم اور احمد صاحب دلی مبارک باد قبول فرماؐیں- جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود ۔۔۔۔۔۔ کہ سنگ و خشت سے ہوتےنہیں جہاں پیدا ۔ اللہ حافظ
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم ! آپ لوگوں کی محفل میں نو وارد ہوں- البتہ کلیم صاحب کو عرصہ دراز سے جانتا ہوں- براہ کرم میری جانب سے اس کامیابی پر کلیم اور احمد صاحب دلی مبارک باد قبول فرماؐیں- جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود ۔۔۔ ۔۔۔ کہ سنگ و خشت سے ہوتےنہیں جہاں پیدا ۔ اللہ حافظ

وعلیکم السلام عمر صاحب،

اور بہت شکریہ کہ آپ نے یہاں آکر ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ کلیم صاحب سے آپ کا ذکر سنا ہے۔ اُمید ہے آپ محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

فرصت ملنے پر تعارف کے زمرے میں تشریف لائیے تاکہ محفلین آپ کے بارے میں جان سکیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھے فرحت کیانی یعنی میری موجودگی صرف پرمزاح ہی سمجھی :)

ادھر دھاگے کھول کھول کر میں "ہلکان" ہو گیا اور پتہ یہ چلا کہ فرحت بخش تبصرہ ہو گیا۔

ویسے یہ پائتھون جیسے دھاگے نہیں البتہ زبان کا نام مونٹی پائتھون کے نام سے ہی لیا گیا ہے۔

آسان ہے فرحت ، اگر سیکھنی ہو تو کئی لوگ سکھانے کو تیار ہوں گے ۔ کسی اور کو بھی ادھر بھیج سکتی ہیں۔ :)
تبصروں کے دھاگے کی بات کی تھی اور ساتھ مقدس کی موجودگی کا ذکر کیا تھا۔
سیکھنا تو ضرور چاہوں گی لیکن فرصت ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ اسی لئے تو کتنے شوق ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
 
Top