تعارف محمد خاں عرف بسمل شمسی

بسمل شمسی

محفلین
تمام محفلین سے گزارش ہے کہ یہ اکاونٹ بسمل شمسی صاحب کے نام سے بنایا گیا ہے لیکن ان کی واقعی وفات ہوچکی ہے۔ بسمل شمسی صاحب نے ساری عمر علم و ادب کی خدمت کی اور پاکستان کے معمر ترین شعرا میں شامل رہے۔ فیصل آباد ہی سے ایک محفلین خرم نے بارہا ان کا اکاونٹ بنانے اور چلانے کی بات کی لیکن یہ کام بسمل صاحب کی زندگی میں نہ ہوسکا۔ اب ان پر مقالے تحریر کیے جارہے ہیں، پرانی ریکارڈنگز یو ٹیوب پر ڈالی جارہی ہیں اور کلام کو احباب تک پہنچانے کے لیے ایسے پبلک فورمز پر پیش کیا جارہا ہے تاکہ ان کے لیے صدقہ جاریہ ہو اور شاید اردو دان طبقہ بھی کسی حد تک فائدہ اٹھا سکے۔ یہ اکاونٹ ان کے شاگرد اور صاحبزادے چلائیں گے۔ اگر کسی محفلین دوست کی دل شکنی ہوئی ہو تو بہت زیادہ معذرت۔ بسمل صاحب کا کلام ان کے لیے صدقہ جاریہ سمجھ کر پڑھیے اور کوتاہیوں سے درگزر فرمائیے۔
 
سید عمران

اوہ...
انا للہ و انا الیہ راجعون...
حق تعالی مغفرت کاملہ فرمائیں!!!
 
Top