جاسمن

لائبریرین
واہ بھئی بہت خوب!
بلکہ بہت ہی خوب!
زبردست!
کیا خیال ذہن میں آیا اور ایک زبردست تخلیق منظر عام پہ آ گئی۔
بہت مزہ آیا یہ مضمون پڑھ کے۔
شاید مضمون کو طوالت نہ دینا چاہتے ہوں گے ورنہ۔۔۔
آدمی کام کا نہیں رہتا
عشق میں یہ بڑی خرابی ہے
اور اقبال ہی کا شعر ہے۔
یہ جوانی کے ولولے اے دل
دو گھڑی کے اُبال ہوتے ہیں
اور خود غالب نے اقرار کیا تھا کہ انھیں عشق نے نکما کر دیا تھا ورنہ وہ کافی کار آمد آدمی سمجھے جاتے تھے۔ (اپنی دانست میں:) )
 
سیما علی

لائبریرین
حضرتِ میر تقی میر نے میرے نازک تن و توش کو نشانہ بناتے ہوئے چوٹ کی:

عشق احمد یہ بھاری پتھر ہے
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے

میں چپ کرکے یہ طنز و طعنے سن رہا تھا اور دل ہی دل میں اپنے آپ کو کوس رہا تھا کہ میں نے اس قدر منہ پھٹ ہونے کا ثبوت کیو ں دیا؟ کیا لگی لپٹی نہیں رکھی جا سکتی تھی۔ یا کم از کم عنوان ہی " آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے" قسم کا لکھ دیا ہوتا ۔دیکھا گیا ہے کہ جب اُدبا اور شعرا زیادہ غصے میں ہوتے ہیں تو اس قسم کا عنوان ڈال کر تحریر میں ساری بھڑاس نکال لیتے ہیں۔
ر خود غالب نے اقرار کیا تھا کہ انھیں عشق نے نکما کر دیا تھا ورنہ وہ کافی کار آمد آدمی سمجھے جاتے تھے۔
سچ کہا کہ اگر عشق نکما کرتا ہے تو ایسا دیوانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں فرزانوں سے زیادہ لائق ۔۔عشق دراصل یہ ہے پھر بھلا نکما کیونکر ہوسکتا ہے ؀
بے خطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق
عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی
 
سیما علی

لائبریرین
کیا خیال ذہن میں آیا اور ایک زبردست تخلیق منظر عام پہ آ گئی۔
بہت مزہ آیا یہ مضمون پڑھ کے۔
شاید مضمون کو طوالت نہ دینا چاہتے ہوں گے ورنہ۔۔۔
آدمی کام کا نہیں رہتا
بہت سچی بات کی ہے جاسمن بٹیا ۔۔۔۔۔ایک زبردست تخلیق کی ہے احمد بھیا نے ۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آتش نوائی کی آپ نے خوب کہی۔ شکر ہے کہ آپ ججز کے پینل میں شامل نہیں تھے۔ :) :) :)
اجی ہم کس قطار شمار میں ہیں۔۔۔ ہمیں تو کمرہ عدالت تک رسائی نہ تھی۔۔۔۔

یہ شعر آپ نے غالباً دوسری بار کوٹ کیا ہے۔ بلکہ اس بار تو بریکٹ میں وضاحت بھی کر دی ہے تاکہ کسی کو کسی قسم کا ابہام نہ رہے۔ :) :)

لیکن لوگوں نے عبرت پکڑنی ہے نا پکڑیں گے۔ :)
بڑا حافظہ ہے آپ کا۔۔۔ پھر تو آپ کو یہ بھی یاد ہوگا کہ اس غزل کی تشریح ابھی تک نہیں کی ہم نے۔۔

لوگوں کو چھوڑیں۔۔۔ فلک شیر بھائی ہی عبرت پکڑ لیں۔۔۔ بہت ہے۔

اس ایک جملے میں بہت سارے قضیے چھیڑ دیے ہیں آپ نے۔ کس کس کا جواب دیں ہم آپ کو۔ :)
ایک دو کا دے دیں۔۔۔

