اقتباسات محمد ولی رازی کی سیرت نبوی ؐ کی غیر منقوط کتاب 'ہادی عالم ' سے اقتباس

سیما علی

لائبریرین
اللہ اللہ وہ رسولِ امم مولود ﷺہوا کہ اس کے لئے لوگ صد ہا سال دعا گو رہے۔اہلِ عالم کی مرادوں کی سحر ہوئی،دلوں کی کلی کھلی ، گم راہوں کو ہادی ملا، گلے کو راعی ملا، ٹوٹے دلوں کو سہارا ملا، اہلِ درد کو درماں ملا، گم راہ حاکموں کے محل گرے، سال ہا سال کی دہکی ہوئی وہ آگ مٹ کے رہی کہ لاکھوں لوگ اس کو الہ کر کے سر ٹکائے رہے اور رُودِ ساوہ، ماءِ رواں سے محروم ہوا۔
 

سیما علی

لائبریرین
رسول اللہ کے مکرم دادا کو اطلاع ہوئی، وہ اولاد کے ہمراہ گھر دوڑے، اور ولدِ مسعود کو گود لے کر اللہ کے گھرگئے اور وہاں آ کر اس طرح دعا کی:
"ہر طرح کی حمد ہے اللہ کے لئےکہ اک ولدِ طاہر ومسعود ہم کو عطا ہوا۔وہ لڑکا کہ گہوارے ہی سے سارے لڑکوں کا سردار ہوا۔اس لڑکے کو اللہ کے حوالے کر کے اس کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ اس کا سہارا ہو، اور وہ اس کو ہر مکروہ امر سے دور رکھے اور اس کو عمر عطا کرے اور حاسدوں سے دور رکھ”۔
 

سیما علی

لائبریرین
”اللہ کے اسم سے رحم والا کمالِ رحم والا ہے،سرکارِ دو عالم محمدﷺ پر لاکھوں درودوسلام۔”اقتباس”سرکارِ دو عالم محمد ﷺ کے لئے لاکھوں درودو سلام اس کا ہر عمل اس کی ہر ادا وحی الٰہی کے اسرار لئے ہوئے،لاکھوں سلام اس علم و عمل کو،کہ اس کے طلوع سے صدہا سال کی گمراہی سے لوگوں کو رہائی ملی ،وہ رسولِ امی کہ اللہ تعالیٰ اس کا معلمِ وحی اس کا مدرسہ علم اس کی کملی ہے اور عدل اس کی کرسی ،رحم و کرم اس کا علم ہے اور صلہ رحمی اس کا درس وہ ہادی و کامل اس کا گھر علومِ وحی کی درسگاہ اول وہ علم و عمل کا کوہِ گراں کہ کلامِ الٰہی اس کے لئے گواہی دے کہ اس کا پر عمل سارے عالم کے لئے اسوہِ کاملہ ہے”
 

سیما علی

لائبریرین
معراجِ نبوی کے اہم ترین واقعات کو یوں بیان کرتے ہیں۔”ہادیٓ کرام کوئی آدھی صدی عالمِ ملائک کا ہر اکرام اورہر عہدہ اس سے کم ہے دوسرے رسول اس اکرام سے محروم رہے ۔”اسی حوالے سے ایک اور خوبصورت اقتباس”سردارِ ملائک وہاں سے رسول کو لے کر سمائےاول رواں ہوئے،درِ سماوی کھلااور وہاں رسول اکرم اللہ سے ملےاور حمد کی۔سماءِ دوم آکر رسول اللہ ﷺ روح اللہ سے ملے اس طرح اک سما سے دوسرے سما ءکو رواں ہوئے اور اللہ کے رسولوں اور ملائک سے مل کر وہاں سے ہادی کرام سوئے ملاءِ اعلیٰ رواں ہوئے دارالسلام دارآلام کے احوال مطالعہ ہوئے۔”
 
Top