اسامہ جمشید
محفلین
محمود غلط ، حماد غلط
ہر جھوٹ كی هے بنياد غلط
دنيا پہ نہ جا دنيا كے يہاں
مجنوں بھی غلط فرهاد غلط
ياروں ميں وفا باقی نہ رہی
مقتول غلط جلاّد غلط
جب دل كي تمنّا ہار گئی
پھر آه غلط فرياد غلط
خالق كا بھرم جب ركھ نہ سكے
تو باپ غلط اولاد غلط
واعظ كے نہ سن واعظ كے سبھی
فرمان غلط ارشاد غلط
جمشيدؔ جہاں پر امن نہ هو
اس ديس كے سب افراد غلط