اگلے کچھ دنوں میں کوئی نہ کوئی (پرانی ) غزل پیش کریں گے اور اگر ممکن ہوا تو کچھ مزید معروضات بھی۔ :)
منتظر۔۔۔۔ :bighug:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ بھئی بہت خوب!
بلکہ بہت ہی خوب!
زبردست!
کیا خیال ذہن میں آیا اور ایک زبردست تخلیق منظر عام پہ آ گئی۔
بہت مزہ آیا یہ مضمون پڑھ کے۔
شاید مضمون کو طوالت نہ دینا چاہتے ہوں گے ورنہ۔۔۔
آدمی کام کا نہیں رہتا
عشق میں یہ بڑی خرابی ہے
اور اقبال ہی کا شعر ہے۔
یہ جوانی کے ولولے اے دل
دو گھڑی کے اُبال ہوتے ہیں
اور خود غالب نے اقرار کیا تھا کہ انھیں عشق نے نکما کر دیا تھا ورنہ وہ کافی کار آمد آدمی سمجھے جاتے تھے۔ (اپنی دانست میں:) )
جاسمن بھی ایک کارآمد وکیل ہو سکتی تھیں۔۔۔ پر احمد بھائی نے انہیں بھی کمرہ عدالت تک پہنچنے نہ دیا۔۔۔ پہلے ہی کیس نبٹا دیا۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سچ کہا کہ اگر عشق نکما کرتا ہے تو ایسا دیوانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں فرزانوں سے زیادہ لائق ۔۔عشق دراصل یہ ہے پھر بھلا نکما کیونکر ہوسکتا ہے ؀
بے خطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق
عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی
احمد بھائی واقعتا فرزانے ہیں۔۔۔۔ ایسے دھیمے ۔۔ شائستہ۔۔۔۔ بہت ہی پیارے انسان ہیں۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ بھئی بہت خوب!
بلکہ بہت ہی خوب!
زبردست!
کیا خیال ذہن میں آیا اور ایک زبردست تخلیق منظر عام پہ آ گئی۔
بہت مزہ آیا یہ مضمون پڑھ کے۔
بہت بہت شکریہ جاسمن بہن!

آپ کی طرف سے ہمیشہ حوصلہ افزائی ہی ملتی ہے ۔ جو آگے کی منازل میں مشعلِ راہ کا کام کرتی ہے۔

شاید مضمون کو طوالت نہ دینا چاہتے ہوں گے ورنہ۔۔۔
آدمی کام کا نہیں رہتا
عشق میں یہ بڑی خرابی ہے
اور اقبال ہی کا شعر ہے۔
یہ جوانی کے ولولے اے دل
دو گھڑی کے اُبال ہوتے ہیں
واہ واہ کیا بات ہے!

شاعر وں نے اپنی برآت کی ہوئی ہے۔ :)
اور خود غالب نے اقرار کیا تھا کہ انھیں عشق نے نکما کر دیا تھا ورنہ وہ کافی کار آمد آدمی سمجھے جاتے تھے۔ (اپنی دانست میں:) )

دراصل عشق کے معاملے میں شعراء کنفیوز ہی رہے۔ (بلکہ آج بھی ہیں۔:ROFLMAO: ) سو کبھی غالب نے عشق کو نکمے پن کا باعث سمجھا تو کبھی اقبال نے سیدھے ہونے کے بعد کہا:

عشق نے اقبال سب بل دیے نکال
مدت سے آرزو تھی کہ سیدھا کرے کوئی

:) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اجی ہم کس قطار شمار میں ہیں۔۔۔ ہمیں تو کمرہ عدالت تک رسائی نہ تھی۔۔۔۔
اچھا!

ہمارا تو خیال ہے کہ آپ نوجوانوں کی صف میں بیٹھے ہمیں ہوٹ کر رہے ہوں گے۔ :)
پھر تو آپ کو یہ بھی یاد ہوگا کہ اس غزل کی تشریح ابھی تک نہیں کی ہم نے۔۔
ہاہاہاہا!
یعنی اب آپ پھر سے دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں۔ :)
لوگوں کو چھوڑیں۔۔۔ @فلک شیر بھائی ہی عبرت پکڑ لیں۔۔۔ بہت ہے۔

ہاہاہاہا۔۔۔! جمالیات کے طالبِ علم کے پاس عبرت وغیرہ پکڑنے کا وقت نہیں ہوتا۔ :) :) :)

ایک دو کا دے دیں۔۔۔

چھوڑیں یار! معاف کر دیں اس بار۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
جاسمن بھی ایک کارآمد وکیل ہو سکتی تھیں۔۔۔ پر احمد بھائی نے انہیں بھی کمرہ عدالت تک پہنچنے نہ دیا۔۔۔ پہلے ہی کیس نبٹا دیا۔۔۔۔

یہ تو ہمیں اب پتہ چلا نا! :)

ورنہ مذکورہ لڑی میں تو ہماری وکالت کسی نے نہیں کی۔ سو ہمیں خود ہی اپنی وکالت کے لئے کمر باندھنی پڑی۔ :) :)
 
Top