مبارکباد محمد یعقوب آسی بھائی کو تین ہزار پیغامات مبارک

استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی بھائی کو محفل پر تین ہزار پیغامات مبارک ہوں۔

aasi_zpsce6af70a.jpg
 
مبارک ہو آسی صاحب یہ تین ہزاری منصب۔

اس میں آپ سب کا حصہ ہے۔ خاص طور پر ان دوستوں کا جنہوں نے سوالات کی وہ بارش کی وہ بارش کی کہ اس فقیر کو کچھ نہ کچھ عرض بھی کرنا پڑا، اور پھر کہیں وضاحت، کہیں مدافعت اور کہیں کہیں جوابی سوال بھی۔
میرے جس جس دوست کا جتنا جتنا حصہ ہے، وہ الگ کر لیجئے۔۔۔ کہ یہ فقیر سبک دامانی سے چلتا رہے۔
 
Aassi%20bhai.gif

سدا سلامت رہیں اور یونہی نور علم پھیلاتے رہیں آمین
یہ محبتوں کا منصب ہے، جناب نایاب! سب کی مشترکہ محبتوں کا۔ اور بادشاہوں کے زمانوں کے ملتے جلتے ناموں والے کتنے ہی ’’۔۔۔ ہزاری‘‘ منصبوں پر بھاری ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ محبتوں کا منصب ہے، جناب نایاب! سب کی مشترکہ محبتوں کا۔ اور بادشاہوں کے زمانوں کے ملتے جلتے ناموں والے کتنے ہی ’’۔۔۔ ہزاری‘‘ منصبوں پر بھاری ہے۔
بلا شک ۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ کہا استاد محترم
اللہ سدا قائم رکھے ان محبتوں کو آمین
 

24gin4h.jpg

استاد محترم جناب
995932_692699814079250_575413406_n.jpg

صاحب کو
images

پر تہِ دل سے
239414d1277132526-33llffp.gif

اور اہل محفل کو بھی بہت بہت :congrats: ہو۔
2u7wv91.jpg.gif

اور سچ تو یہ ہے کہ اگر ہم شکر کریں تو اللہ تعالیٰ ان بزرگوں سے مزید فیض یاب فرمائیں گے
ہمارا ہی کشکول چھوٹا پڑسکتا ہے ورنہ تین ہزار ان قیمتی مراسلات کے بعد ایسے ہزاروں اور بھی ہماری طلب اور صحیح وقت کے منتظر ہیں
بقول استاد محترم
اہل محفل کی جبینیں دیکھ کر
خوش رہو ، ہم نے کہا ، اور چل دیے

ہم استاد صاحب کی مزید شفقتوں کے منتظر ہیں ، اس بارے میں بھی انھوں نے خوب فرمایا ہے:
وہ بڑا خوش نصیب ہے جس کو
لذتِ انتظار مل جائے
نیز
ہے تجھے خواہش وصالِ یار کی
منتظر رہنے میں لذت اور ہے

یقینا میرے ان جذبات کو پڑھ کر استاد صاحب بے اختیار اپنا دو ہزار چھ میں کہا یہ شعر دہرائیں گے
صبح دم آج پھر صدا آئی
کوئی ہے، جو مری تلاش میں ہے​
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو جناب محترم محمد یعقوب آسی صاحب
اللہ تعالیٰ تا قیامت آپ پر اپنی رحمتیں نچھاور کرتا رہے اور ہمیں آپ سے فیضیاب ہونے کا موقع دے۔ آمین!
 
ہم کیا لکھیں اپنے چاچو کے لئے نایاب بھائی جان نے ،اسامہ بھائی جان ،نظامی بھائی جان ،عائشہ،عینی مینی ،شمشاد بھائی جان کل ملا کر سبھی نے الفاظ کے ایسے ایسے خوبصورت گلدستے پیش کئے کہ میرے لئے تو کچھ بچا ہی نہیں ۔
چاچو بس اللہ آپ کو سلامت رکھے ،مبارکباد تو ہے ہی ،ہم مزید دعا کرتے ہیں کہ آپ کے ایسے قیمتی ،علمی ادبی،مفید ،معلوماتی اور خلوص و محبت سے بھر پور مراسلہ اور بھی ملے ۔اتنا زیادہ اتنا زیادہ اتنا زیادہ کہ کہتے ہیں نا وہ مرحلہ شوق نہ ہو طئے وہی ۔اللہ آپ کو ہمت دے ،صحت دے ،طاقت دے ،حوصلہ دے اور کیا ؟؟اور بھی وہ سب کچھ جو میں ہماری اور آپ کی سب کی نیک تمنائیں اور خواہشیں ----یہ الفاظ کہاں چلے جاتے ہیں میرے سارے کے سارے جب میں لکھنے بیٹھتا ہوں ۔اننننننننننننننننن
 
آخری تدوین:
Top