مبارکباد محمد علم اللہ اصلاحی کو مبارک باد

اتنی ساری مبارکباد دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں ۔
اردو محفل کی یہی تو خوبی ہے ۔
اور نایاب بھیا کو تو میں نے صرف ذاتی مراسلہ میں بتایا تھا انھوں نے دھاگہ ہی بنا دیا ۔
یہ بھی ان کی محبت اور شفقت ہی ہے ۔
سہی بات تو یہ ہے کہ محفلین کی حد درجہ محبت اور تعاون سے تھوڑی بہت الٹی سیدھی لکیریں کھینچ لیتا ہوں ورنہ اس قابل کہاں ۔
میں سمجھتا ہوں اردو محفل ، یہاں کے ہمدرد و معاون محفلین اور اساتذہ کرام کی توجہ اور شفقت اور حوصلہ افزائی سے مضمون لکھنے کا جذبہ پیدا ہوا تھا ۔
ایک مرتبہ پھر تمام کا بے حد شکریہ ۔
اللہ سب کو جزائے خیر سے نوازے ۔
اور تمام محفلین و محبین کا سایہ تادیر قائم رکھے ۔
 
وہ مضمون بھی یہاں شریک کریں جناب :)
وہ مضمون تو محفل میں پہلے ہی شیر کر چکا ہوں ۔
اور آپ کا کمنٹس بھی آیا تھا ۔
لکھنے سے پہلے بھی محفلین سے مشورہ کیا تھا ۔اب آپ اندازہ لگا لیجئے وہ کون سا مضمون ہو سکتا ہے ۔
آپ نے اسے دیلھا بھی ہے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاء اللہ ۔۔۔ ماشاءاللہ ۔۔۔!

کیا بات ہے بھئی۔۔! یہ تو بہت ہی خوشی ہی خبر ہے۔

بہت بہت بہت مبارک ہو علم اللہ بھائی ۔ زبردست کام ہو گیا یہ تو۔

خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔
 

الشفاء

لائبریرین
بہت اچھی خبر سنائی نایاب بھیا۔۔۔:)
اور اصلاحی بھیا ۔ اللہ عزوجل آپ کو یہ کامیابی مبارک کرے اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
 
محترم محمد علم اللہ اصلاحی صاحب بہت مبارک قبول فرمایئے ۔
یہ وہ میڈیا اور دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ والا مقالہ ہے ؟
 
آخری تدوین:
وہ مضمون تو محفل میں پہلے ہی شیر کر چکا ہوں ۔
اور آپ کا کمنٹس بھی آیا تھا ۔
لکھنے سے پہلے بھی محفلین سے مشورہ کیا تھا ۔اب آپ اندازہ لگا لیجئے وہ کون سا مضمون ہو سکتا ہے ۔
آپ نے اسے دیلھا بھی ہے ۔
میڈیا اور دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ والا مقالہ ؟
 
میڈیا اور دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ والا مقالہ ؟
محترم محمد علم اللہ اصلاحی صاحب بہت مبارک قبول فرمایئے ۔
یہ وہ میڈیا اور دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ والا مقالہ ہے ؟
جی :)
ایک اور بات مضمون میں پہلے ایک میگزین کے لئے لکھا تھا ۔مقابلہ کے لئے مضمون لکھا بھی نہیں تھا ۔بس اس عنوان کے تحت رابطہ صحافت اسلامی کا اشتہار دیکھا تو اسے من و عن فارورڈ کر دیا میرے حاشیہ خیال میں بھی یہ نہیں تھا کہ پہلی پو زیشن میری آ سکتی ہے ۔ بس میرا مقصد یہ تھا کہ انھوں نے عنوان دیا ہےتو اگر میں بھیج دوں تو کم از کم پڑھ تو ضرور لیں گے ۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پہلی پوزیشن آ گئی ۔ اسے میں محفلین کے نام معنون کرتا ہوں کہ اس مضمون میں محفلین نے کافی تعاون دیا تھا۔ سب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ۔
 
Top