اللہ کریم اس کے نصیب اچھے کرے۔
مبارک باد قبول کیجئے م بھیا ، ۔ ۔ ، اللہ تعالی بیٹی کو دنیا و آخرت میں کامیابیوں اور رحمتوں سے نوازیں۔
آپ کو بہت مبارک ہو محمود۔ اللہ تعالی آپ کی بیٹیوں کو نیک اور قابل بنائے اور انہیں آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔
بہت بہت شکریہ بجو، نبیل بھائی اور شمشاد بھائی ، محبت ہے آپ کی ، آمنہ 14 ربیع الاول کو اور فاطمہ 19 ربیع الاول کو ۔ اللہ نے رحمتوں کے مہینے میں رحمتوں سے نوازا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ سبھی احباب کی دعائیں قبول منظور فرمائے آمین ثم آمین۔ماشاء اللہ ماشاء اللہ، اللہ کی رحمت آئی۔ آمنہ کی بہن آئی۔
بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بٹیا آنکھوں کی ٹھنڈک ہو۔ اللہ نصیب والی کرے۔
مجھے آج بذریعہ ایس ایم ایس مغل صاحب نے دن میں آگاہ کیا تھا یقینن وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے کہ انکے گھر اللہ تعالیٰ نے دوہری رحمت بھیجی ہے، میں نے سوچا کہ میں رات کو یہ تھریڈ ( مبارکباد) شروع کروں گا لیکن سخنور صاحب آپ بازی لے گئے، یقینن دوستوں کی خوشی میں اسی سرگرمی سے شامل ہونا چاہئیے یہی حقِ دوستی و محبت ہے۔محفلِ ادب اور میرے ہم منصب، محمود مغل صاحب ایک اور بیٹی کے والد بن گئے ہیں۔ انہیں اس پر مسرت موقع پر میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد ۔ خدا بٹیا کو نیک اور سعادت مند بنائے رکھے۔ آمین!
سب سے پہلے م م مغل بھائی جان آپکو بہت بہت مبارک ہو یقینن آپ پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتیں نچھاور فرما رہے ہیں بیٹا نعمت تو بیٹی رحمتِ خداوندی ہے، اللہ ہماری بھتیجی کو صحت دے عزت اور صالح حیاتِ طویل عطا فرمائے۔ آمین۔بہت شکریہ سخنور بھیا، سلامت رہیں ، ۔ محفل میں میدان آپ نے مار لیا، مزا آگیا۔شکراً
بہت شکریہ صابر بھائی ، اللہ سلامت رکھے۔ بہت شکریہ
زہرہ علوی بہنا ( شاعرہ) ، محمد وارث (منتظم و شاعرادیب) ، لیاقت علی عاصم ( معروف شاعرو مدیر اردو لغت بورڈ) ، اختر علی انجم اندوروی (بزرگ شاعر) ، ایم اے راجہ (جواں فکر شاعر) ، رمزی آثم (شاعر)، میم۔جیم اقبال (رشتے میں سسر ویسے بھائی ، شاعر) ، سلمیٰ ریاض (شاعرہ) ، سخنور بھائی ( ہمہ جہت شخصیت) ، اختر عبدالرزاق ( شاعر) ، گل افشاں (شاعرہ)، تبسم صدیقی ( شاعرہ)، شبیر نازش (نوجوان شاعر) سمیت سبھی احباب کی محبتوں پر سراپا سپاس ہوں کہ آپ نے محبتوں میںیاد رکھا ، اللہ تبار ک و تعالیٰ آپ کی پریشانیاں دور فرمائے اور دنیاوی و اخروی خوشیاں نصیب فرمائے ،آمین
بہت شکریہ امید و محبت صاحبہ / صاحب، سلامت رہیں۔ بہت شکریہمبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی نصیب اچھا کرے
مجھے آج بذریعہ ایس ایم ایس مغل صاحب نے دن میں آگاہ کیا تھا یقیناً وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے کہ انکے گھر اللہ تعالیٰ نے دوہری رحمت بھیجی ہے، میں نے سوچا کہ میں رات کو یہ تھریڈ ( مبارکباد) شروع کروں گا لیکن سخنور صاحب آپ بازی لے گئے، یقیناً دوستوں کی خوشی میں اسی سرگرمی سے شامل ہونا چاہئیے یہی حقِ دوستی و محبت ہے۔
بڑی محبت راجا بھیا، بے شک دوہری رحمت ہے اللہ نے اپنے حبیب کے ولادت کے مہینے میں دونوں بیٹیا ں عطا کی ہیں۔محبتوں میں رشک کرنا اور سبقت لے جانے کی کوشش کرنا ہی تو آدمی کی میراث ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو محبتوں کا قیدی بنائے آمین۔ القاب تو کوئی نہیں دیے بس جواں فکر شاعر ہی تو لکھا ہےسب سے پہلے م م مغل بھائی جان آپکو بہت بہت مبارک ہو یقینن آپ پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمتیں نچھاور فرما رہے ہیں بیٹا نعمت تو بیٹی رحمتِ خداوندی ہے، اللہ ہماری بھتیجی کو صحت دے عزت اور صالح حیاتِ طویل عطا فرمائے۔ آمین۔اوپر کے پیغام کےلیئے بہت بہت شکریہ، ویسے ایک شکایت کہ آپ نے ہمارے نام کے ساتھ یہ کون سا القاب لگا دیا ارے بھائی ہم تو اس القاب کے قابل ہی نہیں۔
بہت شکریہ فرحان بھیا سلامت رہیںبہت بہت مبارک ہو مغل بھائی
شکریہ جادوگر صاحب، چلیے کسی بہانے سہی آپ محفل میں آئے تومبارک ہو م م مغل