الف نظامی
لائبریرین
محیطِ ادب میرزا عبد القادر بیدل رحمۃ اللہ علیہ کے ان منتخب اشعار کی تشریحات کا مجموعہ ہے جو پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی نے اپنے رسالہ "طلوعِ مہر" میں جہانِ بیدل کے عنوان سے قسط وار شائع کی تھیں۔ نصیرِ ملت ہفت زبان شاعر ہونے کے علاوہ محقق ، ادیب اور بہترین نثار تھے۔ اس طرح نصیرِ ملت نے اپنی دیگر تصانیف میں بھی بیدل کے اشعار سے عبارات کو مزین کیا۔
آپ کے پہلے دو شعری مجموعے آغوشِ حیرت اور پیمانِ شب کے نام بیدل کے اشعار سے ماخوذ ہیں ، جو نصیرِ ملت کی بیدل شناسی کی دلیل اور اس عظیم روحانی و عرفانی شاعر سے ان کی عقیدت کا مظہر تھی۔ مذکورہ شعری مجموعوں کے نام مندرجہ ذیل اشعار سے ماخوذ ہیں:
اسیرِ زُلفِ نصیر
(فاران نظامی)
ڈاون لوڈ پی ڈی ایف فائل: محیطِ ادب از سید نصیر الدین نصیر (آرکائیو ڈاٹ آرگ)

خیالش بر نمی تابد شعور اے بے خودی جوشے
نمی گنجد بدیدن جلوہ اش اے حیرت آغوشے
بر نمی آید بیاضِ چشم آہو از سواد
صبحِ اقبال جنونم نشکند پیمانِ شب
نصیرِ ملت نے بیدل کے اشعار کی تشریحات کا نام محیطِ ادب 20 فروری 1987 کو قاضی بشیر الدین صاحب کی موجودگی میں تجویز کیا۔نمی گنجد بدیدن جلوہ اش اے حیرت آغوشے
بر نمی آید بیاضِ چشم آہو از سواد
صبحِ اقبال جنونم نشکند پیمانِ شب
اسیرِ زُلفِ نصیر
(فاران نظامی)
ڈاون لوڈ پی ڈی ایف فائل: محیطِ ادب از سید نصیر الدین نصیر (آرکائیو ڈاٹ آرگ)