نیرنگ خیال
لائبریرین
یہ میرے سے پہلے کیسے پچیس ہزاری ہو گئے۔۔۔ یہ تو بہت پیچھے تھے میرے سے۔۔۔آپ نے کئی بندوں کو کئی طرح کے نمبرز دیے ہوں گے۔ سنے اور پڑھے بھی ہوں گے۔ لیکن جس بندے سے ہم آپ کو ملوانے جا رہے ہیں، محمداحمد وہ ایک خالص، کھرا، سَچا اور سچا(س پہ پیش)، مخلص اور بیبا بندہ ہے۔ ان کے بارے میں محفلین آنکھیں بند کر کے کہہ سکتے ہیں کہ ان کے پچیس ہزار مراسلے مثبت اور تعمیری ہوں گے۔
چار سو چالیس مراسلوں کا ذکر نہیں کر رہے کہ آج کل "فلرٹ" والی لڑی میں پائے جاتے ہیں۔ اب اللہ جانے، وہاں کیا کر رہے ہیں۔
ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ پاک انھیں اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو کامل ایمان، دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں ، عزت، مرتبے، کامیابیاں ، کامرانیاں، کامل صحت، اپنی رضا،کرم ، رحمتیں اور رزق حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ان کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
یا ربّ العالمین!
۔۔۔ احمد بھائی۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو یہ پچیس ہزاری منصب۔۔۔