محنت کی عظمت

زبیر مرزا

محفلین
Salam-1-1.gif
جن کے چہرے پر پسینہ اور ہاتھوں میں ہنر ہے​
جو رزق کمانے کے لیے کڑی محنت ومشقت کرتےہیں​
ان کی عظمتوں اورمحنتوں کوسلام​
pk5jeffrey-032.jpg
pixel.gif
 

یوسف-2

محفلین
ماشاء اللہ بہت عمدہ خراج تحسیں کیا ہے مرزا صاحب آپ نے۔ بے شک یہی محنت کش دنیا کے حسین ترین لوگ ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
بہت خوب زحال مرزا بھائی !
اب تو آپ بھی تصاویر کے سیکشن کے ماسٹر ہوتے جارہے ہیں ماشاءاللہ
یقیناً یہ ہنر مند ہیں تو ہم گھر میں بیٹھ کر آرام سے دنیا کی نعمتیں کھا سکتے ہیں۔
 

پپو

محفلین
یہ سب لوگ اپنے اپنے کام کے انجینئر اور ماسٹرز ہیں زحال مرزا بھائی شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب خراج تحسین
بلاشبہ
ہیں بہت تلخ بندہ مزدور کے اوقات
شراکت پر بہت شکریہ محترم زحال مرزا صاحب
 

زبیر مرزا

محفلین
شکریہ مہ جبین آپا اور پپو بھائی-
ہم عام طورپر ان محنت کش افراد کو نظرانداز کرتے ہیں اور ان سے ہمارا رویہ کام کےدوران بڑا
تحقیر آمیز ہوتا ہے- مٹھائی کی دوکان پر حلوائی سے، موچی سے، اخباروالے سے، پرچون کی دوکان والے سے کبھی سلام کرکے بات کی جائے
اُن کا شکریہ ادا کردیا جائے تو سماجی و اخلاقی رویوں میں بہتری تو ہوگی ہی اس کے ساتھ محنت کش کی خوشی اور اللہ تعالٰی کی خوشنودی بھی
بھی ہمیں مل جائے گی- اللہ کریم ہمیں اخلاق کی دولت سے مالا مال فرمائے
 

پپو

محفلین
درست فرمایا بھائی جی ایلیٹ کلاس تو آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ہے یہی وہ لوگ ہیں جو ملک کی تعمیر و ترقی دن رات کوشاں رہتے ہیں جب ہم لوگ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوتے ہیں اس وقت کوئی کسان راتوں کو اُٹھ کر فصل کو پانی لگا رہا ہوتا ہے اور کوئی مزدور ٹیکسٹائل مل میں ہمارے لئے کپڑے کی تیاری میں مصروف ہوتا ہے یہ لوگ سب سے زیادہ عزت کے مستحق ہیں اور ان کے رزق میں حرام کا شائبہ بھی نہیں ہوتا حرام اختیار سے آتا ہے اور ان کے پاس وہ نہ ہونے برابر ہے
 
Top