بابا جانی بات مقابلے کی نہیں ، ہماری چوں کے آپ سے انسیت زیادہ ہے اس لیے ۔ ابھی آسی صاحب کے مزاج کے مطابق ہمیں ڈھلنے میں عرصہ درکار ہیں پھر یوں بھی آپ تو محبت فاتحِ عالم کی مثل ہیں ۔ سو دھیرج مہاراج ۔ کیوں ہم غریبوں کو اپنے سائے سے دور کرتے ہیں ۔ نعرۂ محبت ۔۔ جیے بباجانی۔۔
آپ سب احباب کا کس ڈھب سے شکریہ ادا کروں؟ صاحبان و صاحبات! آپ نے میرا قد اتنا بڑھا دیا ہے کہ مجھے خود اپنا سر دکھائی نہیں دے رہا۔ ’’ کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں‘‘ ۔ مجھ سے جو کچھ بن پڑا کروں گا، تاہم بوڑھا آدمی ہوں بہت زیادہ بار نہیں اٹھا سکوںگا۔ ادھر سہ ماہی کاوش ہے، حلقہ تخلیق ادب ہے، القرطاس ہے، فیس بک ہے، مجلس ادب بھی تو ہے۔ ابھی تو میں اردو محفل پر ’پیام بازی‘ بھی نہیں سیکھ پایا،بہر حال ساتھ رہے گا تو بات آگے چلتی رہے گی۔
شعری تخلیقات کی اصلاح جسے کہا جاتا ہے وہ تو استاذانہ فن ہے، یہ جوہر ہر کسی میں کہاں! تاہم اگر آپ یہ کام مجھ پر ڈالنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں تو فبہا! یہ تجربہ بھی کرتے چلئے!
ایک بار پھر صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، حضور کا اقبا ل بلند ہو ، آمدو رفتِ نفس کے ساتھ ساتھ آپ کا انتظار رہا، ۔ امید ہے مراسلت کا شرف بھی حاصل رہے گا،والسلام
اردو محفل پر خوش آمدید۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ تشریف لائے ہیں۔ تاہم جاہل سا بندہ ہوں کہ ادب بالخصوص شاعری سے بہت دور ہی رہتا ہوں کیونکہ میں اسے پڑھتا تو ہوں لیکن جس طرح سمجھنے کا حق ہوتا ہے، وہ نہیں ادا ہو پاتا۔ شاعری کرنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔ تاہم خوش آمدید کہنے کے لئے آپ کی آمد ہی کافی ہے
السلام علیکم آسی صاحب
آپ کی کتاب "فاعلات" نے نجانے کتنوں کا بھلا کیا ہو گا، بہت ہی زبردست کتاب لکھی ہے آپ نے۔
میں نے کئی بار آپ کی پروفائل دیکھی تھی جو بتا رہی تھی کہ آپ کافی عرصہ محفل سے دور رہے۔
بہت اچھا لگا، دلی خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کے۔
خوش آمدید
بہت خوش آمدید محمد یعقوب آسی صاحب۔
آپ کی محفل پر واپسی میرے اور مجھ جیسے تمام طالبِ علموں کے لئے باعث مسرت ہے۔
امید ہے بہت کچھ سیکھونگا آپ سے جیسا کہ خواہش کرتا ہوں۔
موصوف کی کتاب فاعلات پر تحقیقی تجزیہ میرے پی ایچ ڈی کے مقالے کا حصہ ہے ۔ رابطے کے لیے:
ڈاکٹرمحمدزبیرخالد
السلام علیکم! میں نے حال ہی میں عروض پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ مفاعلاتن کے قضیے پر ایک مفصل ریسرچ پیپر زیر تسوید ہے۔ اردو عروض ۔ارتقائی مطالعہ کے زیر عنوان میرا ریسرچ پیپر جو اس ویب سائیٹ پر موجود ہے اغلاط سے پر ہے ۔ اصل مسودہ عندالطلب ارسال کیا جا سکتا ہے۔فارسی اور اردو عروض پر تحقیقی مواد کے تبادلے کے لیے قارئین رجوع فرما سکتے ہیں۔
ڈاکٹرمحمدزبیرخالد zubyre.khalid@facebook.comkythali@yahoo.com