مبارکباد محمد یعقوب آسی صاحب کے پانچ ہزار مراسلے

آسی صاحب اور تمام محفلین کو مبارک ہو کہ استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب کے انتہائی قیمتی مراسلے پانچ ہزار کا ہدف عبور کرچکے ہیں۔ اللہ آسی صاحب کو خوش رکھے۔

آپ کی محبت ہے بھیا! ہدف تو خیر کیا ہوتا، اپنی گزارشات اور صفائیاں پیش کرتے کرتے "پانچ ہزاری" ہو گئے۔ ان کی قیمت اگر کوئی ہے تو جوہری جانے!
 

نایاب

لائبریرین
استاد محترم محمد یعقوب آسی بھائی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارکباد
سلامت رہیں ہنستے مسکراتے رہیں علم و ادب کی شمع جلاتے رہیں ۔۔۔۔آمین ثم آمین
 
یہ ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ چاچو اتنی مصروفیت اور اپنی پیرانہ سالی کے باوجود ادب اور ہم محفلین کے لئے اتنا وقت نکالتے ہیں ۔ان کے لئے ہم شکریے کے جو بھی الفاظ استعمال کریں کم ہے ۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ ان کو صحت و عافیت سے نوازے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ۔

یہ ہماری خوش بختی ہے کہ محمد یعقوب آسی صاحب محفل کو وقت دیتے ہیں اور ان کی تحریریں مجھ سمیت کئی لوگوں کے لئے مشعلِ راہ کا کام کرتی ہیں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
استادِ محترم پانچ ہزار گراں قدر مراسلوں کا سفر طے کرنے پر دلی مبارک باد۔ اللہ کریم آپ کی عمر میں برکت فرمائے اور آپ کو سلامتی میں رکھے۔ آمین
 
آخری تدوین:

منیر انور

محفلین
یہ ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ چاچو اتنی مصروفیت اور اپنی پیرانہ سالی کے باوجود ادب اور ہم محفلین کے لئے اتنا وقت نکالتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے افففففففف ۔۔ ہم احتجاج کرتے ہیں ۔۔ " چاچو " کی حد تک تو خیر ٹھیک ہے لیکن " پیرانہ سالی " ؟؟؟؟ :-(
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ سر یہ پانچ ہزار مراسلے نوازنے پر آپ کے ممنون ہیں۔ آپ سے بہت سیکھا ہے۔ سیکھ رہے ہیں۔ اور ان شاءاللہ سیکھتے رہیں گے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے ۔۔۔۔۔
محترم منیر انور صاحب
محترم سید شہزاد ناصر بھائی
محترم خالد محمود چوہدری بھائی
نہیں جانتا کہ " رشک ہوا کہ حسد " آپ صاحبان پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

عبد الرحمن

لائبریرین
محترم آسی صاحب کا ہر مراسلہ اپنی جگہ جامِ جمشید سے کم نہیں۔ آپ کی کوئی تحریر ایسی نہیں ہوتی جس میں مجھ جیسے طالب علموں کے لیے علمی پیاس بجھانے کا سامان میسر نہ ہو۔

پانچ ہزار مراسلوں کی شان دار تکمیل پر دلی خوشی محسوس ہوئی۔ دعا ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی بخیر و عافیت چلتا رہے۔ آمین!
 
Top