محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی

کیا محمد عامر کو پھر سے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے چُننا مناسب ہوگا؟

  • Total voters
    12
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں بی بی سی کی خبر دیکھی جا سکتی ہے۔

رمیز راجہ کے خیال کے مطابق محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی سے پہلے اس بات کو ضرور مدِ نظر رکھنا چاہیے کہ اسپاٖٹ فکسنگ کی بدنامی کے بعد مصباح اور اُس کی ٹیم نے کس مشکل کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے وقار کو بحال کیا ہے تو کیا ایسے میں محمد عامر اور اس قبیل کے دیگر کرکٹرز کو پھر سے پاکستان کی نمائندگی دینا دانشمندی کی بات ہوگی۔
 
گناہ اور غلطی کو قبول کرکے معافی مانگ لینے کے بعد واپسی میں مجھے تو کوئی ہرج نظر نہیں آتا اور خاص طور پر سزا بھگتنے کے بعد ۔ اور اس کا جرم تو پکڑا جانا ہے بہت سے لوگ ہیں جو جرم کرکے ابھی تک کھیل رہے ہیں اُن کے بورڈز نے ان کا ساتھ دیا اور کیس تک نہیں چلنے دیا
 
یہ تو ٹھیک ہے کہ ایسے کچھ لوگ ہیں کہ جن کا جرم ہی لوگوں کی نظر میں نہیں آیا۔

لیکن جو لوگ سارے زمانے میں بدنام ہوگئے ہیں اُنہیں واپس لا کر آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ:

  • آپ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، ملک کی عزت کا پاس ہو یا نہ ہو آپ کا مستقبل محفوظ ہے۔
  • نئے لوگ چاہے کتنے ہی قابل کیوں نہ ہوں،کھیلنے کا موقع اُنہیں ہی ملے گا جنہیں کرکٹ بورڈ موقع دینا چاہے گا۔

عامر کی حد تک یہ بات تو ٹھیک ہےکہ وہ بہت کم عمری میں دوسروں کی باتوں میں آگئے اور وہ قابل کھلاڑی ہیں لیکن الحمدللہ پاکستان میں قابل نوجوانوں کی کمی نہیں ہے۔
 
لوگ جرم کر کے سدھر بھی جاتے ہیں۔ یہ دیکھنا چاہئے کہ جس وقت عامر سے جرم ہوا اس کی عمر کیا تھی؟ اگر وہ سدھر کر سیدھے راستے پر چلنا چاہتا ہے تو اس کو ایک موقع اور ملنا چاہئے البتہ اس کو وارننگ دی جائے اور اسکی سخت نگرانی کی جائے ۔ :)
 
ایک بات اور بھی ہے ۔

اور وہ یہ کہ عامر کو رعایت ملنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف بھی'اپنا حق' مانگیں گے اور میرے نزدیک ان لوگوں کی واپسی پاکستان کرکٹ کے لئے خوش آئند نہیں ہوگی۔
 
ایک بات اور بھی ہے ۔

اور وہ یہ کہ عامر کو رعایت ملنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف بھی'اپنا حق' مانگیں گے اور میرے نزدیک ان لوگوں کی واپسی پاکستان کرکٹ کے لئے خوش آئند نہیں ہوگی۔
میرا خیال ہے کہ عامر کے لئے عمومی طور پر کم عمر ہونے کی وجہ سے ہمدردی پائی جاتی ہے۔ اس لئے اسے رعائت مل جائے گی۔ مگر آصف اور سلیمان کو رعائت نہیں ملے گی۔
 
آپ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، ملک کی عزت کا پاس ہو یا نہ ہو آپ کا مستقبل محفوظ ہے۔

آپ نے جو کیا اس کی سزا بھگت لی ۔اب دوسروں کی نسبت ملک کی عزّت کا زیادہ احساس ہو گا۔
نئے لوگ چاہے کتنے ہی قابل کیوں نہ ہوں،کھیلنے کا موقع اُنہیں ہی ملے گا جنہیں کرکٹ بورڈ موقع دینا چاہے گا۔
نئے لوگوں میں اگر عامر سے زیادہ ٹیلنٹ ہو تو یقیناً جس میں زیادہ ٹیلنٹ ہو اسی کا حق ہے۔
 
حسیب

محفلین
ایک بات اور بھی ہے ۔

اور وہ یہ کہ عامر کو رعایت ملنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف بھی'اپنا حق' مانگیں گے اور میرے نزدیک ان لوگوں کی واپسی پاکستان کرکٹ کے لئے خوش آئند نہیں ہوگی۔
فی الحال تو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی کوششیں ہو رہی ہیں
آصف اور بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہے
 
عثمان

محفلین
ہمیشہ سے پاکستان میں یہ روایت رہی ہے کہ نظام کو مظبوط کر کے اس پر بھروسہ کرنے کی بجائے افراد پر انحصار کیا جاتا ہے۔
 
x boy

محفلین
میں نے نہیں کو ووٹ دیا ہے اب اس میں وہ بات نہ ہوگی جو کرائم سے پہلے تھا
 
ہم میں سے کون گناہ گار نہیں ہے؟ کون نہیں چاہتا کہ اس کا گناہ معاف کردیا جائے۔ اور کون نہیں چاہتا کہ اس کو اس کے گناہوں کی سزا پوری ہو جانے کے بعد دوزخ سے نکال کر جنت میں داخل کیا جائے
 
پھر تو زرداری اور نواز شریف نے بھی قوم سے معافیا مانگی ہیں:grin:
ماشااللہ کس کو کس سے ملا رہے ہیں سر جی۔
  1. انہوں نے اپنے گناہ قبولے ہیں؟
  2. معافی کس بات کی مانگی ہے؟
  3. ان کے جرائم کا کچھ اندازہ بھی ہے آپ کو؟
  4. ان جرائم پر کسی عدالت نے کیا واقعی انصاف کیا ہے؟
  5. ان کو سزائیں دی گئیں؟
  6. انہوں نے اپنے گناہوں کی سزائیں بھگت لی ہیں۔
بہت قرق ہے میرے پیارے۔ ویسے کیا آپ نے زرداری اور نوازشریف کو معاف کردیا ہے۔
 
Top