تاسف محی الدین نواب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ابھی ابھی فیس بک پر اطلاع ملی ہے کہ محی الدین نواب صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

image_zps3xsosx4j.jpeg
 

ناصر رانا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بچپن سے ہی مطالعے کی لت تھی اور پہلا ناول محی الدین نواب صاحب کا ہی پڑھا تھا جب سے آج تک وہ واحد مصنف ہیں جن کی تمام تصانیف کو ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھ چکا ہوں۔ حالیہ دنوں میں بھی دیوتا ناول تیسری مرتبہ پڑھا ہے۔
بے شک وہ اردو ناولز کی دنیا کا ایک بلند پایہ ستون تھے اور ان کے جانے سے جو خلا آیا ہے اسے کوئی پر نہیں کر سکتا۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔ یہ خبر سن کر جس قدر افسوس ہوا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔ خدا مرحوم کی مغفرت فرما کر ان کے درجات کو بلند کرے۔ آمین​
 

سارہ خان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون​

کیا دیوتا پورا ہوگیا تھا سلسلہ یا ابھی چل رہا تھا ؟
علیم الحق حقی بھی کچھ ہی مہینے پہلے داغ مفارقت دے گئے اور اب محی الدین نواب ۔۔
سسپینس اور جاسوسی ڈائجسٹ کے دو اہم مصنف ۔۔۔
 
دیوتا تو تقریباً ختم ہو چکا ہے اور علیم الحق حقی صاحب کا ناول عشق کا شین بھی مکمل نہیں ہے اللہ تعالٰی دونوں کے درجات بلند فرمائیں آمین ثم آمین
 

باباجی

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
علیم صاحب کے ناول سے ہی مجھے ناولز پڑھنے کی طرف رغبت ہوئی تھی
اسی طرح محی الدین نواب صاحب بھی لوگوں کو مسحور کردینے والے رائیٹر تھے
حق مغفرت فرمائے
 
اللہ غریقِ رحمت کرے۔آمین اورپسماندگان کوصبرجمیل سے نوازے۔آمین
قلم کا نواب محی الدین نواب ۔۔۔۔داستان کے بعد ڈائجسٹ کی دنیا کا ایک عہد بھی تمام ہوا۔
بے شک وہ بڑا ادیب تھا .دیوتا اور بانگڑو جیسا ناول خلق کرنا سب کے بس کا کام نہیں --- کچھ دن پہلے انتظار حسین کے لئے یہ دل رویا آج نواب صاحب کے لئے رو رہا ہے ...عوامی ادب لکھنا بھی آسان نہیں .اردو کے فروغ میں جو کردار عوامی ادب نے نبھایا ، وہ سنجیدہ ادب بھی نہ کر سکا ، ابن صفی پر ادب میں گفتگو کے دروازے کھل سکتے ہیں توانتظارمحی الدین مرحوم پرکیوں نہیں؟
 

جاسمن

لائبریرین
یہ خبر پڑھ کے دھچکا لگا ہے۔ یہ میرے سامنے اس ماہ کا سسپینس پڑا ہے اور اِس میں اُن کا سلسلہ وار ناول "ماروی" چل رہا ہے۔تقریباََ ڈیڑھ سال پہلے علیم الحق حقی چل بسے۔ دونوں ایک زمانے میں ایک دوسرے کے پڑوسی بھی رہ چکے ہیں۔
دیوتا کب کا مکمل ہو چکا تھا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ بہت اونچے درجوں میں جگہ دے۔ قبر اور جہنم کے عذاب سے پناہ دے۔ اُن کی قبر کو کشادہ،روشن اور ہوادار بنا دے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور اُن کے لئے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین! ثم آمین!
اُنہوں نے ایک بار بہت بیمار ہونے پہ اجل کے عنوان سے کچھ سبق آموز کہانیاں بھی لکھی تھیں۔ اللہ ان کہانیوں کو ان کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین!
 

ساقی۔

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون​

آہ ! میرے پسندیدہ رائٹر۔

اجل ہی نے چھوڑا نہ کسریٰ نہ دارا
اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
پڑا رہ گیا سب یونہی ٹھاٹھ سارا !
 

جاسمن

لائبریرین
اجل نامہ کے مصنف خود لقمہ اجل ہوگئے۔
میرے خیال میں انہیں اُن دنوں "جانے" کا دھڑکا لگ گیا تھا۔ سو اجل کےنام سے کہانیاں لکھیں۔ کچھ عرصہ بعد پھر سے اپنے رنگ میں آگئے۔
اور میرے ذاتی خیال میں(جو غلط بھی ہو سکتا ہے) اُن کے پاس لکھنے کی اتنی زبر دست صلاحیت تھی کہ اپنی ان فارمولا کہانیوں سے کہیں بہتر لکھ سکتے تھے۔
اللہ اُنہیں اُس جہان میں آسانیاں عطا کرے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top