مبارکباد محمد عدنان اکبری نقیبی کے اردو محفل پہ سات سال

جاسمن

لائبریرین
محمد عدنان اکبری نقیبی کی بات ہو اور تمام محفلین دوڑے نہ چلے آئیں ، یہ ہو نہیں سکتا۔ انتہائی ہر دلعزیز ، محبت بھرے دل کے مالک، دعائیں لینے اور دینے والے، ذہین اور حاضر جواب عدنان اردو محفل میں بہت اچھے محفلین ثابت ہوئے۔ خاص طور پہ ان کی اور سید عمران صاحب کی نوک جھونک کے سب خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
19 جنوری کو آپ نے اردو محفل پہ اپنا محبتوں کا سات سالہ سفر مکمل کیا۔ جس پہ محفلین کی طرف سے بہت مبارکباد قبول ہو۔
اللہ آپ اور اپ کے پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں ، آسانیاں، کامیابیاں اور نعمتیں عطا فرمائے۔اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ سدا خوش رہیں۔ صحت و تندرستی عطا ہو۔ آمین!
ثم آمین!
 
آپ اور سب محفلین کی پر خلوص محبت کی بدولت ہم نے یہ سنگ میل پایا ہے،ہمیں اپنی علمی حیثیت کابخوبی علم ہے۔آپ جیسی علمی مایہ ناز شخصیات کے درمیان رہتے ہوئے ہم نے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا۔آج سے سات سال پہلے ہم کیا تھے اور آج کیا ہیں یہ سب آپ تمام محفلین کے رو برو ہی ہے۔
اللہ کریم سے بس یہی التجاء اور دعا ہے کہ آپ سب محفلین کو ہمیشہ شاد و آباد فرمائیں۔آمین ثم آمین
 
جانے کیوں عدنان و عمران غیر فعال ہیں۔ مالک سلامت رکھے۔ رونقِ محفل ہیں۔
مبارک ہو عدنان بھائی۔ :)
بہت بہت مبارک ہوعدنان بھیا ۔۔۔
آپ کی محبتوں کے ہمیشہ سے قرضدار ہیں۔
بہت شکریہ
 
آپ نے اردو محفل پہ اپنا محبتوں کا سات سالہ سفر مکمل کیا۔
بلاشبہ یہ سات سال دور زندگی ہماری زندگی میں بہت بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ہم نے درست انداز میں اپنی مادری زبان اردو لکھنا اور بولنا اردو محفل سے ہی سیکھا ہے۔دور جدید میں یہ بے مول محبت بھلا کون دیتا ہے۔
اردو محفل بلاشبہ واحد انٹرنیٹ کی وہ کمیونٹی ہے جو بلا رنگ و نسل سب کی علمی اور اخلاقی تربیت کررہی ہے۔یہاں بے لوث محبتیں اور بے انتہا دعائیں ملتی ہیں۔
اردو محفل ایک نشہ ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
محمد عدنان اکبری نقیبی کی بات ہو اور تمام محفلین دوڑے نہ چلے آئیں ، یہ ہو نہیں سکتا۔ انتہائی ہر دلعزیز ، محبت بھرے دل کے مالک، دعائیں لینے اور دینے والے، ذہین اور حاضر جواب عدنان اردو محفل میں بہت اچھے محفلین ثابت ہوئے۔ خاص طور پہ ان کی اور سید عمران صاحب کی نوک جھونک کے سب خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
19 جنوری کو آپ نے اردو محفل پہ اپنا محبتوں کا سات سالہ سفر مکمل کیا۔ جس پہ محفلین کی طرف سے بہت مبارکباد قبول ہو۔
اللہ آپ اور اپ کے پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں ، آسانیاں، کامیابیاں اور نعمتیں عطا فرمائے۔اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ سدا خوش رہیں۔ صحت و تندرستی عطا ہو۔ آمین!
ثم آمین!
نقیبی صاحب کو مبارکباد
اگرچہ سال تو سات ہوئے لیکن نقب ایک ہی لگائی انہوں نے ۔وہ بھی خوب کامیاب۔
 
عدنان اکبر بھائی کو بہت بہت مبارک ہو۔ سدا سلامتی ہو۔ آمین
عدنان بھائی ڈھیروں مبارک
بجانب مابدولت اردومحفل میں عرصۂ ہفت سال کی تکمیل پر قلبی مبارک باد قبول ہو برادرم عدنان
نقیبی صاحب کو مبارکباد
آپ احباب کا بہت مشکور ہوں۔
 
Top