محمد شمیل قریشی سے ایک گفتگو

دوست

محفلین
یار تم یہ لڑیاں جو ڈیلیٹ کروا رہے ہوں تو ایسے کیوں نہیں کرتے کہ ہمیں سر بازار جوتے مرواؤ۔ یہ کم سزا ہے ہمارے لیے۔
عجیب بندے ہو یار تم بھی اتنی سی بات پر محفل چھوڑنے پر آگئے ہو غلطی اس الو کے پٹھے کی ہے اور سزا ہمیں دئیے جارہے ہو۔
ایک تو پتا نہیں میرے اندر کیا مسئلہ ہے ہر ایک کے ساتھ اس طرح نیٹ پر یاری لگا لیتا ہوں وہ جب چاہے ٹٹ گئی تڑک کرکے وہ جاتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
یہ ہو کیا رہا ہے؟

شمیل بھائی اتنا جذباتی ہونا اچھی بات نہیں، آپ اتنی پیاری اور اچھی پوسٹیں ڈیلیت کرا رہے ہیں، ہم تو اس سے بھی مزید اچھی پوسٹوں کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
اس لئے میری درخواست ہے کہ امید ٹوٹنے نہ پائے۔
اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے ۔۔۔ آمین
 
قیصرانی بھائي : تعاون کا بہت بہت شکریہ ۔ ‏

اب میں چاہوں گا کہ میری رکنیت بھی ختم کی جائے ۔ پلیز اس سلسلے میں مجھ سے سوال نہ ‏کیئے جائیں ۔ ‏
 

قیصرانی

لائبریرین
Broken Hearted‎ نے کہا:
قیصرانی بھائي : " سیاسی گفتگو میں سختی " ابھی تک ڈلیٹ نہیں کی گئی ۔ :shock: اس کا پتا ہے ‏
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3263‎
میں نے ہٹا دیا ہے

دوست بھائی، کہنے کو تو بہت کچھ ہے، پر کچھ کہنے کو ہمت نہیں ہو رہی کہ شمیل بھیا اتنے سنگدل کیسے ہو گئے ہیں۔ میں‌ نے تو انہیں کہا ہے کہ ہم سے پیار محبت اور خوشیاں‌ لے کر ہمیں اداسی، مایوسی اور شکوے دے کر جا رہے ہیں :roll:

خیر خوشی سدا رہنے والی چیز نہیں۔ شمیل بھیا کا بھی قصور نہیں ہے۔ غلطی ہماری اپنی ہے کہ کسی کو اپنا سمجھ لیتے ہیں۔ پھر اللہ کی طرف سے سزا ایسی ہی ملتی ہے :shock:
 

قیصرانی

لائبریرین
Broken Hearted‎ نے کہا:
اب میں چاہوں گا کہ میری رکنیت بھی ختم کی جائے ۔ پلیز اس سلسلے میں مجھ سے سوال نہ ‏کیئے جائیں ۔ ‏
رکنیت ختم کرنے کے لیے زکریا بھائی یا پھر نبیل بھائی کا انتظار کیجئے گا کہ یہ کام ان کے بس کا ہے
 

بدتمیز

محفلین
میرے خیال سے ان کو جانے دیا جائے۔

شمیل تم رکنیت ختم کرنے کی بجائے یہاں آنا چھوڑ دو۔ بعد میں جب دل کرے چلے آنا۔ اس طرح لوگوں کو جذباتی طور پر بلیک میل مت کرو۔
 

تیشہ

محفلین
میرا بھی یہی خیال شمیل کو فورس نہ کیا جائے بلکے سمجھنے کی کوشیش کی جائے ۔
جب اک دوست سے اتنی اپنائیت ہو ، اتنی دوستی ہو اور جب ملنے پر برعکس نکلے تو ایسی ہی حالت ہوتی ہے ۔ تب کسی دوست سے بات کرنے کو نہ تو دل چاہتا ہے نہ ہی مزید دوستیاں ،

سو شمیل کو مجبور کیوں کرتے ہیں ؟ سمجھنے کی کوشیش تو کی جائے ۔

:chalo:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شمیل بھائی، آپ سے اب ہم کیاکہیں مانا کہ آپ بہت احساس طبیعت کے مالک ہیں لیکن بات ہوتی ہے برداشت کی ۔ زندگی کایہ سفر اپنے اندازوں پر نہیں کٹتا۔ یہاں پردوسروں کی باتوں کوسننا بھی پڑتاہے اور اگر ہوسکے تو انکو سمجھنا بھی پڑتاہے کہ یہ جوسب دوستوں نے آپ کو مشورے دئیے ہیں تویہ سب خلوص کی ایک جھلک ہے۔ دوست وہی ہوتاہے جودوسرے دوست کودیکھ کرپریشان ہوجائے نہ کہ اس کواورتنگ کرنے کی سوچے؟
یہ آپ نے کیااعلان کیاہے کہ آپ محفل کوخیرآبادکرناچاہتاہیں یہ کیابات ہوئی بھائي جی، کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
زندگی میں اتار چڑھاؤ تو آتے ہی رہتے ہیں۔ ان سے مایوس ہونا چہ معنی داراد۔ یاد رکھو شمیل۔ مایوسی کفر ہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات کی ہے اعجاز بھائی، اتنا مختصرا پیغام اور اتنا وسیع مطلب۔

شمیل بھائی اب تک تو آپ اس صدمے سے باہر آ چکے ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے شمیل بھائی بہت سادہ ہیں، دنیاداری نہیں جانتے اس لیے اپنے ایک دوست سے دھوکہ کھا گئے ہیں۔ حالانکہ دنیا میں تو قدم قدم پر دھوکہ ہے۔
 

اجنبی

محفلین
Broken Hearted‎ نے کہا:
میں چاہوں گا کہ میری رکنیت بھی ختم کی جائے ۔ پلیز اس سلسلے میں مجھ سے سوال نہ ‏کیئے جائیں ۔ ‏

بیٹا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے تم نے ۔ مگر اس پر عمل در آمد نہیں ہوگا ۔
میں نے بیسیوں خطوط منتظمین کو لکھے ہیں کہ میرے تمام خطوط اور میرا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے مگر کسی نے کان نہیں دھرے ۔ مجبوراً مجھے اپنا نام بدلنا پڑا ہے ۔
یہ privacy کا مسئلہ واقعی سنجید ہے ۔
میرا خیال ہے کہ شاید تم بھی اسی وجہ سے اپننے خطوط اور اکاؤنٹ ختم کرانا چاہ رہے ہو ۔ بہت اچھی بات ہے ۔ آؤ ہم دونوں مل کر تحریک چلائیں کہ ہمارے تمام پیغامات اور اکاؤنٹ ختم کیا جائے ۔ 8)
 
Top