محمد صلاح کا کھیل اور جذباتی عربی کمنٹری

نبیل

تکنیکی معاون
اس سال انگلش پریمیر لیگ اور یورپین چیمپنز لیگ میں مصر کے فٹ بالر محمد صلاح کا بہت چرچا ہے جنہوں نے لیورپول کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی سیزن میں دھوم مچا دی ہے۔ محمد صلاح کا کھیل خود دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہاں ان کے گول پر عربی کمنٹری سننا علیحدہ لطف دیتی ہے، خواہ آپ کو اس کی سمجھ نہ بھی آ رہی ہو۔ :) اتنا ضرور سمجھ آ جاتی ہے کہ محمد صلاح کو مصر کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے۔ :) ذیل میں ایسی ہی ایک ویڈیو ملاحظہ کریں۔

 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو پھر الگ ہی لیول پر ہے-


افعل افعل۔۔۔حرام ۔۔۔حرام۔۔۔حرام۔۔

ضرب جزاء ۔۔۔۔ضرب جزاء۔۔۔

یا رب۔۔۔ محمد صلاح۔۔۔

یارب۔۔۔محمد صلاح۔۔۔

اللہ اکبر۔۔ اللہ اکبر۔۔۔اللہ اکبر۔۔ (روتے ہوئے)۔۔اللہ اکبر۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔
 
ایکسٹرا ٹائم
میچ برابر
ورلڈ کپ تک رسائی کے لئے فتح لازم ایسے میں پینلٹی ملنا اور پھر اسکور کرنا اتنا ججبات تو بنتا ہے-

پاکستان جب پہلی مرتبہ ورلڈ کپ تک پہنچا میں قبر میں بھی ہوا تو اسی طرح چلا چلا کر جشن مناؤں گا- ;)
افعل افعل۔۔۔حرام ۔۔۔حرام۔۔۔حرام۔۔

ضرب جزاء ۔۔۔۔ضرب جزاء۔۔۔

یا رب۔۔۔ محمد صلاح۔۔۔

یارب۔۔۔محمد صلاح۔۔۔

اللہ اکبر۔۔ اللہ اکبر۔۔۔اللہ اکبر۔۔ (روتے ہوئے)۔۔اللہ اکبر۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس سال انگلش پریمیر لیگ اور یورپین چیمپنز لیگ میں مصر کے فٹ بالر محمد صلاح کا بہت چرچا ہے جنہوں نے لیورپول کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے پہلے ہی سیزن میں دھوم مچا دی ہے۔ محمد صلاح کا کھیل خود دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہاں ان کے گول پر عربی کمنٹری سننا علیحدہ لطف دیتی ہے، خواہ آپ کو اس کی سمجھ نہ بھی آ رہی ہو۔ :) اتنا ضرور سمجھ آ جاتی ہے کہ محمد صلاح کو مصر کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے۔ :) ذیل میں ایسی ہی ایک ویڈیو ملاحظہ کریں۔

یا کمالُ، یا کمالُ، یا کمالُ
(کچھ ایسی ہی سمجھ لگی ایک گول پر)! :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یا کمالُ، یا کمالُ، یا کمالُ
(کچھ ایسی ہی سمجھ لگی ایک گول پر)! :)

یہ اصل میں یا گمال کہا جا رہا ہے، یعنی یا جمال۔۔۔ کیا ہی خوبصورتی ہے۔۔ :)
مصری جیم کو گاف بولتے ہیں۔
جرمنی کے شاعر گوئٹے کے نام کا اصل تلفظ گُوتے ہے جسے عربی بھائی جُوتے بولتے ہیں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد صلاح کی انگلینڈ میں مقبولیت کا اندازہ اس کے نام پر بنے ہوئے گانے سے لگایا جا سکتا ہے۔

Mo Salah, Mo Salah, Mo Salah… running down the wing!
Salah, la, la, la, laaaaa… the Egyptian King!


 
Top