محمد ہمارے بڑی شان والے - صلی اللہ علیہ وسلم

کاشفی

محفلین
صلی علی نبی صلی علی محمد ۔ صلی اللہ علیہ وسلم
صلی علی نبی صلی علی محمد ۔ صلی اللہ علیہ وسلم
محمد ہمارے بڑی شان والے
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والے​
خدا جس کے سینے پہ قرآں اتارے
مدثر کہے اور مزمل پکارے
وہ نورِ خدا دو جہاں کے ُاجالے
محمد ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم​
جب آئے زمیں پر محمد ہمارے
فلک نے زمیں پر بچھائے ستارے
اٹھے سر زمینِ عرب سے یہ نعرے
محمد ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم​
نواسے جو روئے تو روئے محمد
وہ جب تک نہ سوئے نہ سوئے محمد
دو آنکھیں نبی کی تھی دونوں نواسے
محمد ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم​
نواسہ مزارے محمد پہ آیا
کہا پیارے نانا یہ وعدہ ہے میرا
ہے اسلام اب کربلا کے حوالے
محمد ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم​
صدا آئی قبرِ محمد سے بیٹا
دعا گو ہیں نانا، علی اور زہرا
چلے غازی عباس پرچم سنبھالے
محمد ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم​
وہ عاشور کا دن محمد کا کنبہ
جو مقتل میں دین کو لہو دے رہا تھا
یہ کہہ کہہ کے سینوں پہ کھائے ہیں بھالے
محمد ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم​
ریحان و علی جی عزادارِ سرور
غلامانِ حیدر غلامِ پیمبر
صدا اس صدا سے زمانہ ملا لے
محمد ہمارے بڑی شان والے – صلی اللہ علیہ وسلم​
 
نایاب

لائبریرین
ان گنت درود و سلام آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات پاک پر ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں کاشفی بھائی
 
Top