فرقان احمد
محفلین
ہم بھی دیکھا کیے کہ شاید کوئی اِدھر کو متوجہ ہو جاوے۔ دو تین دن ہو چلے، عدنان بھیا کو یہ اعزاز حاصل کیے ہوئے تاہم اِدھر تو نامعلوم وجوہات کے باعث آج کل خوب سناٹا چھایا ہوا ہے سو ہم ہی محترم بھیا کو مبارک باد پیش کرنے کا شرف حاصل کر لیتے ہیں۔ ارے بھیا! یوں ہی آتے جاتے رہا کریں۔ اِن دنوں محفل، آپ اور چند دیگر احباب کے وجود کے باعث ہی زندہ و متحرک معلوم ہوتی ہے۔